جمعرات, مئی 8, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

سماج وادی پارٹی کےلیڈروں پر انکم ٹیکس چھاپے

Rubina by Rubina
دسمبر 19, 2021
in بھارت, سیاست
0 0
0
سماج وادی پارٹی کےلیڈروں پر انکم ٹیکس چھاپے
89
SHARES
111
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے قریبی بتائے جانے والے پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور ترجمان راجیو رائے ، سابق او ایس ڈی جییندر یادو اور مین پوری ضلع کے بڑے تاجر اور پارٹی کے فائنانسرکہے جانے والے منوج یادو سمیت تقریباً ایک درجن مقامات پر سنیچر کی صبح انکم ٹیکس کی ٹیم نے ایک ساتھ چھاپہ ماری کی ۔ اس کارروائی کے خلاف بڑی تعدادمیں سماجوادی کارکنوںنے ہنگامہ کیا۔ معاملہ کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس فورس کو بلالیا گیا تھا ۔ اس سلسلہ میں انکم ٹیکس کے افسران کا کہنا ہےکہ کچھ لیڈران کے پاس غیر اعلانیہ املاک کی اطلاع پر کارروائی کی گئی ہے جبکہ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ تو صرف شروعات ہے ، جلد ہی دیگر ایجنسیوں کو بھی بھیجا جائے گا ۔
ادھرسماجوادی پارٹی کے کچھ لیڈروں کے پاس غیراعلانیہ املاک ہونے کی اطلاع پر محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے صبح سات بجے کے آس پاس لکھنؤ کے گومتی نگر اور مہانگر ، مئو ، مین پوری ، آگرہ اور بنگلور سمیت ایک درجن ٹھکانوں پر ایک ساتھ چھاپہ مارا ،ان تمام ٹھکانوں پر محکمہ انکم ٹیکس کے افسران نے پہنچ کروہاں موجود تمام گھر والوں اور ملازمین کو اندر بند کرلیا تاکہ کوئی بھی باہر نہ جا سکے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس دوران افسران نے وہاں موجود سبھی افراد کے نام پتے وغیرہ درج کرنے کے بعد ان سے تمام جانکاری حاصل کی ۔ اسکےبعد ٹیم نے گھر میں موجود تمام دستاویز کی جانچ شروع کردی ۔ مئو میں پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری اور ترجمان راجیو یادو کےگھر پر چھاپہ کی اطلاع پاتے ہی بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان موقع پر پہنچ گئے تھے۔ انہوں نے حکومت کی اس کارروائی کے خلاف جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے ہنگامہ شروع کردیا ، جس پر ٹیم میں شامل افسران نے پولیس طلب کرلی ۔ بتایا جا تا ہے ۲۰۱۴ ءمیں راجیو یادو مئو سے لوک سبھا کا الیکشن بھی سماجو ادی پارٹی کے ٹکٹ پر لڑ چکے ہیں ،دوبئی اورہندوستا ن کے کچھ شہروںمیں ان کے انجینئرنگ اور میڈیکل کالج ہیں۔انکم ٹیکس ٹیم نے انکے بنگلور اور دوسرے شہروں میں واقع ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے ۔اس کے علاوہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے راجدھانی کے گومتی نگر میں رہنے والےجییندر یادو کی رہائش گاہ پرکارروائی کی ، اکھلیش حکومت میں او ایس ڈی رہے جینیدر یادو کا رئیل اسٹیٹ کے علاوہ منرل واٹر کا کارروبارہے ۔ ان کو اکھلیش یادو کا بہت قریبی بتایا جاتا ہے ۔ انکم ٹیکس کی ٹیم نے انکے آگرہ اور دوسرے شہروں میں واقع ٹھکانوں پر بھی چھاپہ مارا ۔اسی طرح انکم ٹیکس کی ٹیم نے مین پور ی ضلع میں رہنےوالے بڑے کاروباری اور آر سی ایل کمپنی کے مالک منوج یادو کے یہاں بھی چھاپہ مارا ،ان کو پارٹی کا فائنانسر مانا جاتا ہے۔ انکم ٹیکس محکمہ نے ان کی رہائش گاہ ، فیکٹری اور آفس پر چھاپہ مار کر وہاں موجود تمام افراد سے پوچھ گچھ کی اور وہاں موجود تمام دستاویز اپنے قبضہ میں لے کر جانچ شروع کی ۔
اسکے علاوہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے راجدھانی کے مہا نگر میں رہنے والے بڑے تاجر راہل بھسین کے یہاں بھی چھاپہ مارا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہاں پر انکم ٹیکس کی ٹیم نے آٹھ گھنٹےتک گھر کے سبھی ممبران سے پوچھ گچھ کی ، سبھی مقامات پرانکم ٹیکس افسران کا کہنا تھا کہ موقع سے برآمد ہوئے دستاویزات کی جانچ کی جارہی ہے اس لئے ابھی اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔
سماجوادی پارٹی لیڈران کی رہائش گاہوں اور دفاتر پر انکم ٹیکس چھاپوں پر پارٹی صدر اکھلیش یادو نے بی جےپی کو جم کر نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اب انکم ٹیکس محکمہ بھی یوپی کے انتخابی میدان میںا تر گیا ہے۔ ابھی انکم ٹیکس والے آئے ہیں۔ سی بی آئی اور ای ڈی والوں کا انتظار ہے کہ وہ بھی ہمارے خلاف الیکشن لڑیں۔ اکھلیش یادو نےرائے بریلی میں اپنی یاترا کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی کو شکست کا خوف ستا رہا ہے اس لئے ابھی تو انکم ٹیکس محکمہ آیا ہے ، اس کے بعد ای ڈی اور سی بی آئی کی ٹیم بھی آئےگی ۔ الیکشن سے عین قبل چھاپہ ماری مودی سرکار کی نیت کو واضح کرتی ہے ۔

Previous Post

امیٹھی میں راہل گاندھی کی شاندار ریلی، ہزاروں کی شرکت، مودی پر تنقیدیں

Next Post

پاکستان کے شہر کراچی میں دھماکے میں 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Next Post
پاکستان کے شہر کراچی میں دھماکے میں 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کے شہر کراچی میں دھماکے میں 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist