منگل, جون 17, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

میری اور اہل خانہ کی جاسوسی ہو رہی ہے: نواب ملک

Rubina by Rubina
نومبر 28, 2021
in بھارت, سیاست
0 0
0
میری اور اہل خانہ کی جاسوسی ہو رہی ہے: نواب ملک
50
SHARES
115
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ین سی بی اور بی جے پی کے خلاف محاذ قائم کرنے والے مہاراشٹر کے کابینی وزیر برائے اقلیتی امور نواب ملک نے سنیچر کو یہ سنگین الزام عائد کیا کہ مرکزی ایجنسیوں کے افسران کی ذریعے ان کی اور ان کے اہلِ خانہ کی جاسوسی کی جارہی ہے اور ان کی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔ انہوں نے اس حرکت کے خلاف مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور ممبئی کے پولیس کمشنر کو شکایت کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ بدعنوانی کو بے نقاب کرنے کے اپنے مشن سے کسی طرح پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ نواب ملک نے یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں دعویٰ کیاکہ ’’میرےپاس ثبوت ہیں کہ مرکزی ایجنسی کے افسران کے ذریعے میری اور میرے خاندان کی جاسوسی کی جا رہی ہے۔ مرکز کے افسران نے میرے مکان کے آس پاس کے علاقے کی ’ریکی ‘ بھی کی ہے۔ اس تعلق سے میں مرکزی وزیر داخلہ اور ممبئی پولیس کمشنر سے شکایت کروں گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ریاست کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کو پھنسایا گیا ہے اسی طرح سے انہیں بھی پھنسانے کی سازش کی جارہی ہے لیکن مرکزی حکومت یا اس کے افسرا ن کامیاب نہیں ہوں گے۔
۲؍ افراد نے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی
نواب ملک کے مطابق جب میں دبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کرنے گیا تو ۲؍ افراد میرے گھر،ا سکول اور میرے نواسوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن مقامی افراد کے روکنے پر وہ بھاگ گئے۔ دونوں افراد کی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر ان کے تعلق سے معلومات ملی ہے ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے ’کو‘ جیسے پیغام رسانی کے ہینڈل پر میرے بارے میں معلومات شیئر کی ہیں۔ نواب ملک نے کہا کہ اگر کسی کو میرے اور میرے خاندان کےافراد کے بارے میں معلومات چاہئے تو اسے مجھ سے رابطہ کرنا چاہئے میں انہیں ہر طرح کی معلومات فراہم کرنے کے لئے تیار ہوں ۔
جھوٹی شکایتوں کی سازش
اقلیتی امور کے وزیر اور این سی پی کے قومی ترجمان نواب ملک نے مزید بتایا کہ مرکزی حکومت کے کچھ اہلکار اپنے وہاٹس ایپ پر رپورٹس تیار کر کے میرے خلاف جھوٹی شکایتیں درج کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مجھے اس سلسلے میں ایک مرکزی عہدیدار کے وہاٹس ایپ چیٹ کا ثبوت ملا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس طرح کی حرکتوں سے وہ نچلا نہیں بیٹھیں گے بلکہ اور بھی زیادہ شدت کے ساتھ بدعنوان افراد کو بے نقاب کرنے کی مہم میں جٹ جائیں گے۔ نواب ملک نےواضح اشارہ دیا کہ اگر مرکزی حکومت ریاستی وزراء کو پھنسانے کی کوشش کرے گی تو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ کے ماتحت افسران اگر اس طرح کی کوئی کارروائی کریں گے توہم بھی انہیں سخت جواب دیں گے۔ نواب ملک نے کہا کہ اگر کسی وزیر کی جاسوسی کرکے جھوٹی شکایت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تو یہ سنگین معاملہ ہے۔اس کی اطلاع مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور ممبئی کے پولیس کمشنر کو دی جائے گی۔
’’ہم اپنا کام کرتے رہیں گے‘‘
نواب ملک نے کہا کہ ۲۰۱۴ء میں بی جے پی کے لوگ جھوٹ پھیلا کر اقتدار میں آئے اور ۷؍ سال تک سوشل میڈیا کے ذریعے ملک کے عوام کو گمراہ کرتےرہے لیکن اپوزیشن کے ورکرس اب اسی اکھاڑے کے پہلوان بن گئے ہیں اور اتنے ماہر ہو گئے ہیں کہ ان کا جھوٹ فوراً عوام کے سامنے لے آتے ہیں ۔ نواب ملک کے مطابق اب ہم بھی اس اکھاڑے کے پہلوان ہو گئے ہیں اور انہیں کے دائو کھیلتے ہوئے انہیں شکست دے رہے ہیں تو کہا جارہا ہے کہ یہ کھیل کیوں کھیل رہے ہو ۔ ہمارا کہنا ہے کہ بوکھلاؤ نہیں ہم تمہارے اکھاڑے میں اتر کر تمہیں شکست دیں گے۔نواب ملک نے کہا کہ سوشل میڈیاپرعوام کے سامنے مخالفین کی اصلیت بے نقاب ہورہی ہے جس کی وجہ سے وہ بری طرح خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ان کے خلاف قانونی کارروائی تو کی جائے گی لیکن عوام کے سامنے ان کی اصلیت کو بے نقاب کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم یہ کام کرتے رہیں گے۔
میڈیا کے نمائندں کے ذریعے پوچھے گئے اس سوال کے جواب میں کہ جب ریاست کا وزیر داخلہ آپ کا ہے تو آپ سوشل میڈیا پر ان کی جعلسازیوں کو کیوں بے نقاب کررہے ہیں؟ نواب ملک نے کہا کہ سوشل میڈیا کا استعمال مودی صاحب نے ہی ہمیں سکھایا ہے۔ ہم ان کے شاگرد ہیں اور ان سے ہی سیکھا ہے اس لئے اب اپنی مشاقی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

 

Previous Post

ہندوستان میں ہندو انتہا پسندوں نے نماز جمعہ کے دوران ’جے شری رام‘ کے نعرے لگا دیے

Next Post

مودی سرکار نے کسانوں کےایک اور مطالبہ کےآگے گھٹنے ٹیکے، پرالی جلانا اب جرم نہیں

Next Post
مودی سرکار نے کسانوں کےایک اور مطالبہ کےآگے گھٹنے ٹیکے، پرالی جلانا اب جرم نہیں

مودی سرکار نے کسانوں کےایک اور مطالبہ کےآگے گھٹنے ٹیکے، پرالی جلانا اب جرم نہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist