نئی دہلی: کورونا وائرس کے کیسز میں گراوٹ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں 12 ہزار سے زیادہ لوگوں نے اس جان لیوا وبا کو شکست دی۔
ہفتہ کو ملک میں 67 لاکھ 25 ہزار 970 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکےلگائے گئے اور اب تک ایک ارب 16 کروڑ 50 لاکھ 55 ہزار 210 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 488 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 45 لاکھ 10 ہزار 413 ہو گئی ہے۔ اس دوران 12 ہزار 329 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 39 لاکھ 22 ہزار 37 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 2154 سے گھٹ کر 122714 پر رہ گئے ہیں۔ اس دوران 313 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد چار لاکھ 65 ہزار 662 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 0.36 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.30 فیصد اور اموات کی شرح 1.35 فیصد ہے۔