ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

ناگالینڈ میں فوج کی فائرنگ میں ۱۴؍ عام شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کااظہار

Rubina by Rubina
دسمبر 7, 2021
in دنیا
0 0
0
ناگالینڈ میں فوج کی فائرنگ میں ۱۴؍ عام شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کااظہار
76
SHARES
316
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ناگالینڈ میں فوج کی فائرنگ میں ۱۴؍ عام شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے لوک سبھا میں بتایا کہ کوئلے کی کانوں کے مزدوروں کی جس گاڑی کو فوجیوں نے جنگجوؤں کی گاڑی سمجھ کر اندھادھند فائرنگ کی،اسے رُکنے کا اشارہ کیاگیاتھا مگر گاڑی رکی نہیں بلکہ فرار ہونے کی کوشش کی گئی جس کی وجہ سے غلط فہمی پیدا ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی معاملے کی جانچ کیلئے ایس آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہےجبکہ ناگالینڈمیں اس المناک حادثہ کے خلاف عوام نے پیر کو بند منایا۔ ریاستی حکومت نے مہلوکین کے اہل خانہ کیلئے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔ لوک سبھا میں وزیر داخلہ کی صفائی۔
وزیر داخلہ امیت شاہ نے ناگالینڈ کے واقعہ پر پیرکو لوک سبھا میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ حالات کشیدہ مگر کنٹرول میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت اس واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے کنبوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ حکومت متاثرہ علاقہ کے حالات پر قابو پا کر ماحول کو پرسکون کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس کے لیے وہ خود ریاستی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے شمال مشرقی امور کے ایک سینئر افسر کو موقع پر بھیجا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس واقعہ کی تحقیقات کے احکامات دیتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کیلئےکہا گیا ہے۔
جنگجو کی نقل وحرکت کی اطلاع فائرنگ کا سبب
واقعہ کی تفصیلی معلومات دیتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ فوج کو ایک گاڑی سے عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی، اس لیے اس کے کمانڈوز نے مشکوک جگہ پر پہنچ کر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی۔ جب ایک گزرنے والی گاڑی کو رُکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی بجائے اسے بھگانے کی کوشش کی۔ گاڑی میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے شبہ میں سیکوریٹی فورسیز کے اہلکاروں نے فائرنگ کردی۔ واضح رہے کہ مذکورہ فائرنگ میں ۶؍ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کچھ مقامی لوگ وہاں جمع ہوگئے اور سیکوریٹی فورسز کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانا شروع کردیا۔ انہوں نے وہاں بھی فائرنگ کی اور فوجیوں پر حملہ کیا، جس میں کئی فوجی زخمی ہوئے۔ سیکوریٹی فورسیز کے اہلکاروں نے اپنے دفاع میں اور ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے گولی چلائی جس میں مزید ۷؍شہری ہلاک اور کچھ زخمی ہوگئے۔ایف آئی آر درج، جانچ کیلئے ایس آئی ٹی
وزیر داخلہ نے بتایا کہ واقعہ کی ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی۔ اس کی جانچ کیلئےایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم(ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے اور اسے ایک ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔واضح رہے کہ ریاستی پولیس نے اس معاملے میں فوجیوں کے خلاف قتل کرنے کے مقصد سے فائرنگ کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ امیت شاہ نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ کے بعد اتوار کو ایک ہجوم نے مون شہر میں آسام رائفل کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی جس کے جواب میں جوانوں نے گولی چلائی جس میں ایک اور شخص کی موت ہو گئی اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
ناگالینڈ میں بند، شدید برہمی
فائرنگ کے واقعہ کے خلاف پیر کو پورے ناگالینڈ میں صبح۶؍بجے سے دوپہر۱۲؍ بجے تک چھ گھنٹے کا مکمل بند منایاگیا۔ ناگا اسٹوٹنٹ فیڈریشن (این ایس ایف) نے اس بند کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں اگلے ۵؍دنوں تک کسی طرح کا کوئی تہوار نہ منائیں اور ۵؍دن تک سوگ منائیں۔
افسپا کو منسوخ کرنے کی مانگ
این ایس ایف نے مرکزی حکومت سے اے ایف ایس پی(افسپا) ایکٹ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ریاست کے وزیراعلیٰ بھی اس واقعہ کے بعد مودی سرکار سے فوج کو خصوصی اختیار دینے والے اس قانون کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔ این ایس ایف اس قانون کو ختم کرنے کیلئے اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرنے مطالبہ کیا ہے ۔ دریں اثنا ناگالینڈ کے وزیراعلیٰ نیفیو ریو نےمہلوکین کے حوالے سے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اہل خانہ کو حکومت۱۱-۱۱؍ لاکھ روپے اور سرکاری ملازمت دے گی۔ انہوں نے مرکز سے پھر اپیل کی ہے کہ وہ افسپا کی منسوخی کا اعلان کرے۔

 

Previous Post

متھرا کی سڑکوں پر پولیس و ضلع انتظامیہ کی مستعدی نے ناکام بنا دیا

Next Post

کیرالہ سب سے امیر بہار سب سے غریب

Next Post
کیرالہ سب سے امیر بہار سب سے غریب

کیرالہ سب سے امیر بہار سب سے غریب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist