پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

اسلامو فوبیا کے بل کی حمایت میں 219 ووٹ اور مخالفت میں 212

Rubina by Rubina
دسمبر 16, 2021
in دنیا
0 0
0
اسلامو فوبیا کے بل کی حمایت میں 219 ووٹ اور مخالفت میں 212
0
SHARES
90
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن : خبر کے مطابق، ڈیموکریٹس نے 219 ووٹ کے ساتھ اسلامو فوبیا کے خلاف بل کی حمایت کی جب کہ ری پبلکنز نے 212 ووٹ کے ساتھ اسلامو فوبیا کے خلاف بل کی مخالفت کی۔ امریکی ایوان نمائندگان میں اسلامو فوبیا کے خلاف بل منظورکر لیا گیا ہے۔بل کے تحت ایک محکمہ بنایا جائے گا جو اسلامو فوبیا کے واقعات کا تعاقب کرے گا، لیکن اس سے پہلے بل کو قانون بنانے کے لیے امریکی سینیٹ میں بھیجا جائے گا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی کہا ہے کہ وہ اس بل کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ پیروی دین انسان کا بنیادی حق ہے جسے عالمی حقوق انسانی کے معاہدے کا تحفظ بھی حاصل ہے۔ یہ اقدام اس تناظر میں کیا گیا جب گزشتہ ماہ امریکی کانگریس کے مسلمان ارکان نے رپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والی ایوان نمائندگان کی رکن لورین بوبرٹ کی مذمت کی تھی جن کے اسلاموفوبیا پر مبنی تاثرات منظرعام پر آئے تھے۔ رکن کانگریس الہان عمرنے ٹوئٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامو فوبیاکے خلاف بل کا منظورہونا مسلمانوں کیلئے سنگ میل ہے اور یہ امریکہ سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے بڑی خبر ہے۔انہوں نے کہا بل سے یہ پیغام گیا ہے کہ اب اسلاموفوبیا کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔رکن کانگریس نے کہا کہ تعصب کے خلاف کھڑا ہونا کسی کو حملوں کا نشانہ بنا سکتا ہے لیکن ہمیں بزدل نہیں ہونا چاہیے۔ ہمیں بلند کھڑے رہنا ہے۔بل کے تحت ایک محکمہ بنایا جائے گا جو اسلامو فوبیا کے واقعات کو مانیٹر کرے گا، لیکن اس سے پہلے بل کو قانون بنانے کے لیے امریکی سینیٹ میں بھیجا جائے گا۔
علاوہ ازیں وہائٹ ہاؤس نے بھی اس بل کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ آزادی مذہب بنیادی انسانی حق ہے۔
چنانچہ اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ڈیموکریٹ صدر جو بائیڈن اس بل کی حمایت کریں گے مگر اْن تک پہنچنے کے لیے ابھی بھی اس بل کو سینیٹ سے منظور ہونا ہو گا جہاں سو نشستوں میں سے 50 رپبلکنز کے پاس، 48 ڈیموکریٹس کے پاس اور دو نشستیں آزاد اْمیدواروں کے پاس ہیں۔ اگر منگل کے روز امریکی ایوانِ نمائندگان میں ہونے والی ووٹنگ کو مدِنظر رکھا جائے تو ڈیموکریٹس کے لیے اس بل کو سینیٹ سے منظور کروانا تب تک ممکن نہیں ہوگا جب تک کہ اْنھیں رپبلکن جماعت میں سے کچھ حد تک حمایت حاصل نہ ہو۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق الہان عمر نے کہا کہ ’ہم مسلم مخالف تشدد میں بے انتہا اضافے میں گھرے ہوئے ہیں۔ اسلاموفوبیا اپنی نوعیت میں عالمی ہے اور ہمیں اس کے خلاف عالمی کوششیں کرنی ہوں گی۔‘رائٹرز نے سینیٹ میں ڈیموکریٹ رہنما چک شومر سے رابطہ کیا تا کہ یہ جانا جا سکے کہ اْن کی جماعت اس بل کو سینیٹ سے منظور کروانے کے لیے کیا کر رہی ہے، تاہم اْنھوں نے اس درخواست کا جواب نہیں دیا۔ڈیموکریٹ رکن الہان عمر کا تعلق صومالیہ سے ہے۔

 

Previous Post

Mob Lynching In Delhi: دارالحکومت دہلی میں موب لنچنگ

Next Post

ملک میں کورونا ایکٹیو کم ہوکر 87245

Next Post
ملک میں کورونا ایکٹیو کم ہوکر 87245

ملک میں کورونا ایکٹیو کم ہوکر 87245

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist