پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

گروگرام :کھلے میں نماز جمعہ کا تنازع پہنچا سپریم کورٹ

Rubina by Rubina
دسمبر 17, 2021
in بھارت, تعلیم, سیاست
0 0
0
گروگرام :کھلے میں نماز جمعہ کا تنازع پہنچا سپریم کورٹ
98
SHARES
122
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی : ہریانہ کے گروگرام میں جمعہ کی نماز پڑھنے کو لے کر جاری تنازع اب سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ راجیہ سبھا کے سابق ممبر پارلیمنٹ محمد ادیب نے ہریانہ حکومت کے اعلیٰ افسران کے خلاف سپریم کورٹ میں ہتک عزت کی عرضی دائر کی ہے۔محمد ادیب نے اپنی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ ہریانہ پولیس اور سول انتظامیہ ان لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے جنہوں نے مسلمانوں کو گروگرام میں عوامی جگہ پر نماز پڑھنے سے روکا۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق محمدادیب نے اس معاملے میں ہریانہ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پی کے اگروال اور چیف سکریٹری سنجیو کوشل کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے سابق رکن پارلیمان ادیب نے الزام لگایا کہ پولیس اور انتظامیہ نے نماز کے تنازع پر نفرت انگیز تقریر کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ انتظامیہ ان لوگوں کی نشاندہی کرنے میں بھی ناکام رہی ہے جو گروگرام میں نماز کو بار بار روک کر فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
حال ہی میں گروگرام میں نماز پڑھنے کو لے کر ایک تنازع ہوا ہے۔ ہندو گروپوں اور مقامی باشندوں نے رہائشی کمپلیکس کے قریب کھلے میدان میں نماز ادا کرنے پر اعتراض کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی کھلے میدان میں نماز پڑھنے والوں نے دعویٰ کیا کہ ہر ہفتہ جمعہ کی نماز پڑھنے کے لیے ایک مخصوص جگہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی مقامی ہندو گروپس اور رہائشی اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی ادیب نے اپنی درخواست میں کہا کہ نماز جمعہ کو کھلے میں پڑھنے کی اجازت جگہ اور سہولیات کی کمی کی وجہ سے دی گئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ جب 3دسمبر کو ہندو گروپوں نے نماز جمعہ کے خلاف احتجاج کیا تو شرپسندوں کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہیں کی گئی۔ اس کے بعد واقعات میں اضافہ ہوا اور گروپوں کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقامی انتظامیہ ایسے واقعات کی روک تھام میں ناکام رہی ہے۔

Previous Post

اجے مشرا کی برطرفی کے مطالبہ میں شدت ، جگہ جگہ احتجاج

Next Post

کوہلی کے بیان پر گانگولی کو وضاحت کرنی چاہئے:گواسکر

Next Post
کوہلی کے بیان پر گانگولی کو وضاحت کرنی چاہئے:گواسکر

کوہلی کے بیان پر گانگولی کو وضاحت کرنی چاہئے:گواسکر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist