جمعہ, مارچ 6, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

آر ایل ڈی لیڈر کے قافلے پرفائرنگ،ایک ہلاکl 4افراد زخمی

Rubina by Rubina
دسمبر 6, 2021
in بھارت
0 0
0
آر ایل ڈی لیڈر کے قافلے پرفائرنگ،ایک ہلاکl 4افراد زخمی
98
SHARES
90
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بلند شہر (زبیر شاد/ ایس این بی ) : بی ایس پی چھوڑ کر آر ایل ڈی میں شا مل ہوئے ضلع کے قدآور لیڈر حا جی یونس کے قا فلے پر حملہ آوروں نے آج اس وقت پے درپے فا ئر نگ کردی جب وہ ایک شادی میں شرکت کرکے واپس لوٹ رہے تھے ۔اندھا دھند فا ئر نگ سے علاقہ میں دہشت پھیل گئی ،گولی لگنے سے زخمی ہوئے کئی لوگوں کو ضلع اسپتال پہنچا یا، جہا ں سے انھیں ہائر میڈیکل سینٹر کیلئے ریفر کردیا ہے ۔حملہ میں ایک شخص کی موت کی اطلاع ملی ہے۔اطلاع کے مطابق آر ایل ڈی لیڈر اور بی ایس پی کے سا بق ایم ایل اے مرحو م حاجی علیم کے چھوٹے بھائی حا جی یونس اتوار کو اپنے حا میوں کے سا تھ نئی منڈی پو لیس چوکی حلقہ کے بھائی پورہ گائوں میں ایک شادی کی تقر یب میں شر کت کرکے واپس لو ٹ رہے تھے۔بتایا گیا ہے کہ جب وہ مرزا پور جانے والے راستے پرپہنچے تو وہا ں پہلے سے گھات لگا ئے بیٹھے کار و با ئک سوار حملہ آوروں نے حاجی یونس کے قا فلے پر تا بڑ تو ڑ فائر نگ شروع کردی، جس میں گولی لگنے سے حا جی یونس کے کئی حامی زخمی ہوگئے ،جنھیں فوراً ہی ضلع اسپتال لے جایا گیا، جہا ں زخمیوں کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ہائر میڈیکل سینٹر کیلئے ریفر کر دیا۔ تادم تحریر ملی اطلاع کے مطابق دیگر 4زخمی افراد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ ادھر گولیو ںکی تڑ تڑا ہٹ سے علاقہ میں دہشت پھیل گئی ،جبکہ واردات کوانجام دے کر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کی طر ف سے تقر یبا چا لیس رائونڈ فا ئر نگ کی گئی ہے ۔ادھر وار دات کی اطلاع پا کر ایس ایس پی سنتوش کمار سنگھ سمیت تمام اعلی افسران نے ضلع اسپتال پہنچ کر زخمیوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی نیز جائے واردات پر پہنچی پو لیس نے مو قع سے استعمال شدہ درجنوں خالی کارتو س بر آمد کیے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور پوری تیاری سے تھے جو حا جی یونس پر حملہ کرنے آئے تھے ،کیونکہ ان کی گاڑی پر گولیوں کے تقر یبا 22نشان موجود ہیں ۔ان کے قا فلے میں شا مل پانچ لوگ گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جس میں خا لد پردھان نامی شخص کی موت کی بھی خبر ملی ہے لیکن اس کی ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ حا جی یونس نے پو لیس پر الزام عائد کر تے ہوئے کہا کہ انہوں نے کئی ماہ قبل پو لیس افسران کو مطلع کردیا تھا کہ کچھ لوگ ان پر حملہ کرنے کے مقصد سے علاقہ میں گھوم رہے ہیں ،اتناہی نہیں حملہ آوروں کی گاڑیوں کے نمبر اور اسلحہ کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی تھی ،لیکن پو لیس نے اس معا ملے میں کوئی سنجید گی نہیں دکھائی ۔ادھر ایس ایس پی سنتوش کمار سنگھ نے بتایاکہ حملے کے پیچھے حا جی یونس نے اپنے بھتیجے حا جی انس جو اپنے والد حا جی علیم کے قتل معا ملے میں جیل میں بند ہے پرحملہ کرانے کا اندیشہ جتا یاہے ۔پو لیس معا ملے کی جانچ تحقیقات میں مصروف ہے ،جلدہی حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔

Previous Post

6 دسمبر کو بلیک ڈے کیوں منایا جاتا ہے؟

Next Post

ٹیچر اہلیتی ٹیسٹ کے امیدواروں پولیس کی پر لاٹھی چاج

Next Post
ٹیچر اہلیتی ٹیسٹ کے امیدواروں پولیس کی پر لاٹھی چاج

ٹیچر اہلیتی ٹیسٹ کے امیدواروں پولیس کی پر لاٹھی چاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist