پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

امریکی ایوان میں ایغور مسلمانوں کے ساتھ سختی پر چین کے خلاف بل کو منظوری

Rubina by Rubina
دسمبر 10, 2021
in دنیا
0 0
0
امریکی ایوان میں ایغور مسلمانوں کے ساتھ سختی پر چین کے خلاف بل کو منظوری
98
SHARES
798
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن:امریکی ایوان نمائندگان کے اراکین نے ایغور مسلمانوں کے ساتھ سختی پر چین کے صوبے سنکیانگ سے درآمدات پر پابندی کے لیے قانون منظور کرلیا۔ خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایوان نمائندگان میں ’ایغور فورس لیبر پویونشن ایکٹ‘ ایک ووٹ کے مقابلے میں 428 کی اکثریت سے منظور کرلیا، جس کے تحت چین سے درآمدات کرنے والے اداروں کو ثابت کرنا ہوگا کہ مذکورہ اشیا سنکیانگ میں جبری مزدوری کے ذریعے تیار نہیں کی گئی ہیں۔ اسپیکر نینسی پلوسی نے ووٹنگ سے پہلے اراکین سے کہا تھا کہ اس وقت بیجنگ ایغور اور دیگر مسلمان اقلیتوں کے خلاف جبر اور ان کو دبانے کی مہم میں تیزی لارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سنکیانگ اور پورے چین میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہورہی ہے، عوام کی نگرانی اور کارروائیاں کی جارہی ہیں، جس میں لوگوں پر تشدد، گرفتاریاں اور جبری طور پر نس بندی اور سچ کوسامنے لانے کی جرأت کرنے والے صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو دھمکانا شامل ہے۔ نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ چین کی حکومت کی جانب سے ہونے والی جبری مزدوری چین سے باہر پوری دنیا اور ہماری سرحدوں تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی سینیٹ نے اس سے قبل اسی طرح کے اقدامات کی منظوری دی تھی اور اب ان دونوں کو مزید قانونی شکل دینے کی ضرورت ہے۔ اس بل کو اب دستخط کے لیے صدر جوبائیڈن کے پاس بھیج دیا جائے گا تاہم اس بل کے حوالے سے یہ بات واضح نہیں ہے کہ وائٹ ہاؤس کی حمایت حاصل ہے یا نہیں۔ ایوان نمائندگان میں اس بل پر ووٹنگ وائٹ ہاؤس کی جانب سے بیجنگ میں شیڈول ونٹر اولمپکس 2022 کا سفارتی بائیکاٹ کے اعلان کے بعد ہوئی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے بیجنگ ونٹراولپمکس 2022 کے سفارتی بائیکاٹ کی وجوہات یہ بتائیں کہ چین میں ایغور اقلیت کی نسل کشی کی جارہی ہے اور انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے، جس پر چین سے سخت ردعمل آیا تھا۔ قبل ازیں امریکی حکومت نے اس طرح کی پابندیاں چین کی مخصوص مصنوعات کی درآمد پر عائد کی تھیں، جس میں سولر پینل کی اشیا شامل تھی اور اس کی وجہ بھی ایغور کے ساتھ چینی حکومت کے اقدامات بتائے گئے تھے۔
چین نے ان پابندیوں کو ’غنڈہ گردی‘ سے تعبیر کیا تھا، اس کے علاوہ امریکی ایوان نمائندگان میں 428 ووٹ کی حمایت سے قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی انسانی حقوق کے حوالے سے اپنے وعدوں پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ اس سے قبل امریکہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک نے چین کی ٹینس اسٹار پینگ شوائی کی سلامتی کے حوالے سے شکوک کا اظہار کیا تھا، جن کے حوالے سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے سینئر رہنما پر الزام تھا کہ انہوں نے ٹینس اسٹار کا جنسی استحصال کیا ہے۔ چین میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر کام کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ کم ازکم 10 لاکھ ایغور اور ترک زبان بولنے والے دیگر مسلمان اقلیتوں کو شمال مغربی خطے سنکیانگ میں مشقتی کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں اور دیگر غیرملکی حکومتوں کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس بڑے پیمانے پر گرفتاریوں، جبری مزدوری، سیاسی بنیاد پر دباؤ ڈالنے، تشدد اور جبری نس بندی کے ثبوت موجود ہیں۔

Previous Post

جنرل راوت کا جسد خاکی دہلی لایاگیا ، تینوں افواج کی مشترکہ ٹیم جانچ کریگی

Next Post

زندہ باد کسان، تاریخ رقم کردی، شرائط منوا کر ہی دم لیا

Next Post
زندہ باد کسان، تاریخ رقم کردی، شرائط منوا کر ہی دم لیا

زندہ باد کسان، تاریخ رقم کردی، شرائط منوا کر ہی دم لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist