­
میگھالیہ میں کانگریس کو پھرجھٹکا، آخر کیوں؟ - مسلم ٹوڈے
جمعرات, جون 5, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

میگھالیہ میں کانگریس کو پھرجھٹکا، آخر کیوں؟

Rubina by Rubina
دسمبر 3, 2021
in بھارت, سیاست
0 0
0
میگھالیہ میں کانگریس کو پھرجھٹکا، آخر کیوں؟
62
SHARES
101
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

شیلانگ : میگھالیہ میں کانگریس کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا لگا ہے۔ 17 میں سے 12 ممبران اسمبلی کے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے چند دنوں کے بعد، میگھالیہ میں پارٹی کے 2اور سینئر لیڈروں نے استعفیٰ کی پیشکش کی ہے۔ میگھالیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ صدر جیمس لنگدوہ اور سابق جنرل سکریٹری ڈاکٹر مانس داس گپتا نے شیلانگ میں پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ جیمس لنگدوہ نے اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کو اپنا استعفیٰ پیش کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ، وہ 1988 میں کانگریس میں شامل ہوئے اور 33 سال تک پارٹی میں کئی عہدوں پر فائز رہے۔انہوں نے کہاکہ میگھالیہ کانگریس کی بنیاد میرے والد نے بنائی تھی، لیکن انہوں نے مجھے کانگریس پارٹی سے باہر نکال دیا۔انہو ںنے کہا کہ مجھے ورکنگ صدر سے ہٹانے کے لیے پہلے ہی دہلی کو ایک مکتوبر بھیجا تھا۔ لنکدوہ نے کہا کہ پارٹی کا زوال ریاست میں 2018 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے 31 دسمبر 2017 کو شروع ہوا تھا۔یہ استعفیٰ بدھ کو پارٹی میں نئے عہدیداروں کی تقرری کے بعد دیا گیاہے ۔ واضح رہے کہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے بدھ کو میگھالیہ ریاستی کانگریس کمیٹی کے ورکنگ صدر کے کی حیثیت سے دوبارہ سی مارک اور پی این سائمن کو مقرر کیا ہے اور بلیکڈ سنگما، گرتھ لسنت آریندھ، روجر بینی، اے سنگما، ای اوساکر پھرا، مینول بڈوار کو جنرل سکریٹری بنایا۔ ایم پی سی سی کے سابق جنرل سکریٹری ڈاکٹر مانس داس گپتا نے بھی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ڈاکٹر گپتا نے اپنا استعفیٰ ایم پی سی سی کے صدر ونسنٹ پالا کو بھیجا، جس میں کہا گیاکہ میں انڈین نیشنل کانگریس کی بنیادی رکنیت سے بھی فوری طور پر استعفیٰ دیتا ہوں۔36سالوں تک پارٹی کی خدمت کرنے کے بعد ایم پی سی سی کے حالیہ پھیر بدل تک جنرل سکریٹری کی حیثیت سے بھی کام کیا۔ میگھالیہ کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مکل سنگما سمیت کانگریس کے 17 ممبران اسمبلی نے پہلے ہی ٹی ایم سی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔تازہ استعفیٰ سے ریاست میں پارٹی کے وجود کا مسئلہ پیداہوگیا ہے ۔

Previous Post

فضائی آلودگی پر سپریم کورٹ سخت، مرکز اور دہلی سرکار کی سرزنش

Next Post

دفعہ 370 پنڈت نہرو کی بھی وراثت :عمر عبدا ﷲ

Next Post
دفعہ 370 پنڈت نہرو کی بھی وراثت :عمر عبدا ﷲ

دفعہ 370 پنڈت نہرو کی بھی وراثت :عمر عبدا ﷲ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -