بدھ, جون 18, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

مودی سرکار نے کسانوں کےایک اور مطالبہ کےآگے گھٹنے ٹیکے، پرالی جلانا اب جرم نہیں

Rubina by Rubina
نومبر 28, 2021
in بھارت, سیاست
0 0
0
مودی سرکار نے کسانوں کےایک اور مطالبہ کےآگے گھٹنے ٹیکے، پرالی جلانا اب جرم نہیں
40
SHARES
89
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مرکزکی مودی حکومت نے کسانوں کے ایک اور مطالبہ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ مرکزی وزیر زراعت نریندرسنگھ تومر نے تینوں زرعی قوانین کی واپسی کا بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل کہا کہ حکومت نے کسانوں کے ذریعے پرالی جلانے کے عمل کو جرم کے زمرے سے باہر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کا یہ مطالبہ بھی قبول کر لیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر تومر نے کہا کہ کسانوں کے تقریباً تمام مطالبات قبول کر لئے گئے ہیں۔ ایسے حالات میں انہیں اب اپنے اپنے گھروں کو لوٹ جانا چاہئے۔
وزیر زراعت تومر نے کہا جب تینوں زرعی قوانین واپس لینے کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی خود کر چکے ہیں اور پارلیمنٹ میں بل لانے کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے تو پھر کسانوں کی تحریک کا اب کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔ اب کسانوں کو بھی فراخدلی کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور احتجاج ختم کر دینا چاہئے۔ کسان تحریک کے دوران مظاہرین کے خلاف درج مقدمات کو واپس لینے کے تعلق سے نریندر تومر نے کہا کہ یہ ریاستوں کا موضوع ہے، لہٰذا متعلقہ ریاستی حکومتیں ان معاملات پر فیصلہ کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی نے کسانوں کو کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) دینے کے لئے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے، ان کی رپورٹ آتے ہی اس پر بھی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔
نریندر تومر نے کسانوں کے معاوضہ کے مطالبہ پر بھی مودی حکومت کا پلہ جھاڑتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ بھی ریاستوں کا ہے کہ جہاں جہاں کسانوں کی اموات ہوئی ہیں وہاں کی ریاستی حکومتیں انہیں معاوضہ دینے کا فیصلہ کرسکتی ہیں۔ اسے مرکز کے سر ڈالنے کی کوشش نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ حکومت ایم ایس پی سے لے کر کسانوں کے دیگر تمام مطالبات کو تسلیم کررہے ہیں اور انہیں پور اکرنے کی سمت میں قدم اٹھارہی ہے اس لئے کسانوں کو بھی اب اپنی جانب سے بڑا دل کرتے ہوئے واپس چلے جانا چاہئے۔
غور طلب ہے کہ نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) نے دسمبر۲۰۱۵ء میں فصلوں کی باقیات (پرالی) جلانے پر پابندی عائد کر دی تھی اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے کسانوں پر جرمانے عائد کرنے کا التزام کیا تھا۔ این جی ٹی کے حکم کے مطابق۲؍ایکڑ اراضی پر پرالی جانے پر۲۵۰۰؍ روپے،۵؍ایکڑ تک کی اراضی پر پرالی جلانے پر ۵؍ہزار روپے اوراس سے زیادہ اراضی پر پرالی جلانے پر۱۵؍ ہزار روپے تک کا جرمانہ عائد کیا جاتا تھا لیکن اب مرکز کی جانب سے اسے جرم کے زمرے سے باہر کردیا گیا ہے۔

Previous Post

میری اور اہل خانہ کی جاسوسی ہو رہی ہے: نواب ملک

Next Post

مودی سیکر اربن کوآپریٹیو بینک لمیٹیڈ کے ڈپوزیٹروں سے ورچوول بات چیت کریں گے

Next Post
مودی سیکر اربن کوآپریٹیو بینک لمیٹیڈ کے ڈپوزیٹروں سے ورچوول بات چیت کریں گے

مودی سیکر اربن کوآپریٹیو بینک لمیٹیڈ کے ڈپوزیٹروں سے ورچوول بات چیت کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist