­
امیٹھی میں راہل گاندھی کی شاندار ریلی، ہزاروں کی شرکت، مودی پر تنقیدیں - مسلم ٹوڈے
جمعرات, مئی 22, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

امیٹھی میں راہل گاندھی کی شاندار ریلی، ہزاروں کی شرکت، مودی پر تنقیدیں

Rubina by Rubina
دسمبر 19, 2021
in بھارت, سیاست
0 0
0
امیٹھی میں راہل گاندھی کی شاندار ریلی، ہزاروں کی شرکت، مودی پر تنقیدیں
79
SHARES
98
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کافی عرصے بعد امیٹھی پہنچے جہاں انہوں نے ایک پرہجوم ریلی سے خطاب کیا۔ اس سے قبل انہوں نے ساڑھے ۶؍ کلومیٹر کا روڈ شو بھی کیا جو نہایت کامیاب رہا کیوں کہ اس میں امڈنے والی بھیڑ نے کانگریس کو مسرور کردیا۔ راہل نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا گھر ہے اور یہاں سے مجھے کوئی نہیں نکال سکتا۔ انہوںنے اپنی بہن پرینکا گاندھی کے ساتھ امیٹھی کی سڑکوں پر عظیم الشان ’پرتگیہ پدیاترا‘ نکالی جس میں لوگوں کا زبردست ہجوم تھا ۔ راہل گاندھی کی آمد سے امیٹھی کے کانگریس کارکنان بھی پرجوش نظر آئے۔ راہل نے کہا کہ کچھ دن قبل پرینکا گاندھی میرے پاس آئی تھیں، اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ لکھنؤ چلو لیکن میں نے ان سے کہا کہ لکھنؤ جانے سے پہلے میں اپنے گھر جانا چاہتا ہوں۔ راہل کے مطابق امیٹھی میرا گھر ہے، مجھے یہاں سے کوئی الگ نہیں کر سکتا۔

راہل گاندھی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں۲۰۰۴ء میں سیاست میں آیا اور پہلا انتخاب میں نے امیٹھی سے لڑا تھا، اور آپ نے ہی مجھے سیاست سکھائی۔ میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ آج ملک کے سامنے دو سب سے بڑے سوال ہیں۔ بے روزگاری اور مہنگائی۔ ان سوالوں کا جواب نہ وزیر اعلیٰ دیتے ہیں، نہ وزیر اعظم۔ آپ نے کچھ دنوں پہلے دیکھا ہوگا کہ وزیر اعظم گنگا جی میں اسنان کر رہے تھےلیکن وزیر اعظم ملک کو یہ نہیں بتا سکتے کہ ملک میں روزگار کیوں نہیں پیدا ہو رہے ہیں۔ روزگار ختم کیوں ہو گئے ہیں؟ ہمارے ملک کے نوجوانوں کو روزگار کیوں نہیں مل پا رہا ہے؟ راہل گاندھی نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ آج میں آپ کو یہ سمجھانے آیا ہوں کہ ہمارے نوجوان ہی ملک کا مستقبل ہیں۔ ان کو ہندوستان میں روزگار کیوں نہیں مل سکتا۔ دوسرا سوال یہ ہے کہ اتنی تیزی سے مہنگائی کیوں بڑھتی جا رہی ہے؟ نریندر مودی جی ان کا جواب آپ کو نہیں دیں گے۔ اس لئے میں آپ کو اس کا جواب دے رہا ہوں۔ بھائیو اور بہنو! اس ملک کو چھوٹے بزنس والے، مڈل کلاس دکاندار روزگار دیتے ہیں۔ نریندر مودی نے اپنے دو تین سرمایہ دار دوستوں کے حوالے ملک کا سب کچھ کر رکھا ہے۔ آپ دیکھیے، نریندر مودی تین زرعی قوانین لائے۔ ایک سال بعد ہی وزیر اعظم معافی مانگتے ہیں اور کہتے ہیں مجھ سے غلطی ہو گئی اور تینوں زرعی قوانین واپس لیے گئے۔ ان کی کمزوری کی وجہ سے چین کی فوج آج ہندوستان کے لداخ میں بیٹھی ہوئی ہے۔ دلچسپ ہے کہ راہل نے اپنے خطاب کے دوران سابقہ روایت کو قائم رکھتے ہوئے امیٹھی سے انتخاب ہارنے کے بعد بھی اسمرتی ایرانی پر ایک لفظ تک نہیں کہا۔ان کے پورے خطاب کا محور وزیر اعظم مودی ہی رہے۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم پر تلخ تبصرہ کرتے ہوئے کہا’ہندو توا وادی گنگا میں اکیلے نہاتا ہے ۔ہندو کروڑں لوگوں کے ساتھ ڈبکی لگاتا ہے۔کانگریس جنرل سکریٹری اورپرینکا گاندھی واڈرا نے اس موقع پر موجود عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر محاذ پر ناکام ہوچکی حکومت کے پاس اب صرف مذہب کاا ایجنڈا بچا ہے اور عوام کو مذہب کے ذریعہ جذباتی کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ آخر یہ حکومت عوام، روزگار، مہنگائی اور بدعنوانی کی بات کیوں نہیں کرتی؟پرینکا نے اعلان کیا کہ ریاست میں حکومت بننے پر کسانوں اور چھوٹے کاروباریوں کے قرض معاف کئے جائیں گے۔ بجلی بل نصف ہوگا ۔قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے ایک ہفتے بعد راہل گاندھی نے امیٹھی کا دورہ کیا تھا اور آج تقریبا ڈھائی سال بعد بہن پرینکا کے ساتھ اپنے پرانے قلعے امیٹھی پہنچے تھے۔

Previous Post

گروگرام: جمعہ کی نماز پر تنازع کیوں؟

Next Post

سماج وادی پارٹی کےلیڈروں پر انکم ٹیکس چھاپے

Next Post
سماج وادی پارٹی کےلیڈروں پر انکم ٹیکس چھاپے

سماج وادی پارٹی کےلیڈروں پر انکم ٹیکس چھاپے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -