پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home تعلیم

سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی کا انتباہ

Rubina by Rubina
دسمبر 11, 2021
in تعلیم, دنیا
0 0
0
سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی کا انتباہ
98
SHARES
92
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اشرف عثمانی
دیوبند (ایس این بی) : مملکت سعودی عربیہ کی جانب سے تبلیغی جماعت کے خلاف آج ْ ّسے باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔مکہ معظمہ کی مساجد میں آج جو سرکاری خطبہ جمعہ دیا گیا ہے، اس کی آڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔اس خطبہ جمعہ میں ہندوستان سے شروع ہونے والی تبلیغی جماعت کو زہر آلود، مشرکانہ نظریات کا حامل،قبر پرست اور ایک شدت پسند جماعت قرار دیا گیا ہے۔اس سرکاری خطبہ کی خبر پہلے سے منظر عام پر تھی، تاہم ملت اسلامیہ کو اس بات کا یقین نہیں تھا کہ سعودی حکومت اس قسم کا سخت اور ہیجان انگیز اقدام کر سکتی ہے ۔سعودی عربیہ کے سرکاری خطبہ جمعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد دینی و مذہبی طبقات میں شدید رد عمل پایا جارہا ہے۔ معروف اسلامی اسکالر مولانا ندیم الواجدی نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت سے اس غیر ذمہ دارانہ رویہ کی امید نہیں تھی۔تبلیغی جماعت کے سلسلہ میںسعودی حکومت کو کوئی موقف اختیار کرنا تھا تو برصغیر ہند و پاک او دیگر ممالک کے علماء سے پہلے اس کی تحقیق کر لینی چاہئے تھی۔سعودی حکومت کو دنیا کے اسلام مخالف معاملات پر بھی نظر رکھنی چاہئے، وہاں کے حکمرانوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ تبلیغی جماعت جیسی حق پرست جماعت کے خلاف اس کی اس مہم کے عالمی سطح پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سعودی حکومت کے اس اقدام کا اثر دنیا کے دیگر ممالک میں بھی نظر آئے گا، وہاں بھی تبلیغی جماعت جیسی مذہبی تنظیموں پر پابندی عائد کرنے کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے ۔ یوپی رابطہ کمیٹی کے سکریٹری ڈاکٹر عبید اقبال عاصم نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے بارے میں جو موقف سعودی حکومت نے اختیار کیا ہے، وہ قابل مذمت ہے۔ تبلیغی جماعت پوری دنیا میں امن اور خیر سگالی کے ساتھ اپنادینی فریضہ انجام دیتی ہے۔دین اور مسجدوں سے دور افراد کو نماز کے قریب لانے کی ترغیب دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں سعودی عرب سے قبل تبلیغی جماعت کے منہج و مسلک پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکا اسلئے ایسا معلوم ہوتاہے کہ سعوی حکوت کا یہ فیصلہ اسلام کے خلاف کسی بڑی سازش کا شاخسانہ ہے ملت اسلامیہ کے ذمہ داران کو اس کے سد باب کے لئے موثر کوشش کرنی چاہئے ۔
جامعہ اصغریہ قدیم دیوبند کے مہتمم میانجی سید عقیل حسین نے کہا کہ سعودی عربیہ کی ساڑھے تین کروڑ کی آبادی اور وہاں کی حکومت کا رویہ عالم اسلام کو متاثر کرتا ہے اسلئے سعودی حکومت کو یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے تھا انہوں نے کہا کہ جس ملک میں سنیما ہال،قحبہ خانے اور قمار بازی کے اڈے کھولے جانے کی اطلاعات ہوں وہاں سے یکایک کسی دینی و مذہبی جماعت کے خلاف آواز اٹھنا اور بھی زیادہ باعث مذمت ہوجاتا ہے انہوں نے کہا کہ ملی تنظیموں کو چاہئے کہ وہ پر امن طریقے پر سعودی سفارت خانے کے سامنے اپنا احتجاج درج کرائیں۔
مسجد فقر شاہ (ضلع مرکز تبلیغی جماعت) کے امام و خطیب مولانا خالد زاہد نے سخت لہجہ میں کہا کہ مغرب کو اپنا قبلہ سمجھنے والے خانہ کعبہ کی طرف رخ کرکے نماز پڑھنے کی دعوت دینے والوں کو مشرک اور دہشت گرد بتا رہے ہیں جس کو کسی بھی طرح قبول نہیں کیا جا سکتا ہم اس کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت سے کچھ لوگوں کا جزوی اختلاف تو ہو سکتا ہے لیکن اس کے مجموعی کردار اور مزاج پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ جامع مسجد نانوتہ کے خطیب اور علاقہ کے معروف عالم دین مولانا زکریا قاسمی نے کہا کہ ایک زمانہ تھا جب سعودی حکومت پوری دنیا کے مسلمانوں کی خیر خو اہ تھی اور عالمی سطح پر اسلام کی اشاعت و ترویج میں کلیدی کردار ادا کرتی تھی آج اس کا رویہ افسوس ناک حد تک بدل گیا ہے انہوں کہا کہ حضرت مولانا الیاس ؒ ،اسیر مالٹا حضرت شیخ الہند ؒ کے شاگرد رشید تھے اپنے استاد کی ایما پر انہوں نے جماعت کی بنا رکھی جو حق پرستی کے ساتھ ان علاقوں اور طبقات تک دین کا پیغام پہنچاتی ہے جہاں ہر ایک کا پہنچنا آسان نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ علمائے کرام کو چاہئے کہ وہ تبلیغی جماعت کی حمایت میں تحریک چلائیں اور سعودی حکمرانوں کی اگر کوئی غلط فہمی ہے تو اس کو دور کرنے کی کوشش کریں۔

Previous Post

تینوں افواج کے سربراہ جنرل راوت کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ نم آنکھوں سے وداع کیا گیا

Next Post

آہ جنرل بپن راوت

Next Post
آہ جنرل بپن راوت

آہ جنرل بپن راوت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist