جمعہ, مارچ 6, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

پارلیمنٹ کیمپس میں اپوزیشن کا دھرنا

Rubina by Rubina
دسمبر 1, 2021
in بھارت
0 0
0
پارلیمنٹ کیمپس میں اپوزیشن کا دھرنا
98
SHARES
100
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی : پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوسرے دن اپوزیشن کے ارکان کی معطلی کو لے کر منگل کو بھی اپوزیشن کے ارکان نے ایوان زیریں لوک سبھا میں ہنگامہ کیا، جس سے اسپیکر اوم برلا کو ایوان کی کارروائی 2بجے تک کیلئے ملتوی کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ایوان کی کارروائی ملتوی ہوتے ہی کانگریس کے ساتھ کئی اپوزیشن جماعتوں کے قائدین پارلیمنٹ کے احاطے میں مہاتما گاندھی کے مجسّمے کے سامنے جمع ہوگئے اور احتجاج کرتے ہوئے حکومت مخالف نعرے لگائے ۔ انہوں نے کہا کہ ارکان کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا حق ہے اور انہوں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا، جس کی وجہ سے حکومت نے انہیں ایوان سے معطل کرنے کا قدم اٹھایا ہے۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملک ارجن کھڑگے کی قیادت میں کانگریس، ترنمول کانگریس،ڈی ایم کے، شیو سینا، بہوجن سماج پارٹی، سماج وادی پارٹی، عام آدمی پارٹی، راشٹریہ جنتا دل، بائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ ساتھ کئی پارٹیوں کے ارکان بھی بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے پہنچ گئے۔ ان ارکان نے حکومت پر پارلیمانی اصولوں اور قوانین کو توڑ مروڑ کر جمہوریت کا قتل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے نعرے لگائے ۔مسٹرکھڑگے نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ آج ایوان میں ہم سب نے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو سے ملاقات کی اور ان سے 12اراکین کی معطلی واپس لینے کی اپیل کی۔ گزشتہ اجلاس میں پیش آنے والے واقعہ کو اس اجلاس میں دوبارہ اٹھا کر ارکان کو معطل کرنا غیر قانونی ہے ۔ کسی بھی سیشن میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کو اسی سیشن میں حل کیا جانا چاہیے ۔ دو ماہ بعد اس واقعہ کی بنیاد پر ایکشن لینا قابل مذمت ہے ۔ یہ سراسر غیر جمہوری اور جمہوریت کو قتل کرنے اور اپوزیشن کو کچلنے کی سازش ہے ۔ اپوزیشن ایک ہے اور ہم یک آواز ہوکر حکومت کے اس عمل کی مذمت کرتے ہیں۔ایوان زیریں لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ ملک میں جمہوری نظام ہے اور حکومت جمہوریت کے بجائے آمرانہ رویہ اپنا رہی ہے۔ حکومت نے پارلیمنٹ میں اکثریت کے ساتھ ’باہوبلیوں‘ جیسا رویہ اختیار کیا ہے اور یہ جمہوریت کیلئے خطرناک ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ سے اپوزیشن کے واک آؤٹ کو حکومت کے رویہ پر اپوزیشن کا ردعمل قرار دیا اور کہا کہ کانگریس ان لوگوں کے ساتھ ہے جنہیں ایوان بالا راجیہ سبھا سے معطل کیا گیا ہے ۔ دھرنے میں شامل دیگر اراکین میں مسٹر پی چدمبرم، جئے رام رمیش، امبیکا سونی، تروچی سیوا اور وائیکو سمیت کئی لیڈر موجود تھے ۔

Previous Post

شرجیل امام نے نہ تشدد بھڑکایا اور نہ ہتھیار اٹھانے کی اپیل کی : ہائی کورٹ

Next Post

مایاوتی کا تنہا الیکشن لڑنے کا فیصلہ، مسلمانوں سے بھی ہمدردی کا اظہار

Next Post
مایاوتی کا تنہا الیکشن لڑنے کا فیصلہ، مسلمانوں سے بھی ہمدردی کا اظہار

مایاوتی کا تنہا الیکشن لڑنے کا فیصلہ، مسلمانوں سے بھی ہمدردی کا اظہار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist