­
دل دہلا دینے والے واقعہ ناگالینڈ میں جنگجو ؤں کے شبہ میں ۱۴؍عام شہری ہلاک - مسلم ٹوڈے
جمعہ, مئی 30, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

دل دہلا دینے والے واقعہ ناگالینڈ میں جنگجو ؤں کے شبہ میں ۱۴؍عام شہری ہلاک

Rubina by Rubina
دسمبر 6, 2021
in دنیا
0 0
0
دل دہلا دینے والے واقعہ ناگالینڈ میں جنگجو ؤں کے شبہ میں ۱۴؍عام شہری ہلاک
50
SHARES
56
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ناگالینڈ کے مون ضلع میں دل دہلا دینے والے ایک واقعہ میں سیکوریٹی فورسیز نے جنگجو سمجھ کر کان کنی کا کام کرکے گھر لوٹ رہے ۱۴؍ مزدوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جس کے بعد یہاں کے حالات دھماکہ خیز ہوگئے ہیں۔ عوام سیکوریٹی فورسیز کے خلاف سڑکوں پر اُتر آئے ہیں۔ انہوں نے آسام رائیفلز اور کونیاک یونین کے کیمپ پر حملہ کرکے وہاں نہ صرف توڑ پھوڑ کی بلکہ خیموں اور گاڑیوں کو آگ کے حوالے کردیا۔ عوام کی جانب سے تشددکی اس وادات میں سیکوریٹی فورسیز کا ایک جوان بھی مارا گیا۔ دوسری طرف ۱۵؍ مزدوروں کی ہلاکت کے علاوہ ۱۱؍ کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ یہ واقعہ میانمار سے متصل گاؤں اوٹنگ میں پیش آیا۔سلامتی فورسیز نے اسے شناخت کی غلطی کا معاملہ قراردیا ہے۔ ۱۴؍ عام شہریوں کی ہلاکتیں فوج کی جانب سے فائرنگ کی یکے بعد دیگرے ۳؍ وارداتوں میں ہوئیں۔ پہلے واقعہ میں سنیچر کو کوئلے کی کانوں میں کام کرکے پِک اَ پ وین سے گھر لوٹ رہے مزدوروں کو سیکوریٹی فورسیز نے ممنوعہ تنظیم ’این ایس سی این ‘ کےینگ آنگ دھڑے کے جنگجو سمجھا اور ان پر اندھادھند فائرنگ کر دی۔ جب مزدور گھر نہیں پہنچے تو گاؤں کے لوگ انہیں تلاش کرنے کیلئے نکلے اور یہ معلوم ہونے پر کہ فوج نے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا ہے، انہوں نے سلامتی فورسیز کی گاڑیوں کو گھیر لیا ۔فوجی کارروائی میں اپنے بے قصور چہیتوں کو کھوچکے افراد نے اپنی برہمی کااظہار کرتے ہوئے جب فوج کی گاڑیوں کو نشانہ بنانا شروع کیا اور اس دوران ایک فوجی کی موت ہوگئی تو فوج نے اپنے دفاع میں فائرنگ شروع کردی جس میں مزید ۷؍ عام شہری فوت ہوگئے۔ عوام کی برہمی کایہ سلسلہ اتوار کی دوپہر تک جاری رہا ۔اس دوران آسام رائفلز اورکونیاک یونین کے کیمپ میں گھس کر بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ انہوں نے کیمپ کے ایک حصے کو آگ کے حوالے کردیا۔ کیمپ میں حملے کے جواب میں فوج کی کارروائی میں مزید ایک شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ ۲؍ زخمی ہوئے۔ مجموعی طورپر تشدد کی ان وارداتوں میں ۱۴؍ عام شہری اور سیکوریٹی فورسیز کا ایک جوان ہلاک ہوا ہے۔ مون ضلع کے متاثرہ علاقے کے شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ان کےچہیتوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والے فوجی جوانوں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ناگالینڈ میں سیکوریٹی فورسیز کو خصوصی اختیارات دینے والا قانون ’افسپا‘ نافذ ہے جس کا سہارا لیتے ہوئے خاطی سیکوریٹی افسران کے بچ جانے کا قوی امکان ہے۔ بگڑتے ہوئے حالات کے پیش نظر ناگالینڈ حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے مون ضلع میں موبائل سروس، انٹرنیٹ خدمات اور ڈیٹا سروس نیز بڑی تعداد میں ایس ایم ایس بھیجنے کی خدمات پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس کا مقصد ’’اشتعال انگیز ویڈیو اور تصاویر ‘‘ کوپھیلنے سے روکنا بتایاگیاہے۔ ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ نیفیو ریو نے واقعہ کو افسوسناک قراردیتے ہوئے اعلیٰ سطحی جانچ کا اعلان کردیا ہے اور عوام سے امن کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ہےکہ’’اوٹنگ میں شہریوں کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔ اعلیٰ سطحی ایس آئی ٹی معاملے کی تحقیقات کرے گی اور قانون کے مطابق انصاف فراہم کرے گی۔ تمام لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل ہے۔‘‘

Previous Post

بابری مسجد کے یوم شہادت پر شاہی عیدگاہ مسجد میں شرانگیزی کی دھمکی

Next Post

ہندوستان کے لوگ گہری تکلیف میں ہیں اور معیشت نازک دور میںہے

Next Post
ہندوستان کے لوگ گہری تکلیف میں ہیں اور معیشت نازک دور میںہے

ہندوستان کے لوگ گہری تکلیف میں ہیں اور معیشت نازک دور میںہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -