لکھنو: انتخابی سال میں سیاسی جماعتوں میں الزام تراشی اور جوابی الزام تراشی کے ساتھ ہی کریڈٹ لینے کی ہوڑ لگی ہوئی ہے۔ اسی ضمن میں بی جے پی (BJP) نے سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو (Akhilesh Yadav) پر طنز کستے ہوئے حملہ بولا ہے۔ بی جے پی اترپردیش یونٹ کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر ٹوئٹ کرکے لکھا، ’جس حساب سے کاغذی ایکسپریس وے کا جھوٹا ڈھول اکھلیش یادو پیٹ رہے ہیں، ان کا اگلا ٹوئٹ ہوگا کہ ’رام مندر بھی سماجوادی پارٹی کی حکومت نے بنوائی ہے‘۔ یہ کریڈٹ بھی لے ہی لیجئے اکھلیش جی… جب اتنا جھوٹ بول دیئے تو ایک جھوٹ اور صحیح…
اسی ٹوئٹ میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے لکھا، ’ایک تصاویر تاریخ کے صفحات سے: جب سماجوادیوں نے کیا تھا، پروانچل کے جدید مستقبل کے شاہراہ کا افتتاح۔ جس نے اترپردیش اور پروانچل کی ترقی کا نقشہ کھینچا، وہ بیتا کل ہمارا تھا اور اب ’نئے اترپردیش‘ کے ہدف کو لے کر چل رہا کل بھی ہمارا ہی ہوگا… یوپی کی ترقی ہوگی، 22 میں تبدیلی ہوگی‘۔
اس سے قبل پیر کے روز اکھلیش یادو نے ٹوئٹ کرکے لکھا کہ پروانچل ایکسپریس سماجوادی پارٹی کی دین ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ صرف سماجوادی پارٹی کے کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ 16 نومبر کو ہونے والا افتتاح سماجوادی پارٹی کے کانوں کی نقل ہے، کیونکہ پانچ سال پہلے ان کی حکومت نے آگرہ ایکسپریس وے پر جنگی طیارہ اتار کر دکھا دیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ ملک کے سب سے لمبے ایکسپریس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو کرنے والے ہیں۔ اس سے پہلے اکھلیش یادو نے ٹوئٹ کرکے اس کے علامتی افتتاح کا ذکر کر دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں اکھلیش یادو آج پروانچل ایکسپریس وے کو لے کر ایک پریس کانفرنس بھی کرنے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اکھلیش یادو نے یوگی حکومت پر ان کے کاموں کا کریڈٹ لینے کا الزام لگایا ہے۔ اس سے پہلے بھی وہ یہ بات کہہ چکے ہیں۔ اب ایک بار پھر انہوں نے پروانچل ایکسپریس وے کو سماجوادی نام دے دیا ہے۔