پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

لکھیم پور کھیری تشدد کے خلاف یوپی اسمبلی میں شدید احتجاج

Rubina by Rubina
دسمبر 16, 2021
in بھارت, سیاست
0 0
0
لکھیم پور کھیری تشدد کے خلاف یوپی اسمبلی میں شدید احتجاج
98
SHARES
127
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اتر پردیش کی موجودہ حکومت کے آخری اسمبلی اجلاس کے پہلے دن توقع کے عین مطابق یوگی سرکار کو لکھیم پور کھیری سانحہ پر اپوزیشن کے شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ کسانوں کو گاڑیوں سے کچل دینےکی اس واردات پر ریاستی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کے اراکین اسمبلی نے ایوان کے باہر دھرنا دیا اورمرکزی وزیر اجے مشرا ٹینی کو مرکزی کابینہ سے برخاست کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی سماجوادی پارٹی کے اراکین نے یوگی سرکار کو مہنگائی کے معاملے میں بھی آڑے ہاتھوں لیا۔
بپن راوت کو خراج عقیدت
اس سے قبل چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت ، ان کی اہلیہ و دیگر ۱۱؍ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اجلاس کو جمعرات ۱۱؍بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ۔ مجموعی طورپر یوپی اسمبلی کے سرمائی اجلاس کا پہلا دن ہنگامہ خیز رہا۔ ایوان کے اندر وباہر لکھیم پور تشدد اور نظم و نسق جیسے موضوعات پر حکومت کی گھیر نے کی کوشش کی گئی۔ کانگریس ممبران اسمبلی نے اجے مشرا کی برخاستگی کے لئے مظاہرہ کیا۔ کانگریس ممبران حضرت گنج واقع گاندھی مجسمہ سے اسمبلی ہائوس تک پیدل مارچ کیا۔
گنا کسانوں کے بقایا جات کی ادائیگی کا مطالبہ
دوسری طرف سماجوادی پارٹی ممبر گنا کسانوں کے بقایا جات کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے لئے گنا لے کراسمبلی تک پہنچ گئے تھے ۔ ایوان کے اندر بھی کارروائی شروع ہوتے ہی لکھیم پور معاملے پر سماجوادی پارٹی اور کانگریس ممبران نے جم کر احتجاج اور نعرے بازی کی ۔ انہوں نے اسمبلی کے باہر ہی مرکزی وزیر اجے مشرا کی برخاستگی کے مطالبہ پر دھرنا بھی دیا۔
اس سے قبل اسمبلی اسپیکر سمیت دیگر لیڈروں نے سابقہ اسمبلی اجلاس سے موجودہ اجلاس کے دوران فوت ہونے والے لیڈروں اور اہم شخصیات کو خراج عقیدت پیش کیا جن میں سی ڈی ایس بپن راوت ، ان کی اہلیہ اور دیگر ۱۱؍ جوانوں کے ساتھ سابق وزیراعلیٰ کلیان سنگھ بھی شامل تھے۔ اس کے بعد جمعرات ۱۱؍بجے تک ایوان کی کارروائی کو ملتوی کردیا گیا ۔ امید کی جارہی ہے کہ جمعرات کو پھر حکومت کو ایسی ہی مخالفت کا سامنا کرنا پڑےگا۔
آج ریاست کا دوسرا ضمنی بجٹ پیش ہوگا
سرمائی اجلاس میں ۱۶؍دسمبر کو رواں مالی برس کا دوسرا ضمنی بجٹ ۲۳۔۲۰۲۲ء کے لئے ووٹ آن اکائونٹ پیش کیا جائے گا۔ جولائی تک کے لئے تقریبا پونے ۲؍ لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش ہو سکتا ہے ۔ وہیں حکومت ۲۲۔۲۰۲۱ءکے لئے دوسرا ضمنی بجٹ بھی لائے گی ۔ ووٹ آن اکائونٹ میں جولائی تک کے لئے ضروری خرچوں کا خاکہ تیار کیا گیا ہے ۔ چونکہ ۲۰۲۲ءکے اسمبلی الیکشن میں بہت کم وقت باقی رہ گیا ہے اس لئے حکومت اپنی ترجیحی اسکیموں اور پروجیکٹوں کے لئے رقم کا انتظام کرنے میں مصروف ہے ۔ اس میں ٹیبلٹ اور اسمارٹ فون اسکیم ، بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کے بقیہ کام کیلئے اخراجات ،پوروانچل ایکسپریس وے ، گورکھپور ایکسپریس وے کے ساتھ ہی آگرہ و کانپور میٹرواور گورکھپور لائٹ میٹرو کیلئے رقم کا انتظام کیا جائے گا۔ اسمبلی کا سرمائی اجلاس تین دن کا ہے۔
اجے مشرا ٹینی کو برطرف کرنے کا مطالبہ
سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی راج پال کشیپ نے لکھیم پور کھیری سانحہ کے ملزمین میں شامل مرکزی وزیر اجے مشرا ٹینی کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہم اجے مشرا کی برخاستگی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ساتھ ہی ہماری مانگ ہے کہ ریاستی اور مرکزی حکومت آسمان چھوتی مہنگائی کی طرف توجہ دے۔ اس کے علاوہ گنا کی پیداوار کرنے والے کسانوں کو ان دنوں شدید مسائل کا سامنا ہے، حکومت ان مسائل کو حل کرے۔‘‘بی ایس پی کے رکن اسمبلی اسلم رینی نے ریاست میں نظم ونسق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ وہ سماجوادی پارٹی کے احتجاج میں شامل تھے۔

 

Previous Post

بینک ہڑتال کو بجلی انجینئروں کی حمایت

Next Post

ہندوستان دنیا میں آن لائن گیمنگ کے لئے پانچویں سب سے بڑی مارکیٹ

Next Post
ہندوستان دنیا میں آن لائن گیمنگ کے لئے پانچویں سب سے بڑی مارکیٹ

ہندوستان دنیا میں آن لائن گیمنگ کے لئے پانچویں سب سے بڑی مارکیٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist