پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

گڑگائوں :ٹکرائو کی کوشش مسلمانوں نے پھر ناکام بنادی

Rubina by Rubina
دسمبر 4, 2021
in بھارت, سیاست
0 0
0
گڑگائوں :ٹکرائو کی کوشش مسلمانوں نے پھر ناکام بنادی
87
SHARES
102
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پولیس کے سخت بندوبست کے باوجود فرقہ پرستوں نے حالات خراب کرنے کی کوشش میں کوئی کسر نہیں چھوڑی (تصویر: پی ٹی آئی )
دہلی سے متصل ہریانہ کے گڑگائوں (گروگرام) شہر میں کھلی جگہوں پرنماز جمعہ کی ادائیگی کے خلاف مقامی فرقہ پرستوں اور ہندوتوا وادی تنظیموں کی دھینگا مشتی کا سلسلہ اس ہفتے بھی جاری رہا ۔ اس جمعہ کوبھی فرقہ پرستوں نے گڑگائوں کے سیکٹر ۳۷؍ میں خاص طور پر ہنگامہ کیا اورطوفان بدتمیزی برپا کیا لیکن اس ہفتے بھی مسلمانوں کی جانب سے ویسے ہی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا گیا جیسا گزشتہ ۱۰؍ سے ۱۵؍ ہفتوں سے کیا جارہا ہے۔ مقامی مسلمانوں نے شدید قسم کی اشتعال انگیزی، مذہبی توہین کی نعرے بازی او ر فرقہ پرستوں کی جانب سے مسلسل اکسائے جانے کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کی کہ حالات خراب نہ ہوں۔
سیکٹر ۳۷؍ میں طے کی گئی جگہ پر جیسے ہی مقامی مسلمان نماز ادا کرنے پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود فرقہ پرست ٹولے نے اشتعال انگیز نعرہ بازی شروع کردی۔ ان لوگوں نے مسلمانوں کو خاص طور پر مسلم نوجوانوں کو اکسانے کی بھرپور کوشش کی لیکن کسی نے بھی ان کی طرف دھیان نہیں دیا بلکہ وہ اور زیادہ انہماک سے عبادت میں مصروف رہے جسے دیکھ کر فرقہ پرست ٹولہ اور بھی زیادہ جل بھن گیا۔ انہوں نے مزید اشتعال انگیزی نعرے لگائے اور نماز پڑھنے والوں کو روکنے کے لئے آگے بڑھنے لگے لیکن پولیس کے سخت بندوبست کی وجہ سے وہ ناکام رہے۔ اس دوران پولیس نے ۱۰؍ افراد کو حراست میں لے لیا ۔واضح رہے کہ سیکٹر ۳۷؍ میں واقع یہ جگہ پولیس اسٹیشن کے بالکل قریب ہے لیکن وہاں بھی بھگوا شدت پسند بڑی تعداد میں پہنچے ہوئےتھے او رصبح سے ہی وہاں جمع ہونے لگے تھے۔ ان کی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی تعداد کافی کم محسوس ہو رہی تھی ۔ اسی لئے انہوں نے ’انسانی زنجیر ‘ بنالی تھی تاکہ کسی کو بھی نماز میں خلل ڈالنے کا موقع نہ ملے۔ بہر حال پولیس نے اپنی سی کوشش کرکے بھگوا شدت پسندوں کو حالات خراب کرنے سے باز رکھا ۔
اس تعلق سے جاری ہونے والے ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے فرقہ پرست افراد کھلی جگہ پر اپنی گاڑیاں اور ٹرک پارک کررہے ہیں اور پھر وہیں بیٹھ کر مسلمانوں کے آنے کا انتظار کررہے ہیں۔ جیسے ہی مصلیان وہاں پہنچنا شروع ہوتے ہیں وہ نعرے بازی شروع کردیتے ہیں۔ پولیس کے لاکھ سمجھانے کے باوجود وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے جس کے بعد پولیس کو انہیں وہاں سے زبردستی ہٹانا پڑتا ہے۔ واضح رہے کہ سیکٹر ۳۷؍ میں جمعہ کو ۲۰۰؍ سے زائد مصلیان نے نماز جمعہ ادا کی ۔ ہر چند کہ گزشتہ جمعہ کے مقابلے یہ تعداد کم ہے لیکن مسلمانوں کی جانب سے صبر و تحمل نے فرقہ پرستوں کو حالات خراب کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا ۔ کئی ویڈیوز ایسے بھی شیئر ہوئے ہیں جن میں کچھ فرقہ پرست افراد کو مسلمانوں کے سامنے کھڑے ہوکر اشتعال انگیز نعرے لگاتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے لیکن مسلمان کوئی ردعمل ظاہر کرنے کے بجائے نماز پڑھنےکو ترجیح دے رہے ہیں۔ گڑگائوں کے اسسٹنٹ کمشنرراجندر سنگھ نے بتایا کہ ہم نے ۱۰؍ سے ۱۲؍ افراد کو حراست میں لیا ہے کیوں کہ یہ حالات خراب کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ ان کے خلاف ضابطہ کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گڑگائوں انتظامیہ کی جانب سے ۳؍ ماہ قبل تک ۳۷؍ مقامات پر نماز جمعہ کی اجازت دی گئی تھی لیکن فرقہ پرستوں کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے یہ اجاز ت اب ۲۰؍ مقامات تک محدود کردی گئی ہے۔

Previous Post

راہل گاندھی نے پیش کی شہید کسانوں کی فہرست

Next Post

پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کیوں نہیں؟

Next Post
پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کیوں نہیں؟

پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کیوں نہیں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist