پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

ترنمول اراکین پارلیمان کا وزارت داخلہ کے باہر دھرنا

Rubina by Rubina
نومبر 23, 2021
in بھارت, سیاست
0 0
0
ترنمول اراکین پارلیمان کا وزارت داخلہ کے باہر دھرنا
90
SHARES
126
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

تریپورہ تشدد اور پولیس مظالم کے خلاف ٹی ایم سی کارکنوں نے پیر کو مرکزی وزارت داخلہ کے باہر شدید احتجاج کیا اور جب وزیر داخلہ سے انہیں ملاقات کو وقت نہیں دیاگیا تو وہ وہیں دھرنے پر بیٹھ گئے۔ اس احتجاج کے آگے بالآخر وزیر داخلہ امیت شاہ کو گھٹنے ٹیکنے پڑے جنہوں نے نہ صرف ترنمول کانگریس کے اراکین پارلیمان سے ملاقات کرکے ان کی شکایات سنیں بلکہ یقین دہانی کرائی کہ وہ تریپورہ سرکار سے اس کی رپورٹ طلب کریں گے۔
وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف نعرہ بازی
اس سے قبل ترنمول کانگریس کے اراکین پارلیمان جب وزارت داخلہ کے باہر احتجاج کیلئے پہنچے تو وہ امیت شاہ اور وزیراعظم کے خلاف نعرہ بازی کررہے تھے اور امیت شاہ سے ملاقات کا وقت مانگ رہے تھے۔ رکن پارلیمان سوگت رائے نے بتایا کہ یہ احتجاج تریپورہ میں بی جے پی کی حکمرانی میں مچی ہوئی ’’تباہی‘‘ اور پولیس کے ظلم کے خلاف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ احتجاج تریپورہ میں پارٹی کی یوتھ ونگ کی لیڈر سیانی گھوش کی گرفتاری کے بھی خلاف ہے۔ یاد رہے کہ بی جے پی کارکنوں کی شکایت پر سیانی گھوش کو تریپورہ پولیس نے اقدام قتل کا ملزم بنا دیا ہے۔ ان کے مطابق اتنا ہی نہیں بلکہ اگرتلا میں پولیس اسٹیشن کے اندر بی جےپی کے کارکنوں نے ٹی ایم سی کے اراکین کو لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے پیٹا ہے۔
وزیرداخلہ کی یقین دہانی
دفتر وزارت داخلہ کے باہر ہی ٹی ایم سی کے اراکین پارلیمان کے دھرنے پر بیٹھ جانے اور امیت شاہ سے ملاقات کے بغیر نہ ہٹنے کی دھمکی کے بعد بالآخر وزیر داخلہ اُن سے ملاقات کیلئے راضی ہوگئے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن پارلیمان کلیان بنرجی نے بتایا کہ ’’ہم نے انہیں تفصیل سے بتایا کہ لیڈروں کو کس طرح گرفتار کیاگیا اور اراکین پارلیمان کو کس طرح پیٹا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ روز تریپورہ کے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرچکے ہیں اور اب ریاست سے رپورٹ طلب کریں گے۔‘‘
صبح سے دھرنا دیتے رہے،دوپہر کو ملاقات کاو قت ملا
ٹی ایم سی کے اراکین پارلیمان کا الزام ہے کہ تریپورہ میں پولیس کے مظالم کے خلاف وہ وزارت داخلہ سے ملاقات کیلئے مسلسل وقت مانگ رہے ہیں مگر کوئی جواب نہ ملنے کی وجہ سے مجبوراً وزارت کے باہر دھرنا دینا پڑا۔ پیر کو صبح سے ہی ٹی ایم سی کے اراکین پارلیمان احتجاج کررہے تھے جس کے آگے سرتسلیم خم کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے دوپہر کو ان سے ملاقات پرآمادگی ظاہر کی۔ مظاہرہ میں رکن پارلیمنٹ ڈیرک او برائن، سُکھیندو شیکھر رائے، شانتانو سین، کلیان بنرجی، مالا رائے اور دیگر ۱۱؍ ایم پی شامل تھے۔
ممتا بنرجی بھی وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے ملیں گی
ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی بھی پیر کو اپنے ۴؍ روزہ دورہ پر دہلی پہنچ گئی ہیں جہاں وہ وزیر داخلہ کے ساتھ ہی ساتھ وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گی۔ انہوں نےبتایا کہ ’’ میں وزیراعظم سے ملوں گی اور ریاست (بنگال ) کے مختلف امور کے علاوہ میں(سرحدی ریاستوں میں) بی ایس ایف کے اختیارات میں اضافے اور تریپورہ تشدد پر بھی گفتگو کروں گی۔ ممتا بنرجی نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ شمال مشرق کی اس ریاست میں پولیس کے ذریعہ طاقت کے بے تحاشہ استعمال کا حقوق انسانی کمیشن نوٹس کیوں نہیں لے رہاہے۔
تریپورہ میں سپریم کورٹ کی ہدایات کی خلاف ورزی
ممتا بنرجی نے تریپورہ کے وزیراعلیٰ پبلب دیو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’’تریپورہ کے وزیراعلیٰ اور ان کی حکومت سپریم کورٹ کی ہدایات کی کھلی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ انہیں عام آدمی کو اس کا جواب دینا ہوگا۔ میں عدالت سے اپیل کروں گی کہ وہ ان کی حکومت کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے۔‘‘
تریپورہ تشدد عالمی سطح پر ملک کی بدنامی کا باعث
واضح رہے کہ تریپورہ میں حکومت کا طرز عمل پوری دنیا میں ہندوستان کی بدنامی کا سبب بن رہا ہے۔ الزام ہے کہ بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے خلاف تشدد کے جواب میں تریپورہ میں بھگوا شدت پسندوں کو مسلمانوں کے خلاف کھل کھیلنے کا موقع دیاگیا ۔ حد تو یہ ہے کہ تشدد کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں، حقائق کا پتہ لگانے والے سپریم کورٹ کے وکیلوں اور سوشل میڈیا پر صدائے احتجاج بلند کرنے والے صارفین پر یو اے پی اے کے اطلاق کے ذریعہ حکومت نے آواز دبانے کی کوشش کی۔

Previous Post

ملیشیا میں کورونا کے 4854 نئے کیسز

Next Post

عالمی مارکیٹ میں تیزی کے باوجود گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کے دام 19 ویں دن بھی مستحکم

Next Post
پٹرول ڈیز ل کے نئے دام جانیں کیا ہے قیمت

عالمی مارکیٹ میں تیزی کے باوجود گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کے دام 19 ویں دن بھی مستحکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist