پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم (PMAY Scheme) کے لیے درخواست دینے اور ہوم لون پر سبسڈی حاصل کرنے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2022 ہے۔ اس کے آن لائن اور آف لائن درخواست دے جاسکتے ہیں۔ جس کی تفصیلات پیش ہیں۔
پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم (PMAY Scheme) کو مرکزی حکومت نے شروع کی۔ تاکہ معاشرے کے تمام طبقوں کو سستی قیمتوں پر مکانات تک رسائی حاصل ہو جاسکے۔ پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم 2015 میں شروع کیا گیا تھا اور اسے پورے ملک میں مرحلہ وار طور پر نافذ کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ 2022 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔
مذکورہ اسکیم کے لیے درخواست دینے اور ہوم لون پر سبسڈی حاصل کرنے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2022 ہے۔ لیکن ایم آئی جی کے لیے آخری تاریخ CLSS کے تحت (I اور II) زمرہ 31 مارچ 2021 کردی گئی ہے۔
یہاں pmaymis.gov.in پر کیسے اپلائی کریں:
مرحلہ: 1 – PMAY ویب سائٹ pmaymis.gov.in پر لاگ ان کریں۔
مرحلہ: 2 – ‘سٹیزن اسسمنٹ’ کا اختیار منتخب کریں اور قابل اطلاق انتخاب پر کلک کریں: “For Slum Dwellers” or “Benefits under other 3 components”
مرحلہ: 3 – آدھار کارڈ کی تفصیلات درج کریں۔
مرحلہ: 4 – یہ آپ کو درخواست کے صفحے پر لے جائے گا، جہاں آپ کو تمام تفصیلات درست طریقے سے پُر کرنا ہوں گی۔
مرحلہ: 5 – پُر کی جانے والی تفصیلات میں نام، رابطہ نمبر، دیگر ذاتی تفصیلات، بینک اکاؤنٹ اور آمدنی کی تفصیلات شامل ہیں۔
مرحلہ: 6 – ایک بار یہ ہو جانے کے بعد، ‘محفوظ کریں’ کا اختیار منتخب کریں اور کیپچا کوڈ درج کریں۔
مرحلہ: 7 – پھر، ‘محفوظ کریں’ بٹن پر کلک کریں۔ درخواست اب مکمل ہو چکی ہے اور اس مرحلے پر پرنٹ آؤٹ لیا جا سکتا ہے۔
۔PMAY اسکیم کے لیے آف لائن درخواست کیسے دی جائے؟
اگرچہ افراد PMAY اسکیم کے لیے اوپر بتائے گئے اقدامات کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آف لائن بھی درخواست دے سکتے ہیں۔
آف لائن درخواست دینے کے لیے آپ کو ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ذریعے دستیاب کامن سروس سینٹر (CSC) پر جانا ہوگا۔ وہاں آپ کو 25 روپے کے علاوہ جی ایس ٹی کی ادائیگی کے بعد حکام کے ذریعہ فراہم کردہ درخواست فارم کو پُر کرنے اور جمع کرانے کی ضرورت ہے۔ اس کا پتہ یہ ہے:
Raj Kumar Gautam
Director (HFA .5)
Ministry of Housing and Urban Affairs (MOHUA)
Room Number 118, G Wing
NBO Building
Nirman Bhawan
New Delhi – 110011
Tel: 011-23060484/ 011-23063285
E-mail: public.grievance2022@gmail.com/ pmaymis-mhupa@gov.in
Youtube Video
یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (MOHUA) کی طرف سے کسی بھی نجی ادارے/افراد کو اس اسکیم کے تحت کسی بھی فائدہ اٹھانے والے سے یہ فیس وصول کرنے کا اختیار نہیں دیا گیا ہے۔