پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

تعلیمات نبویؐ انسان کی کامیابی کی ضمانت

Rubina by Rubina
دسمبر 4, 2021
in بھارت, تعلیم
0 0
0
تعلیمات نبویؐ انسان کی کامیابی کی ضمانت
60
SHARES
107
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مولانا ندیم احمد انصاری

انسانیت اس وقت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ ہر طرف خون خرابا اور ہاہاکار مچا ہوا ہے۔ انسانی زندگی بے قیمت ہو چکی ہے۔ دنیوی حرص و ہوس نے انسان کے حواس باختہ کر دیے ہیں۔ گلی، کوچے جرائم کے اڈے بنے ہوئے ہیں۔ سگا بھائی سگے بھائی کا دشمن ہے۔ اولاد ماں باپ سے نالاں ہے، والدین اولاد سے پریشان ہیں۔ دنیا میں اور بھی نہ جانے کیاکیا ہو رہا ہے۔ان سب کے درمیان صرف امراض کا ذکر کرلینا لاحاصل ہے۔ اس لیے اصل توجہ علاج پر ہونی چاہئے ،اور علاج ہے تعلیماتِ نبویؐ کا فروغ اور ان پر عمل درآمد کرنا۔آپؐ کی تعلیمات کو عام کرنا خاص طور سے اس زمانے میں ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔رسول اللہ نے مثال دے کر سمجھایا کہ انسان دنیا میں اس طرح رہے جیسے پانی کشتی میںرہا کرتی ہے، لیکن کشتی پانی کو اندر نہیں آنے دیتی، اس لیے کہ چھوٹے سے سوراخ سے بھی اگر پانی اندر داخل ہونا شروع ہو گیا تو کشتی غرق ہو جائے گی۔ یہی معاملہ انسان کا ہے کہ دنیا میں رہتے ہوئے اگر اِس کی محبت اْس کے دل میں آ گئی تو وہ ہلاک ہو جائے گا۔ تمام انبیائے سابقین کی طرح رسول اللہ حضرت محمدؐ کو بھی دنیا میں انسانوں کی ہدایت کے لئے بھیجا گیا اور آپؐ کے ذریعہ یہ پیغام دے دیا گیا کہ اب جو انسان کامیابی حاصل کرنا چاہے وہ حضرت محمدؐ کی اتباع کرے۔
تعلیمات قرآن، احادیث اور سیرتؐ وغیرہ کی شکل میں امت کے پاس بعینہ موجود ہیں۔ ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ مستند دینی باتوںتک رسائی حاصل کرنے اور انہیں عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی جائے۔شیطان ،انسان کا ازلی دشمن ہے، اْس نے یہ تہیہ کر رکھا ہے کہ وہ انسان کو دائیں، بائیں، آگے ، پیچھے گویا چہار جانب سے بہکانے کی ہر ممکن کوشش کرتا رہے، جس سے وہ کبھی غافل نہیں ہوتا، اگرچہ انسان اپنے دشمن سے غافل ہو جاتا ہے۔رسول اللہ کا ارشاد ہے کہ شیطان انسان کے دل کے پاس اپنی سونڈ لیے بیٹھا رہتا ہے اور جب اْسے غافل پاتا ہے، اس کے دل میںوسوسوں کے زہر سے بھری سونڈ چْبھو دیتا ہے۔ شیطان کو یہ قدرت نہیں کہ کسی انسان سے جبراً کوئی بدی کروا سکے۔ وہ تو صرف وسوسہ ہی ڈالتا ہے، آگے اسے عملی جامہ خود انسان پہناتا ہے۔آج آپ دیکھ لیں کہ کس طرح اس نے انسانوں کو انسانوں کا، غیروں کو مسلمانوں کا ، اور بعض مسلمانوں کومسلمانوں کا دشمن بنا کر اس طرح کھڑا کر دیا ہے کہ وہ آپس میں بھائی بھائی ہوتے ہوئے بھی ہر وقت بر سرِ پیکار رہتے ہیں۔ ان میں سے کتنے وہ ہیں جو دین و مذہب کے نام پر ظلم و ستم کا بازار گرم کرتے ہیں اور کتنوں نے بدعات و خرافات کو دین سمجھ کراصل دین کی طرف دعوت دینے والوں کو اپنا دشمن سمجھ رکھا ہے۔ آپؐ نے دشمن کے ساتھ بھی کبھی ایسا معاملہ نہیں کیا جیسا ہم اپنی رائے سے اختلاف کرنے والوں کے ساتھ معاملہ روا رکھتے ہیں۔
رحمۃ للعالمینؐ دنیا میں رحمت کو عام کرنے کے لیے تشریف لائے تھے، آپ کا مقصد جہنم میں جا رہی قوم کو جنت میں داخل کروانا تھا۔ آپؐ لوگوں کو شرک کی تاریکیوں سے نکال کر ایمان کے نور میں داخل کرانا چاہتے تھے۔ آپؐ نے نہ صرف مسلمانوں کو آپس میں بھائی بن کر رہنا سکھایا، بلکہ اغیار سے بھی احسان کا برتاؤ کرنے کی تعلیم دی۔ جسے مثالیں دیکھنی ہوں، وہ احادیثِ شریفہ کا مطالعہ کرے۔
آپ ؐنے بچیوں کو جینے کا حق دیا، عورتوں کو معاشرے میں عزت دی، والدین و رشتے داروں سے حسنِ سلوک کی تاکید کی، پڑوسیوں کے حقوق کی نشان دہی کی، غیروں سے حسنِ سلوک کرنا سکھایا بلکہ جانوروں کو تکلیف پہنچانے پر جہنم کی وعید سنائی۔ آپؐ نے قیدیوں سے بے جا بدسلوکی سے منع کیا، مقتولین کے مْثلے سے روکا، پھل دار درخت نہ کاٹنے کی ہدایت دی۔لیکن کتنے افسوس کی بات ہے کہ آج ایک طرف جہاں اغیار اسلام اور مسلمانوں پر دہشت گردی کا الزام عائد کرنے پر تْلے ہوئے ہیں، وہیں بعض نام نہاد مسلمان بھی اپنے قول و عمل سے اسلام کی پاکیزہ شبیہ کو داغ دار بنانے سے احتراز نہیں کرتے۔
رسول اللہ کی تعلیمات خواہ وہ عائلی ہوں یا قبائلی انہیں ہمیںقلب و جگرسے اپنانا ہو گا اور سچے عاشقِ رسول بن کر دکھانا ہوگا۔ اخلاقِ حسنہ کے ذریعہ آپؐ کی تعلیمات کا ڈنکا سارے عالم میں بجانا ہوگا۔ اپنے اہلِ خانہ اور رشتے داروں کے ساتھ حسنِ سلوک کا معاملہ کرنا ہوگا۔ اپنے دوستوں اور پڑوسیوں کے نیک کاموں میں ان کا دست و بازو بن کر کھڑا ہونا ہوگا۔ نیز اپنے ملک کی سالمیت کا ہر دم لحاظ رکھنا ہوگا۔ اگر ایسا ہوا تو سمجھئے کہ ہم نے آپؐ کے امتی ہونے کا فرض نبھانے کی کوشش کی ورنہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ جس نے اپنے حبیبؐ کے ذکر کو قرآنِ کریم میں’’تمہارے اخلاق بہت بلند ہیں‘‘(القلم4-) کہہ کر ہمیشہ ہمیش کے لیے بلند کر دیا، اْسے ہم جیسوں کی کوئی ضرورت نہیں۔ ہماری سخت محرومی کی دلیل ہے کہ اپنی من مانی کرکے ہم اپنے رب کی رضا و خوشنودی کا خواب دیکھیں۔ شیخ عبد القادر جیلانیؒنے فرمایا تھا’’ اپنے آقا کی خوشنودی سے محروم ہے وہ شخص، جو اس کی تو تعمیل نہ کرے جس کا وہ حکم فرماوے اور جس کا اس نے حکم نہیں دیا، اس میں مشغول رہے۔ یہی اصل محرومیت اور اصل موت اور اصل مردودیت ہے

Previous Post

گروگرام میں سماجی تنظیموں کا مسلمانوں کےساتھ اظہارِ یکجہتی

Next Post

ہندوستان میں فضائی آلودگی کیلئے پاکستان ذمہ دار

Next Post
ہندوستان میں فضائی آلودگی کیلئے پاکستان ذمہ دار

ہندوستان میں فضائی آلودگی کیلئے پاکستان ذمہ دار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist