ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

مایاوتی کا تنہا الیکشن لڑنے کا فیصلہ، مسلمانوں سے بھی ہمدردی کا اظہار

Rubina by Rubina
دسمبر 1, 2021
in بھارت
0 0
0
مایاوتی کا تنہا الیکشن لڑنے کا فیصلہ، مسلمانوں سے بھی ہمدردی کا اظہار
59
SHARES
135
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے مرکزی اور اترپردیش کی بی جے پی حکومت پر مسلمانوں کو فرضی مقدمات میں پھنسا کر انہیں خوفزدہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔
مایاوتی نے منگل کو میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا :’’موجودہ بی جے پی حکومت میں اقلیتیں خاص کر مسلم سماج کے لوگ ہر معاملے میں ہر سطح پر زیادہ دکھی نظر آتے ہیں۔یوپی کی بی جے پی حکومت میں اب ان کی فلاح و بہبود بند کردی گئی ہے ۔ فرضی مقدموں پرپھنسا کر ان کو ہراساں کیا جارہا ہے۔‘‘انہوں نے یہ بھی کہا:’’نئے نئے قوانین سے مسلمانوں میں دہشت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ صاف طور پر بی جے پی ان سے سوتیلا سلوک کررہی ہے جبکہ بی ایس پی کی سابقہ حکومتوں میں ان کی ترقی کے ساتھ ساتھ ان کے جان مال کی بھی حفاظت کی گئی۔ اس کے ساتھ جاٹ سماج کے لوگوں کی بھی ترقی اور خوشحالی کا پورا دھیان بی ایس پی کی حکومتوں میں رکھا گیا۔‘‘مایاوتی نےوعدہ کیا :’’ بی ایس پی کی حکومت بننے پر ان سبھی طبقات کے مفاد کا پورا پورا دھیان رکھا جائے گا اور ان سب کے بارے میں ریاست میں پارٹی کے او بی سی، جاٹ اور مسلم سماج کے عہدیدار اپنے اپنے سماج کی چھوٹی چھوٹی میٹنگوں کے ذریعہ بہت کچھ بتا رہے ہیں جس کی وجہ سے اس سماج کے افراد بڑی تعدادمیں پارٹی سے وابستہ ہورہے ہیں۔‘‘ مایاوتی نے ایک بار پھر دہرایا کہ ان کی پارٹی اسمبلی انتخابات میں تنہا ہی انتخابی میدان میں اترے گی اورتمام ۴۰۳؍سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے گی ۔ انہیں امید ہے کہ ۲۰۰۷ء کی طرح ہی مکمل اکثریت کی حکومت یہاں پھر سے ضرور بنے گی۔
بی ایس پی سربراہ نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا :’’آزادی کے بعد سے لمبے وقت تک اقتدار میں رہی کانگریس کی حکومت کے وقت منڈل کمیشن کی رپورٹ آنے کے باوجود اسے نافذ نہیں کیا گیا۔ ملک میں دلتوں،قبائلیوں اور دیگر پسماندہ طبقات کے افراد کے ساتھ ہر سطح پر ہونے ولالے مظالم ابھی تک پوری طرح سے بند نہیں ہوئے ہیں۔‘‘ ایس پی کے ذریعہ چھوٹی پارٹیوں سے اتحاد کر کے الیکشن لڑنے کی تیاری اور بی جے پی کی طرح جیت کا دعویٰ کرنے کے سلسلے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مایاوتی نے کہا:’’ یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ کس پارٹی میں کتنا دم ہے اور جہاں تک انتخابی اتحاد کے بارے میں سوال ہے تو انہوں نے کئی بار صاف کیا ہے کہ بی ایس پی اسمبلی انتخابات کو تنہا لڑے گی؟ مختلف سیاسی پارٹیوں کے۱۲؍ راجیہ سبھا اراکین کو پورے سرمائی اجلاس کیلئے معطل کر دئیے جانے کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا:’’ یہ پارلیمنٹ کے رواں اجلاس کا معاملہ نہیں بلکہ گزشتہ مانسون اجلاس کا معاملہ ہے جس پر اب کارروائی کی گئی ہے۔حکومت کو اتنا سخت رخ نہیں اپنانا چاہئے بلکہ آپس میں بات چیت کر کے اس معاملے کو حل کرنا چاہئے تاکہ کارروائی بہتر ڈھنگ سے چل سکے۔‘‘ مایاوتی نے ذات پر مبنی مردم شماری کی حمایت کرتے ہوئے کہا :’’ مرکزی حکومت ذات کی بنیاد پر مردم شماری کے حق میں نہیں ہے۔ جبکہ ہم چاہتے ہیں کہ اس طرز پر مردم شماری ہونی چاہئے۔‘‘

Previous Post

پارلیمنٹ کیمپس میں اپوزیشن کا دھرنا

Next Post

وجے مالیا کی سزا پراب انتظار نہیں:سپریم کورٹ

Next Post
وجے مالیا کی سزا پراب انتظار نہیں:سپریم کورٹ

وجے مالیا کی سزا پراب انتظار نہیں:سپریم کورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist