ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

پاک کے منصوبے ناکام ہونگے، بالواسطہ جنگ میں بھی ہماری جیت ہوگی

Rubina by Rubina
دسمبر 13, 2021
in دنیا
0 0
0
پاک کے منصوبے ناکام ہونگے، بالواسطہ جنگ میں بھی ہماری جیت ہوگی
98
SHARES
115
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو پاکستان کو سخت پیغام دیا کہ ہندوستان کو توڑنے کے اس کے منصوبے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور ہندوستان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور براہ راست جنگ جیتنے کی طرف بڑھ رہا ہے ، اس کے بعد بالواسطہ جنگ میں بھی جیت ہماری ہوگی۔ بدھ کو یہاں انڈیا گیٹ پر 1971کی ہند-پاکستان جنگ کے ’فتح کی گولڈن جوبلی‘تقریبات کے حصے کے طور پر منعقدہ ’وجے پرو‘سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ ہندوستانی فوجوں کی شاندار فتح کی یاد منانے کیلئے ہے، جو جنوبی ایشیا کی عظیم فتح کا باعث بنی، جس نے تاریخ اور جغرافیہ دونوں کو بدل دیا۔چند روز قبل ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اس تقریب کو مزید عظیم الشان طور پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، لیکن ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے اچانک انتقال کے بعد اسے سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر میں انہیں یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ اس دن میں ہندوستانی فوج کے ہر سپاہی کی بہادری اور قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں، جس کی بدولت ہندوستان نے 1971کی جنگ جیتی تھی۔ یہ ملک ان تمام ہیروز کی قربانیوں کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔مسٹر سنگھ نے کہاکہ ’پاکستان دہشت گردی کو فروغ دے کر ہندوستان کو توڑنا چاہتا ہے ۔ ہندوستانی افواج نے 1971میں اس کے منصوبوں کو ناکام بنایا اور اب دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے کام جاری ہے ۔ ہم براہ راست جنگ جیت چکے ہیں اور بالواسطہ جنگ میں بھی جیت ہماری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 1971کی لڑائی جنگ عظیم کے بعد سب سے فیصلہ کن لڑائیوں میں شمار کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ جنگ ہمیں یہ بھی بتاتی ہے کہ مذہب کی بنیاد پر ہندوستان کی تقسیم ایک تاریخی غلطی تھی۔ پاکستان مذہب کی بنیاد پر وجود میں آیا لیکن متحد نہیں رہ سکا۔ 1971 کی شکست کے بعد ہمارا پڑوسی ملک ہندوستان میں مسلسل پراکسی وار لڑ رہا ہے ۔
سنگھ نے کہا کہ پاکستان میں ہندوستان مخالف جذبات کتنے مستحکم ہیں اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے میزائلوں کا نام ہندوستان پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کے نام پر رکھتے ہیں۔ غوری، غزنوی، ابدالی! ان سے پوچھا جائے کہ انہوں نے آج کی پاکستانی سرزمین پر بھی حملہ کیا تھا۔ جبکہ ہندوستان کے میزائلوں کے نام آکاش، پرتھوی، اگنی ہیں۔ اب ہمارے ایک میزائل کا نام بھی ‘سنت’ رکھا گیا ہے ۔ جس کا کل ہی کامیاب ٹیسٹ ہوا تھا۔وزیر دفاع نے کہا کہ یہ فتح نہ صرف کسی خاص آپریشن کا ہی تیوہار نہیں ہے ، بلکہ ہم وطنوں اور ہماری فوجوں کے ضمیر میں بسے فتح کا جذبہ جسے رانی لکشمی بائی سے لے کر میجر سومناتھ شرما، ویر عبدالحمید اور کیپٹن وکرم بترا اور آج ہماری تمام قوتیں کے تمام بازوؤں میں موجود ہیں، اس کا یہ تیوہار ہے ۔مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہ اگر کہیں بھی ناانصافی ہوتی ہے تو اس سے دوسری جگہوں پر رائج انصاف کو بھی خطرہ لاحق ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ جنگ ہمارے اخلاق، ہماری جمہوری روایات اور انصاف پسندی کی بہترین مثال ہے ، اس کی مثالیں موجود ہیں۔ تاریخ میں ایسا کم ہی دیکھنے کو ملے گا کہ کسی ملک کو کسی جنگ میں شکست دینے کے بعد کوئی ملک اس پر اپنے تسلط کا اظہار نہ کرے بلکہ اقتدار اپنے سیاسی نمائندے کے حوالے کرے ۔ ‘‘ہماری بنگالی بہنوں اور بھائیوں پر ہونے والی ناانصافی اور مظالم کسی نہ کسی شکل میں پوری انسانیت کے لیے خطرہ تھے ۔’’

 

Previous Post

بڑاقبرستان میں وقف کی ملکیت فروخت کرنے کا ٹرسٹیان پرالزام

Next Post

اراکین کی معطلی: اپوزیشن پارٹیوں کا پارلیمنٹ ہاؤس سے وجے چوک تک مارچ

Next Post
اراکین کی معطلی: اپوزیشن پارٹیوں کا پارلیمنٹ ہاؤس سے وجے چوک تک مارچ

اراکین کی معطلی: اپوزیشن پارٹیوں کا پارلیمنٹ ہاؤس سے وجے چوک تک مارچ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist