پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

نوئیڈا میںوزیر اعظم کے ہاتھوں ایئر پورٹ کا سنگ بنیاد

Rubina by Rubina
نومبر 26, 2021
in بھارت
0 0
0
نوئیڈا میںوزیر اعظم کے ہاتھوں ایئر پورٹ کا سنگ بنیاد
91
SHARES
121
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو نوئیڈا میں جیور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔اس تقریب میں اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر موجود عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جیور اب بین الاقوامی سطح پر نمایاں ہوچکا ہے اور یوپی کے لوگوں کے ساتھ دہلی این سی آر کو بھی اس کا فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ۲۱؍ ویں صدی کا ہندوستان آج ایک سے زیادہ جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر کر رہا ہے۔بہتر سڑکیں، ریلوے اور ہوائی اڈے صرف بنیادی منصوبے نہیں ہوتے بلکہ یہ پورے خطے کو بدل دیتے ہیں۔ لوگوں کی زندگیاں بدل دیتے ہیں، غریب ہو یا درمیانی ​​طبقہ سب کو اس سے بہت فائدہ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کنیکٹیویٹی کے لحاظ سے ایک ماڈل ہوگا۔
’’ہوابازی کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے ‘‘
وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ہوا بازی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ ہندوستانی کمپنیاں سیکڑوں طیارے خرید رہی ہیں، ان کیلئے بھی نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ بڑا کردار ادا کرے گا۔ یہ ہوائی اڈہ طیاروں کی دیکھ بھال اور مرمت کا سب سے بڑا مرکز ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہاں سے ملک اور بیرون ملک کے طیارے سروس حاصل کریں گے اور سیکڑوں نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج بھی ہم اپنے۸۵؍ فیصد طیارے مرمت کیلئے بیرون ملک بھیجتے ہیں۔ مرمت پر صرف۱۵؍ ہزار کروڑ خرچ ہوتے ہیں۔ یہ ہوائی اڈہ اس صورتحال کو بدلنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ مودی نے کہا کہ اس ہوائی اڈے کے ذریعے ملٹی ماڈل کارگو کا خواب پورا ہو رہا ہے۔ اس پورے علاقے کی ترقی کو تقویت ملے گی۔
نوئیڈا انٹرنیشنل ائیر پورٹ شمالی ہندوستان کا گیٹ وے
وزیر اعظم نریندر مودی نے نوئیڈا انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو شمالی ہندوستان کا لاجسٹک گیٹ وے قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اترپردیش کو۷؍ دہائیوں بعد وہ ملنا شروع ہوا ہے جس کا وہ حقدار تھا۔ مودی نے دہلی سے وابستہ ریاست کے ضلع گوتم بدھ نگر کے جیور میں نوئیڈا انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۲۱؍ویں صدر کا نیا ہندوستان آج ایک سے بڑھ کر ایک بہترین جدید ڈھانچے تیار کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوئیڈا انٹرنیشنل ائیر پورٹ ہندوستان کا لاجسٹک گیٹ وے بنے گا ا ور پورے خطے کی ترقی کے ماسٹر پلان کا ایک طاقت ور عکس تیار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹ کی تعمیر کے دوران روزگار کے ہزاروں مواقع ملتے ہیں۔ ائیر پورٹ کو بہتر ڈھنگ سے چلانے کے لئے بھی مغربی اترپردیش کے ہزاروں لوگوں کو نیا روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے، میٹرو،ریل، ڈی ایف سی وغیرہ سے جڑا ہوا یہ ائیر پورٹ کنکٹی وٹی کے معاملے میں ملک کا مثالی ایئر پورٹ ہوگا۔
پہلے کی حکوتوں نے یوپی کو جھوٹے خواب دکھائے
مودی نے کہا کہ پہلے کی حکومتوں نے جس اترپردیش کوزوال اور تاریکی میں جھونکے رکھا، پہلے کی حکومتوں نے جس اترپردیش کو ہمیشہ جھوٹے خواب دکھائے، وہی اترپردیش آج ملک ہی نہیں عالمی شناخت قائم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش اور مرکز میں پہلے جو حکومتیں رہی ہیں انہوں نے کیسے مغربی اترپردیش کی ترقی کو نظر انداز کیا، اس کی ایک مثال یہ جیور ائیر پورٹ بھی ہے۔دودہائیوں پہلے ریاست کی بی جےپی حکومت نے اس پروجیکٹ کا خواب دیکھا تھا۔ لیکن بعد میں یہ ائیر پورٹ متعدد برسوں تک مرکز اور لکھنؤ میں پہلی جو حکومتیں رہیں، ان کے درمیان میں الجھ کر رہ گیا۔ اترپردیش میں پہلے جو حکومت تھی اس نے تو باضابطہ خط لکھ کر اس وقت کی مرکزی حکومت کو کہا تھا کہ اس ائیر پورٹ کے پروجیکٹ کو بند کردیا جائے۔مودی نے کہا کہ ڈھانچہ کھڑا کرنا ہمارے لئے سیاست نہیں بلکہ قومی پالیسی کا حصہ ہے۔ہم یہ یقینی بنارہے ہیں کہ پروجیکٹوں کو التوا میں نہ رکھا جائے۔ہم یہ یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ وقت مقررہ کے اندر ہی کام پورا کرلیا جائے۔

 

Previous Post

سبز آنکھوں والی افغان کی لڑکی اٹلی پہنچ گئی

Next Post

کسان آندولن کا ایک سال مکمل ، کامیابی کا جشن

Next Post
کسان آندولن کا ایک سال مکمل ، کامیابی کا جشن

کسان آندولن کا ایک سال مکمل ، کامیابی کا جشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist