اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

فیس ماسک کا استعمال ہاتھ دھونے اور سوشل ڈسٹنسنگ کے مقابلہ زیادہ موئثر

Rubina by Rubina
نومبر 22, 2021
in دنیا, صحت
0 0
0
فیس ماسک کا استعمال ہاتھ دھونے اور سوشل ڈسٹنسنگ کے مقابلہ زیادہ موئثر
78
SHARES
75
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لندن:برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ایک تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے دوران فیس ماسک کا استعمال دنیا بھر میں عام ہوگیا ہے ۔اب یہ دریافت کیا گیا ہے کہ جب لوگ فیس ماسک کا استعمال کرتے ہیں تو کووڈ سے متاثر ہونے کا خطرہ 53 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ یہ بات اس حوالے سے ہونے والی پہلی عالمی تحقیق میں سامنے آئی۔ ویکسینز محفوظ اور زندگیاں بچانے کے لیے مؤثر ہیں مگر ان سے 100 فیصد تحفظ نہیں ملتا، جب کہ بیشتر ممالک میں اب تک ہر شہری کی ویکسینیشن نہیں ہوئی اور ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ ویکسینز کورونا وائرس کی ابھرتی اقسام کے پھیلاؤ کو روک سکیں گی یا نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس نئے جامع تجزیے میں کووڈ سے بچاؤ کے لیے مؤثر سمجھی جانے والی احتیاطی تدابیر بشمول فیس ماسک کا استعمال، سوشل ڈسٹنسنگ اور ہاتھ دھونے سے بیماری سے تحفظ کی شرح کی جانچ پڑتال کی گئی۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ فیس ماسک کا استعمال، سوشل ڈسٹنسنگ اور ہاتھ دھونا تمام کووڈ کیسز کی شرح میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات ہیں، مگر فیس ماسک سب سے زیادہ مؤثر ہے۔ آسٹریلیا، چین اور برطانیہ کے طبی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے ہلاکت خیز وبا کے دوران اپنائی جانے والی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ہونے والی 72 تحقیقی رپورٹس کی جانچ پڑتال کی۔ بعد ازاں انہوں نے ایسی 8 تحقیقی رپورٹس کو بھی دیکھا جن میں ہاتھ دھونے، فیس ماسک پہننے اور سوشل ڈسٹنسنگ پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔
فیس ماسک کے حوالے سے ہونے والی 6 تحقیقی رپورٹس میں محققین نے کووڈ کیسز کی شرح میں 53 فیصد کو دریافت کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ فیس ماسک کا استعمال کورونا وائرس کے پھیلاؤ، کیسز اور ہلاکتوں کی شرح میں کمی لاتا ہے۔
200 ممالک میں ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جہاں فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا وہاں کووڈ 19 کے منفی اثرات میں لگ بھگ 46 فیصد کمی آئی۔ امریکہ میں ہونے والی ایک اور تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ ان ریاستوں میں 29 فیصد گھٹ گیا جہاں فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا تھا۔ مگر تحقیقی ٹیم نے فیس ماسک کی اقسام کے اثرات، فیس ماسک پہننے کے دورانیہ یا فیس ماسک پہننے کی پابندی پر عمل جیسے عوامل کا تجزیہ نہیں کیا۔
سماجی دوری کے حوالے سے 5 تحقیقی رپورٹس کی جانچ پڑتال سے محققین نے دریافت کیا کہ اس احتیاطی قدم سے کووڈ 19 کی شرح میں 25 فیصد تک کمی آسکتی ہے۔ اسی طرح ہاتھ دھونے سے بھی کووڈ کیسز میں 53 فیصد کمی کو دریافت کیا گیا، مگر نتائج کو اس لیے اہم قرار نہیں دیا گیا کیونکہ اس حوالے سے تحقیقی رپورٹس کی تعداد کم تھی۔
محققین کا کہنا تھا کہ نتائج اب تک ہونے والے تحقیقی کام سے مطابقت رکھتے ہیں یعنی فیس ماسک کا استعمال اور سوشل ڈسٹنسنگ وائرس کے پھیلاؤ کی شرح کم کرتا ہے۔ مگر انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے خاص طور پر اس وقت جب ویکسینز دستیاب ہیں اور کورونا کی زیادہ متعدی اقسام بھی عام ہورہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب ویکسینشن کی شرح زیادہ ہوجائے گی تو ان احتیاطی تدابیر کی افادیت کی جانچ پڑتال کے لئے مزید تحقیق کی ضرورت یوگئ۔ مگر انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ممکن ہے کہ کووڈ 19 کی وبا کو مزید کنٹرول کرنے کا انحصار نہ صرف ویکسینیشن اور ان کی افادیت پر ہوگا بلکہ موجودہ احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھنا ہوگا۔

 

Previous Post

تری پورہ تشدد: سپریم کورٹ منگل کو ترنمول کی عرضی پر سماعت کے لیے راضی

Next Post

پاکستان کے ایف – 16 طیارے کو مار گرانے والے ابھینندن ورتھمان کو ویر چکر سے نوازا گیا

Next Post
پاکستان کے ایف – 16 طیارے کو مار گرانے والے ابھینندن ورتھمان کو ویر چکر سے نوازا گیا

پاکستان کے ایف – 16 طیارے کو مار گرانے والے ابھینندن ورتھمان کو ویر چکر سے نوازا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist