ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home سیاست

سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو سخت احکامات جاری کئے ہیں

Rubina by Rubina
نومبر 17, 2021
in سیاست
0 0
0
سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو سخت احکامات جاری کئے ہیں
18
SHARES
160
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

غربت کے سبب ملک میں کوئی بھی بھوکا نہ سوئے اس بات کو یقینی بنانے کے لئےسپریم کورٹ نے منگل کو ایک اہم پٹیشن پر سماعت کی اور حکومت ہند کو حکم دیا ہے کہ وہ تین ہفتے کے اندر اندر اس معاملے میں ایک ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرکے عدالت کے سامنے پیش کرے ۔ ایک طرح سے عدالت نے سرکا رکو یہ آخری موقع دیا ہے کہ وہ ’ویلفیئر اسٹیٹ ‘ کی ذمہ داری نبھانے کے لئے تیار رہے کیوں کہ سرکار کاکام صرف حکومت چلانا نہیں ہے ، اپنے شہریوں کا خیال رکھنا بھی ہے۔ ۲۰۱۹ء میں کمیونٹی کچن کو فعال بنانے کے تعلق سے داخل کی گئی پٹیشن پر اب سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس این وی رامنا کی صدارت والی سہ رکنی بنچ جس میں جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس ہیما کوہلی بھی شامل تھے نے حکومت کو کئی احکامات جاری کئے۔
حکومت ہند کی طرف سے اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال پیش ہوئے جبکہ عرضی گزار کرنن دھون کی طرف سے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ سپریم کورٹ فضیل ایوبی پیش ہوئے ۔ اس سلسلہ میں اب سپریم کورٹ تین ہفتے کے بعد سماعت کرے گا ۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل ہی ورلڈ ہنگر انڈیکس جاری کیا گیا تھا جس میں بھکمری کے معاملہ میں ہندوستان پاکستان اور بنگلہ دیش سے بھی پیچھے بتایا گیا تھا ۔اس پر سیاسی ہنگامہ بھی ہوا تھا لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا ۔ جس پٹیشن پر سپریم کورٹ نے سماعت کی اس میں حکومت ہند کو بھی فریق بنایا گیا تھا ۔ اس میں کہا گیا تھا کہ ملک میں ایسے صوبے ہیں جہاں لوگ غربت کے سبب بھوکے سو جاتے ہیں۔یہ کسی بھی مہذب معاشرے کے لئے بہت شرمناک بات ہے کہ انسان بھوکا سو جائے یا بھوک کی وجہ سے کسی کی جان چلی جائے چنانچہ اس خلیج کو کم کرنے کے لئے کمیونٹی کچن کا مکمل خاکہ تیا رکرنے کی ہدایت حکومت کو دی جائے ۔
پٹیشن میں مزید کہا گیا تھا کہ کم از کم پورے ملک میں کمیونٹی کچن کے ذریعہ غریب لوگوں کو ایک وقت کا کھانا مہیا ہو سکے اور وہ بھوک سے ہلاک نہ ہوں۔ ۲۰۱۹ء میں ہی سپریم کورٹ نے ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب مانگا تھا کہ آخر اس سلسلہ میں کیا کیا جا رہا ہے چنانچہ جن حکومتوں کی جانب سے جواب نہیں دیا گیا ان پر پانچ پانچ لاکھ روپے کاجرمانہ عائد کیا گیا تھا اور اس طرح ایک کروڑ سے بھی زیادہ جرمانہ سپریم کورٹ میں جمع ہوا تھا ۔ایڈوکیٹ فضل ایوبی کے مطابق کورونا کے سبب اس پر سماعت ملتوی ہوتی گئی اور اب اس کی دوبارہ سماعت شروع ہوئی ہے۔
چیف جسٹس کی صدارت والی سہ رکنی بنچ نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے پیش ہوئے اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال سے کہا کہ اس سلسلہ میں ایک میٹنگ طلب کی جائے اور اس میں طے کیا جائے کہ آخر کمیونٹی کچن بنانے کے لئے کیا کیا جا سکتا ہے اور کیسے لوگوں کو بھکمری سے بچایا جا سکتا ہے ؟ ایڈوکیٹ ایوبی کے مطابق وزارت برائے کنزیومر افیئرس کی جانب سے سپریم کورٹ میں جو حلف نامہ داخل کیا گیا تھا اس سے بنچ مطمئن نہیں تھی کیونکہ اس میں کمیونٹی کچن کے تعلق سے کچھ بھی نہیں تھا جبکہ سوال یہ ہے کہ آخر کمیونٹی کچن کیسے پورے ملک میں قائم کیا جائے جو غریبوں کو کھانا کھلائے اور انہیں بھوک سے مرنے سے بچائے۔ چیف جسٹس نے انڈر سیکریٹیری کی جانب سے حلف نامہ دینے پر بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مرکزی حکومت کمیونٹی کچن قائم کرنے کےسلسلے میں کیا اقدامات کررہی وہ ہمیں بتایا جائے کیوں کہ باقی تمام معلومات تو ہمیں حلف ناموں اور ریاستوں کے جواب سے موصول ہو گئی ہے۔ مرکزی حکومت اس سلسلے میںاپنے اقدامات کا ذکر کرے اور بتائے ملک گیر سطح پر کمیونٹی کچن کو فعال بنانے کے لئے اس نے کیا منصوبہ بنایا ہے اور اس پر کیسے عمل کرے گی۔ اس پرکے کے وینو گوپال نے کہا کہ کمیونٹی کچن کے لئے حکومت ضرور اقدامات کرے گی اور اسے فوڈ سیکوریٹی ایکٹ کے تحت ناگزیر بنایا جائے گا ۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ بالکل ایسا ہی کیا جائے ورنہ حکومت تبدیل ہونے پر پالیسی تبدیل کرنے کے بہانے اسے بند بھی کیا جاسکتا ہے۔ ایڈوکیٹ ایوبی نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہماری طرف سے جو عرضی دی گئی تھی کہ کمیونٹی کچن کی ملک کو ضرورت ہے اس کو سپریم کورٹ نے قبول کر لیا اور اس کو ویلفیئر اسٹیٹ میں یقینی بنانے تک کا حکم دے دیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ تین ہفتے کے اندر اندر حکومت کی جانب سے ضرور کوئی کمیونٹی کچن کے لیے پالیسی تیار کی جائے گی اور اس سے بھکمری کا مسئلہ کافی حدتک ختم ہو جائے گا ۔

 

Previous Post

یوگی حکومت کی کامیابی سے کچھ لوگ حواس باختہ:مودی

Next Post

کیجریوال لکھنؤ میں روزگار گیارنٹی ریلی سے کریں گے خطاب: دلیپ پانڈے

Next Post
کیجریوال لکھنؤ میں روزگار گیارنٹی ریلی سے کریں گے خطاب: دلیپ پانڈے

کیجریوال لکھنؤ میں روزگار گیارنٹی ریلی سے کریں گے خطاب: دلیپ پانڈے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist