پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

کانپور : گود میں بچے کو لئے ہوئے شخص پر یوپی پولیس نے برسائیں لاٹھیاں،ویڈیو وائرل ہونے پر وضاحت

Rubina by Rubina
دسمبر 10, 2021
in بھارت
0 0
0
کانپور : گود میں بچے کو لئے ہوئے شخص پر یوپی پولیس نے برسائیں لاٹھیاں،ویڈیو وائرل ہونے پر وضاحت
30
SHARES
98
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کانپور : ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والی اتر پردیش پولس کا غیر انسانی چہرہ ایک بار پھر سامنے آیا ہے۔ جس میں پولیس اہلکار نے بچے کو گود میں لیے ہوئے ایک شخص پر لاٹھیاں برسائیں۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جو اب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو کے وائرل ہونے اور تنقید کے بعد اس معاملے پر یوپی پولیس کی وضاحت بھی سامنے آئی ہے۔ گود میں بچے کو لئے ہوئے شخص پر یوپی پولیس نے برسائیں لاٹھیاں،ویڈیو وائرل ہونے پر وضاحت لکھنؤ: اتر پردیش کے کانپور دیہی علاقوں میں پولیس کی بربریت کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ جس میں پولیس نے ایک بچے کو گود میں اٹھائے ہوئے شخص پر لاٹھیاں برسانی شروع کردی۔ یہ واقعہ کانپور کے دیہی علاقے اکبر پور کے ضلع اسپتال کے سامنے پیش آیا ہے۔ پولیس اہلکاروں نے نہ صرف لاٹھیوں سے حملہ کیا بلکہ اس کے بچے کو بھی چھیننے
کی کوشش کی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس شخص نے ایک انسپکٹر کے ہاتھ پر کاٹا تھا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سینئر پولیس افسران نے کہا ہے کہ مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ویڈیو میں نوجوان کویہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ ’’بچے کو لگ جائے گی‘‘۔ جب کہ پولیس والے اس کا پیچھا کرتے ہیں اور کچھ اہلکار بچے کو زبردستی گھسیٹ کر اس سے دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس دوران نوجوان کہہ رہا ہے کہ یہ اس کا بچہ ہے اور اس کی ماں بھی نہیں ہے۔ پولیس نے بتایا کہ نوجوان کانپور کے دیہی علاقوں میں اکبر پور کے ضلع اسپتال کا ملازم ہے ۔ کانپور دیہات کے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ گھنشیام چورسیا نے کہا کہ کچھ لوگ علاقے میں افراتفری پھیلا رہے تھے، اسپتال کی او پی ڈی بند کررہے ہیں اور مریضوں کو ڈرا رہے ہیں۔ ہم نے انہیں روکنے کے لیے معولی طاقت کا استعمال کررہے تھے۔ اسی دوران ایک سینئر پولیس افسر ارون کمار سنگھ نے اعتراف کیا کہ نوجوانوں پر ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا گیا تھا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ شخص اسپتال میں تعمیراتی کام کو روکنے کی کوشش کر رہا تھا۔ جب پولیس نے مداخلت کرکے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے ایک پولیس انسپکٹر کے ہاتھ پر کاٹ لیا۔ ورن گاندھی نے ٹوئٹ کرکے اس معاملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ مضبوط امن و امان وہ ہے جہاں کمزور سے کمزور کو انصاف مل سکے۔ ایسا نہیں ہے کہ انصاف مانگنے والوں کو انصاف کی جگہ اس بربریت کا سامنا کرنا پڑے، یہ بہت تکلیف دہ ہے، خوف زدہ معاشرہ قانون کی حکمرانی کی مثال نہیں دیتا۔ مضبوط امن و امان وہ ہے جہاں پولیس کا نہیں قانون کا خوف ہو۔

Previous Post

زندہ باد کسان، تاریخ رقم کردی، شرائط منوا کر ہی دم لیا

Next Post

اومائیکرون کا مقابلہ کرنے کیلئے بوسٹر شاٹ کارگر ثابت ہوگا: فائزر کمپنی

Next Post
اومائیکرون کا مقابلہ کرنے کیلئے بوسٹر شاٹ کارگر ثابت ہوگا: فائزر کمپنی

اومائیکرون کا مقابلہ کرنے کیلئے بوسٹر شاٹ کارگر ثابت ہوگا: فائزر کمپنی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist