پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

سمیر وانکھیڈے کیخلاف بیان بازی سے نواب ملک کو روکنے کی درخواست مسترد

Rubina by Rubina
نومبر 23, 2021
in بھارت
0 0
0
سمیر وانکھیڈے کیخلاف بیان بازی سے نواب ملک کو روکنے کی درخواست مسترد
69
SHARES
77
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نارکوٹکس کنرول بیورو کے آفیسرسمیر وانکھیڈے اور اس کے والد کوپیرکو بامبے ہائی کورٹ میں شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ کورٹ نے سمیر وانکھیڈے اوران کے اہل خانہ کے خلاف نواب ملک کی بیان بازی پر پابندی عائد کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ انہوں نے جو کچھ بھی کہا ہے اسے ’’پوری طرح سے غلط‘‘ نہیں قرار دیا جاسکتا۔اس کے ساتھ ہی کورٹ نے نواب ملک کو ہدایت دی کہ وہ عوامی سطح پر کچھ بھی کہنے سے پہلے اس کی مناسب جانچ کرلیں۔ عدالت کے اس فیصلے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے نواب ملک نے یہ سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ ’’ستیہ میو جیتے، غلط کاموں کے خلاف یہ لڑائی جاری رہےگی۔‘‘
بامبے ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ’’ ابتدائی مراحل میں یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کابینی وزیر کے ذریعہ سمیر وانکھیڈے یا ان کے اہل خانہ کے تعلق سے عائد کئے گئے الزامات پوری طرح سے غلط یا بے بنیاد ہیں ۔‘‘
این سی بی افسر سمیروانکھیڈے کے والد دھیان دیو وانکھیڈے کے سوا کروڑ کے ہتک عزت پر ۲؍رکنی بنچ کی سربراہی کرتے ہوئے جسٹس مادھو جمعدار نے کہا کہ ’’ جس طر ح ہر شخص کو اپنی ذاتی زندگی کے تعلق سے مداخلت کرنے پر اعتراض کا حق حاصل ہے اسی طرح شواہد کی بنیاد پر ہر شخص کو بولنے کا بھی حق ہے اور مذکور ہ بالا معاملہ میں دونوںفریق نے اپنے بنیادی حقوق کا استعمال کیا ہے لیکن داخل کردہ عرضداشت اور اس کے جواب میں داخل کردہ شواہد کا مشاہدہ کرنے کے بعد ابتدائی مراحل میں یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ کابینی وزیر نے آفیسر وانکھیڈے یا ان کے اہل خانہ کے خلاف شوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے ذریعہ جو شواہد پیش کئے ہیں وہ سراسر غلط ہیں ۔‘‘کورٹ نے وزیر کے ذریعہ شوشل میڈیا پر درخواست گزار ، ان کے بیٹے اور ان کے اہل خانہ سے متعلق عیاں کی جانے والی تفصیلات پر حکم امتناعی سے انکار کیا ہے ۔
کورٹ کا کہنا تھا کہ ’’یہ بھی نہیں کہا جاسکتا ہے کہ وزیر نے وانکھیڈے کے خلاف پیش کئے گئے شواہد یا شوشل میڈیا پر اپلوڈ کرکے بد نیتی کا ثبوت دیا ہے۔‘‘ تاہم کورٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواب ملک نے تمام دستاویزی ثبوت کی تصدیق کے بعد ہی اسے عوام کے سامنے پیش کیا ہے ۔کورٹ نے اپنے مشاہدہ میں یہ بھی کہا کہ ا س بات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ آرین خان منشیات معاملہ کے گواہ پربھاکر سیل نے سمیر وانکھیڈے پر ہفتہ وصولی کا ا لزام لگایا ہے ۔ کورٹ کے بقول عوامی سطح پر عوامی مقبولیت کے حامل شخص پر عوامی رائے قائم کرنے کا اختیار ہر ایک کو حاصل ہے ۔
کورٹ کے مشاہدہ کے مطابق وزیر کے پیش کردہ ثبوت اور عوامی پلیٹ فارم کے ذریعہ لگائے گئے الزامات کو بغض اور عداوت کا نام بھی دیا جاسکتا ہے کیونکہ مذکو رہ بالا افسر نے وزیر کے داماد کو گرفتار کیا تھا۔ ہوسکتا ہے یہ عمل کا رد عمل کو لیکن آفیسر یا اس کے اہل خانہ کے تعلق سے شوشل میڈیا یا ذرائع ابلاغ میں پیش کئے جانے والے شواہد سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ این سی بی کے افسر سمیر وانکھیڈے اور ان کے اہل خانہ کی ذات اور دیگر معاملات سے متعلق وزیر نواب ملک کے ذریعہ یکے بعد دیگرے کئے جانے والے حملے پر آفیسرکے والد دھیاندیو وانکھیڈے نے وزیر کے خلاف سوا کروڑ ہتک عزت کا دعویٰ کرتے ہوئے بامبے ہائی کورٹ میں عرضداشت داخل کی تھی اور نواب ملک کے ذریعہ شوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ میں ان سے ، ان کے بیٹے اور ان کے اہل خانہ سے متعلق پیش کی جانے والی تفصیلات پر روک لگانے کی اپیل کی تھی ۔ وہیںمذکورہ بالا معاملہ میں کورٹ نے روک لگانے سے انکار کر دیا ہے ۔

Previous Post

ملک میں کورونا کے یومیہ کیسز آٹھ ہزار سے کم

Next Post

ایس ٹی بسیں بند ہونے سےاندرون مہاراشٹر جانے والوں کو زبردست پریشانی،طلبہ کو بھی دُشواریوں کا سامنا

Next Post
ایس ٹی بسیں بند ہونے سےاندرون مہاراشٹر جانے والوں کو زبردست پریشانی،طلبہ کو بھی دُشواریوں کا سامنا

ایس ٹی بسیں بند ہونے سےاندرون مہاراشٹر جانے والوں کو زبردست پریشانی،طلبہ کو بھی دُشواریوں کا سامنا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist