پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

گروگرام: نماز جمعہ کے وقت پھر شر انگیزی اور نعرہ بازی

Rubina by Rubina
دسمبر 11, 2021
in بھارت, تعلیم
0 0
0
گروگرام: نماز جمعہ کے وقت پھر شر انگیزی اور نعرہ بازی
57
SHARES
100
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ہریانہ کے اس شہر میں گزشتہ تقریباً ۱۲؍ سے ۱۵؍ ہفتوں سے کھلے میں نماز جمعہ کے خلاف ہندوتوا وادی تنظیموں اور فرقہ پرست مقامی افراد کی شر انگیزی اور دل آزار نعرے بازی کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا جس کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر گروگرام (گڑگائوں) کے سیکٹر ۳۷؍ میں کھلی جگہ پر نماز جمعہ نہیں ہو سکی ۔ہر چند کہ دیگر کچھ مقامات پر پولیس کے سخت بندوبست کے درمیان نماز جمعہ ہوئی لیکن یہاں بھی فرقہ پرستوں نے رخنہ اندازی کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں رہے مگر سیکٹر ۳۷؍ میں انہوں نے اپنی من مانی کرتے ہوئے وہاں نماز کے لئے پہنچنے والے نوجوانوں سے دھکا مکی تک کی لیکن پولیس نے معاملہ کو آگے بڑھنے روک دیا۔
سیکٹر ۳۷؍ میں کھلے میدان میں نماز سے مسلمانوں کو روکنے کیلئے ۲؍ درجن سے زائد ہندوتوا وادی تنظیموں کے اراکین صبح سے ہی پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔ یہاں پر انہوں نے پہلے پوجا کی اور اس کے بعد وہیں بیٹھ کر بھجن کیرتن کرنے لگے ۔ جیسے جیسے نماز جمعہ کا وقت قریب آیا ان کی تعداد بھی بڑھنے لگی ۔ اسکے بعد جب مصلیان وہاں پہنچنا شروع ہوئے تو ان لوگوں نے انہیں وہاں سے بھگانا شروع کردیا جس کے دوران کچھ مسلم نوجوانوں سے ان کی دھکا مکی بھی ہوئی لیکن اس وقت پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے معاملات کو مزید بگڑنے سے بچالیا۔ اس دوران مسلمانوں کے خلاف مسلسل اشتعال انگیز اور دل آزار نعرے لگتے رہے لیکن پولیس نے انہیں نہیں روکا بلکہ مسلمانوں کو ہی وہاں سے چلے جانے کی تلقین کرتی رہی۔ ہندوتوا وادی تنظیم کے رکن رِنکو نے کہا کہ سیکٹر ۳۷؍ میں واقع پلاٹ پر ہم برسوں سے اپنے ٹرک پارک کررہے ہیں۔ یہاں پر کیسے ہم نماز پڑھنے یا مسجد بنانے کی اجازت دے سکتے ہیں؟ رنکو نے مزید کہا کہ جنہیں نماز پڑھنی ہے وہ اپنے اپنے گھروں میں پڑھیں دوسروں کو دکھاتے ہوئے نماز پڑھنے کی کیا ضرورت ہے۔ اس دوران آس پاس کے کئی گاؤںسے لوگوں کوجمع کرکےہنومان چالیسا کرایا گیا اور جئے شری رام کے ساتھ دیگر نعرے لگائے۔ یہی نہیں ہندو تواوادی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ اگلے جمعہ کو گروگرام کے سیکٹر ۳۷؍میں نماز کی جگہ دوبارہ پوجا کی جائے گی اور بھنڈارالگایاجائے گا۔شرپسندوں کے ذریعہ مسلسل ہراساں کئے جانے سے پریشان مسلمانوں نے کہاکہ ’’ یہ لوگ ہمارے ساتھ غنڈہ گردی کر رہے ہیں۔ اس میں ہمارا کیا قصور؟ کیا انسانیت ختم ہو چکی ہے۔‘‘ یاد رہے کہ گروگرام میں ضلع انتظامیہ نے فی الوقت ۱۹؍ مقامات پر نماز پڑھنے کی اجازت دی تھی۔
اس بارے میں گروگرام پولیس کا کہنا ہے کہ حالات کے مدنظر پورے شہر میں سیکوریٹی بڑھادی گئی ہے جبکہ جن جگہوں پر نماز کی اجازت دی گئی تھی وہاں بھی زائد فورس تعینات کی گئی تھی تاکہ حالات قابو میں رہیں۔ پولیس نے اعتراف کیا کہ سیکٹر ۳۷؍ میں دونوں فرقوں کے افراد کے درمیان معمولی تکرار ہوئی تھی جس پر پولیس نے فوراً قابو پالیا جبکہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے گروگرا م کے سیکٹر ۳۷؍ میں نماز کی امامت کرنے والے حاجی شہزاد خان کو گزشتہ شام ہی پولیس نے نقص امن کا خطرہ بتاتے ہوئے گرفتار کرلیا تھا۔اس وقت وہ بھونڈسی جیل میں ہیں۔
دوسری طرف ہریانہ کے بی جے پی لیڈر اور ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے شر پسندوں کو لگام دینے کے بجائے مسلمانوں کو تلقین کی ہے کہ وہ کھلے میدان میں نماز فوری طور پر بند کریں کیوں کہ اس کی وجہ سے لاء اینڈ آرڈر کے لئے مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اپنے گھر میں یا پراپرٹی پر نماز پڑھتا ہے، تلاوت کرتاہے تو ہمیں اس میں کوئی دقت نہیں ہے لیکن ایسے پروگرام کھلےمقامات پر نہیں ہونے چاہئیں۔ کھلے مقامات پرنماز پڑھنےکو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا بلکہ اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے سب ساتھ مل کر بیٹھیں تاکہ کوئی بہتر حل نکل سکے ۔ وقف کی زمین یا سرکار کی کوئی خالی زمین اس کے لئے دینے پر غور کیا جاسکتا ہےلیکن کھلے میں نماز تو ہم ہرگز برداشت نہیں کریں گے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وِج بھی مسلمانوں کے خلاف شر انگیزی کرچکے ہیں۔ انہوں نے بیان دیا تھا کہ ایک ماہ کے اندر اندر وہ گروگرام کے تمام مقامات پر کھلے میں نماز بند کروادیں گے۔ان کے اس بیان پر کافی تنقیدیں ہوئی تھیں۔

 

Previous Post

انصاف سستا اور قابل رسائی کیسے ہو ؟

Next Post

تینوں افواج کے سربراہ جنرل راوت کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ نم آنکھوں سے وداع کیا گیا

Next Post
تینوں افواج کے سربراہ جنرل راوت کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ نم آنکھوں سے وداع کیا گیا

تینوں افواج کے سربراہ جنرل راوت کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ نم آنکھوں سے وداع کیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist