منگل, جون 17, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

گروپ کیپٹن ورون سنگھ کی آخری رسومات فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں

Rubina by Rubina
دسمبر 17, 2021
in بھارت, سیاست
0 0
0
گروپ کیپٹن ورون سنگھ کی آخری رسومات فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں
98
SHARES
85
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھوپال:فضائیہ کے شہید گروپ کیپٹن ورون سنگھ کی آخری رسومات آج یہاں بیرا گڑھ کے وشرام گھاٹ میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئیں۔ اہل خانہ، فوجی افسروں، جوانوں، عوامی نمائندوں اور ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں گروپ کیپٹن کو ان کے 10 سالہ بیٹے ردھیمان نے’مُکھ اَگنی‘دی۔ گروپ کیپٹن ورون سنگھ کے چھوٹے بھائی اور بحریہ کے افسر تنوج سنگھ نے بھی بھتیجے ردھیمان کے ساتھ اپنے بھائی کو’مُکھ اَگنی‘دی۔ اس موقع پر گروپ کیپٹن کے والد ریٹائرڈ کرنل کے پی سنگھ، والدہ اوما سنگھ، اہلیہ گیتانجلی اور دیگر رشتہ دار بھی موجود تھے۔ گروپ کیپٹن کی ایک بیٹی آرادھیا بھی ہے، جو بیٹے ردھیمان سے چھوٹی ہے۔ اس سے پہلے ان کی لاش کو یہاں کے فوجی اسپتال سے ایک ٹرک میں رکھا گیا تھا اور ان کا الوداعی سفر شروع ہوا تھا جو بیرا گڑھ وشرام گھاٹ پہنچ کر ختم ہوا۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بھی آخری دیدار کے لیے شمشان گھاٹ میں موجود تھے۔ انہوں نے جسد خاکی پر پھولوں کا چکر رکھا۔ پاک فوج کے افسران اور ملازمین نے اپنے بہادر افسر کو پھولوں کی چادر چڑھانے کے ساتھ سلامی بھی دی۔ شوریہ چکر ایوارڈ یافتہ گروپ کیپٹن ورون سنگھ کا بدھ کو بنگلور میں انتقال ہوگیا تھا اور ان کی لاش جمعرات کو یہاں لائی گئی۔ ان کے والدین بھوپال میں ہی رہتے ہیں۔ کل اور آج جسد خاکی کو لواحقین، اقرباء کے علاوہ عام لوگوں نے بھی نم آنکھوں سے دیکھا اور الوداع کیا۔
8 دسمبر کو تمل ناڈو میں، گروپ کیپٹن ورون سنگھ بھی ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر میں شامل تھے، جو اس دن حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد کی اسی وقت موت ہوگئی اور گروپ کیپٹن کو سنگین حالت میں بنگلور کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ ایک ہفتے سے زائد عرصے تک موت سے لڑتے رہے تھے۔

 

Previous Post

ایس ایم سی کی انہدامی کارروائی کے خلاف ہری سنگھ ہائی سٹریٹ میں ہڑتال

Next Post

تہاڑ جیل سے رہائی کے بعد آصف محمد خاں گھر پہنچے

Next Post
تہاڑ جیل سے رہائی کے بعد آصف محمد خاں گھر پہنچے

تہاڑ جیل سے رہائی کے بعد آصف محمد خاں گھر پہنچے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist