ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

دفعہ 370 پنڈت نہرو کی بھی وراثت :عمر عبدا ﷲ

Rubina by Rubina
دسمبر 3, 2021
in بھارت, سیاست
0 0
0
دفعہ 370 پنڈت نہرو کی بھی وراثت :عمر عبدا ﷲ

Jammu and Kashmir state Chief Minister and leader of the National Conference party Omar Abdullah speaks to the media in Srinagar, India, Friday, Aug. 16, 2014. Expressing shock over the rout of the Congress-National Conference (NC) ruling alliance in Jammu and Kashmir, Abdullah Friday took responsibility for the defeat, but said he had not decided to step down, according to news reports. (AP Photo/Mukhtar Khan)

60
SHARES
82
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جموں: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیرا علیٰ عمر عبداﷲ کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 کے مطالبے کو لے کر کچھ سیاسی جماعتیں دوغلی پالیسی اپنا رہی ہیں۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے رام بن میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک کا ہر صحیح سوچ رکھنے والا باشندہ اور صحیح سوچ رکھنے والی ہر تنظیم اس لڑائی میں ہمارا ساتھ دے تاکہ ہم اس ریاست کو موجودہ دلدل سے نکال سکیں اور اس ریاست کو پھر ایک بار تعمیر و ترقی ، خوشحالی ، امن اور بھائی چارے کی راہ پر گامزن کرسکیں۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم کچھ نہیں مانگتے ہم صرف انصاف مانگتے ہیں، اگر5 اگست 2019 کو جموں وکشمیر کے دو ٹکڑے کرکے 2 مرکزی زیر انتظام علاقے قرار دیئے گئے تو ان میں فرق کیوں کیا جارہاہے ؟ انہوں نے کہا کہ لداخ میں وہی دفعہ 370 والا سٹیٹ سبجیکٹ قانون لاگو ہے ، وہاں کی زمینیں محفوظ، وہاں کا روزگار اور تعلیمی سکالرشپ وہاں کے بچوں کیلئے محفوظ لیکن جموں وکشمیر میں دوسرا نظام کیوں؟ این سی نائب صدر نے کہاکہ کیا ہمارے بچوں کا حق نہیں کہ اُن کے روزگار کے مواقعوں کو محفوظ رکھا جائے ؟ انہوں نے کہا کہ برابری کے سلوک مانگنے پر بھی انگلیاں اُٹھائی جارہی ہیں لیکن اپنی ناکامیوں کا احاطہ کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 صرف جموں وکشمیر اور نیشنل کانفرنس کی ہی وراثت نہیں ہے بلکہ یہ ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کی بھی اُتنی ہی وراثت ہے ۔ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ریاست کے اندر کچھ سیاسی جماعتوں نے دفعہ 370 کے مطالبے کو لیکر دوغلی پالیسی اپنا رکھی ہے ، یہ لوگ کبھی ایک بات تو کبھی دوسری بات کہتے ہیں اور اس بارے میں اپنے موقف میں آئے روز تبدیلیاں لاتے رہتے ہیں، ہمیں ایسی جماعتوں سے کوئی اُمیں نہیں ہیں۔ عمر عبدا ﷲ کا مزید کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کی لڑائی آسان نہیں ہے لیکن کوئی بھی صحیح چیز حاصل کرنے میں دشواریاں معنی نہیں رکھتی ہیں۔

 

Previous Post

میگھالیہ میں کانگریس کو پھرجھٹکا، آخر کیوں؟

Next Post

ایک تو سرکاری نوکری نہیں، اوپر سے پیپر لیک گھوٹالہ: ورون

Next Post
ایک تو سرکاری نوکری نہیں، اوپر سے پیپر لیک گھوٹالہ: ورون

ایک تو سرکاری نوکری نہیں، اوپر سے پیپر لیک گھوٹالہ: ورون

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist