جمعہ, مارچ 6, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

آمدنی دُگنی کرنے کا وعدہ وزیراعظم کیلئے نئی پریشانی بن گیا

Rubina by Rubina
نومبر 25, 2021
in بھارت, سیاست
0 0
0
آمدنی دُگنی کرنے کا وعدہ وزیراعظم کیلئے نئی پریشانی بن گیا
91
SHARES
98
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیت نے ۲۰۲۲ء تک کسانوں کی آمدنی دگنی کردینے کا وزیراعظم مودی کا وعدہ یاد دلاتے ہوئے بدھ کو اعلان کیا کہ کسانوں کا آندولن اس وقت تک ختم نہیں ہوگا جب تک کہ کسانوں کو ان کی فصلوں کےمناسب دام نہیں مل جاتے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اشارہ دے دیا ہے کہ کسان ۲۰۲۲ء تک کسانوں کی آمدنی دگنی کرنے کے وزیراعظم کے وعدہ کو بھی اپنے آندولن کا موضوع بنا سکتے ہیں۔
۲۷؍ نومبر کی میٹنگ میںمستقبل کا فیصلہ
بدھ کو ایک طرف جہاں مرکزی کابینہ نے زرعی قوانین کی منسوخی کے بل کو منظوری دی تو وہیں دوسری جانب راکیش ٹکیت نے اپنے ایک ٹویٹ سے کسانوں کےتیوروں کو ظاہر کردیا کہ وہ ایم ایس پی کی ضمانت اور اپنے دیگر مطالبات کی منظوری کےبغیر احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ ٹکیت نے ٹویٹ کیا ہے کہ ’’یہ آندولن ابھی ختم نہیں ہوگا۔‘‘اس کے ساتھ ہی انہوں نے اطلاع دی کہ ’’۲۷؍ نومبر کو ہماری میٹنگ ہے جس میں ہم آگے کا فیصلہ کریں گے۔‘‘اس کے ساتھ ہی کسانوں کی آمدنی دگنی کرنے کے وزیراعظم کے وعدے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’’مودی جی نے کہا ہے کہ یکم جنوری (۲۰۲۲ء) سے کسانوں کی آمدنی دگنی ہوجائےگی توہم پوچھیں گے کہ کیسے دگنی ہوگی۔‘‘ بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان نے اس کے ساتھ ہی واضح کیا کہ ’’کسانوں کی جیت اس وقت ہوگی جب انہیں اپنی فصلوں کے دام مل جائیں گے۔‘‘
سرمائی اجلاس کے پہلے دن پارلیمنٹ مارچ
اس سے قبل منگل کو ٹکیت نے اعلان کیاتھا کہ ’’۶۰؍ ٹریکٹروں کے ساتھ دہلی میں مارچ نکال کر کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی قانونی گارنٹی کے لئے دباؤ ڈالیں گے۔‘‘ انہوں نے کہا ہے کہ’’۲۹؍نومبر کو کسان ٹریکٹر مارچ نکال کر پارلیمنٹ تک جائیں گے۔ ‘‘ واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس پیر ۲۹؍ نومبر سے شروع ہوگا جس کے۲۳؍ دسمبر تک جاری رہنے کی توقع ہے۔راکیش ٹکیت نے کہا ہے ’’ہم پر سڑکوں کو مسدود کرنے کا الزام عائد ہوا تھا۔ لیکن یہ ہم نے نہیں کیا تھا۔ سڑکوں کو مسدود کرنا ہماری تحریک نہیں ہے۔ اس بار ایک ہزار لوگ پارلیمنٹ تک جائیں گے۔‘‘ راکیش ٹکیت نے کہا کہ ہم ایم ایس پی پر حکومت کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’گزشتہ ایک سال( کے آندولن ) میں۷۵۰؍ کسانوں کی موت ہوئی ہے، اس کی ذمہ داری بھی حکومت کو لینی چاہیے۔‘‘دریں اثنا، متحدہ کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹریکٹر ریلی منعقد کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ دہلی کے آس پاس سے ہزاروں کسانوں کے آنے کی امید ہے۔ تحریک کی جزوی فتح کا جشن۲۶؍نومبر کو منایا جائے گا۔
زرعی قوانین کی منسوخی کے بل کو کابینہ کی منظوری
اس بیچ بدھ کو مرکزی کابینہ نے وزیراعظم کے اعلان کے مطابق تینوں متنازع زرعی قوانین کی منسوخی کا بل کابینہ میں اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔ اب اسے سرمائی اجلاس میں پیش کر کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور کروایا جائےگا۔ تینوں زرعی قوانین کی واپسی کا اعلان گزشتہ دنوں وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے نام خطاب کرتے ہوئے کیا تھا۔ بدھکو کابینہ کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے بتایا کہ ’’تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کی ضابطے کی کارروائی کو کابینہ نے مکمل کرلیا ہے۔ پارلیمنٹ کے اجلاس میںہماری ترجیح ان قوانین کی واپسی ہوگی۔‘‘
ایم ایس پی کی ضمانت پر حکومت خاموش
زرعی قوانین کی منسوخی کے ساتھ ہی کسانوں کا دوسرا کلیدی مطالبہ ایم ایس پی کی ضمانت تھی۔ اس سلسلے میں جب انوراگ ٹھاکر سے سوال کیاگیاتو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اس کے ساتھ ہی کسانوں کا مطالبہ ہے کہ کاس گنج میں مظاہرہ کرنے والے کسانوں کواپنی گاڑیوں سے کچلنے کے ملزم آشیش مشرا کے والد اجے مشرا ٹینی کو مرکزی کابینہ سے برطرف کیا جائے۔ کسانوں نے واضح اشارہ دیا ہے کہ ان مطالبات کی منظوری کے بغیر وہ احتجاج ختم نہیں کریں گے۔

 

Previous Post

نہیں ملی 21 ویں دن بھی پٹرول اور ڈیز ل سے کوئی راحت

Next Post

وراٹ کوہلی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ ٹاپ 10کی فہرست سے باہر

Next Post
وراٹ کوہلی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ ٹاپ 10کی فہرست سے باہر

وراٹ کوہلی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ ٹاپ 10کی فہرست سے باہر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist