کوالالمپو: ملیشیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 4854 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2591486 ہو گئی ہے، جب کہ مزید 63 مریضوں کی اموات سے یہ تعداد 30063 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5628 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ ملک میں اب تک 2493437 افراد کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ اس وقت 67986 ایکٹو کیسز ہیں اور 549 مریضوں کو انتہائی نگرانی میں رکھا گیا ہے، جن میں سے 274 کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے اور انہیں آکسیجن کی ضرورت ہے۔
اب تک ملیشیا میں 78.7 فیصد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک دی گئی ہے، جب کہ 76.6 فیصد کو مکمل طور پر ویکسین لگائی جا چکی ہے۔