جمعہ, مارچ 6, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

تریپورہ تشدد : ممبئی میں تاریخی بند

Rubina by Rubina
نومبر 14, 2021
in بھارت, سیاست
0 0
0
تریپورہ تشدد : ممبئی میں تاریخی بند
123
SHARES
184
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

تری پورہ میں مسلمانوں کے خلاف فرقہ پرست تنظیموں کی جانب سے ڈھائے جانے والے منصوبہ بند مظالم ،خواتین کی بے عزتی، مساجد میںتوڑ پھوڑ، قرآن پاک کی بے حرمتی اورنبی آخرالزماںؐکی شان مبارکہ میں ریلی نکال کرکی جانے والی بیہودگی کے خلاف جمعہ کو عروس البلاد ممبئی ،مضافات، بھیونڈی اور مالیگائوں میں بلایا گیا بند بےحد کامیاب رہا ۔ ان شہروں کے مسلم عوام نے اپنے ایمانی تقاضےاورضمیرکی آوازپراپنے کاروباربند رکھےاور شدیدغم و غصے کا اظہار کیا۔بعض علاقوں میں احتجاج کے ساتھ ساتھ احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی اورتختۂ سیاہ پر بند کے تئیں پیغام لکھا گیا اور لوگوں نے اپنے بازوؤں پرسیاہ فیتے باندھے ۔
جنوبی ممبئی میں نل بازار،منیش مارکیٹ ،پائیدھونی، بھنڈی بازار،محمدعلی روڈ ،ناخدا محلہ، کھڑک ،ڈونگری ،مدنپورہ ، بائیکلہ ، ناگپاڑہ ، اور مضافات کے مسلم علاقوں کرلا،انٹاپ ہل ، وڈالا ، دھاراوی، گوونڈی ،ماہم ،قدوائی نگر، وکھرولی ، چیتا کیمپ، ڈنڈوشی ، جوگیشوری ، چمبور ، سیوڑی ، اندھیری ، باندرہ اور میرا روڈ وغیرہ علاقو ں میں مسلمانوں نے اپنے کاروبار بند رکھ کربند کو کامیاب بنانے کی عملی کوشش کی ۔ مساجد میں ائمہ کرام نے تریپورہ کے حالات پرروشنی ڈالی اورمسلمانو ںکے جان ومال، عزت وآبرو کی حفاظت کے لئے بارگاہ ایزدی میں خصوصی دعا ئیں کیں ۔بند کےدوران احتیاط کےطورپرمسلم علاقوں اور بالخصوص مساجد کے قریب اضافی بندوبست کیا گیا تھا ۔
یہ اپنی نوعیت کا پہلا بند تھا جو ملّی تنظیموں کی جانب سے بلایا گیا تھا اورلوگوں نے لبیک کہتے ہوئے بڑھ چڑھ کراس میں حصہ لیا ۔ اس بند کے لئے نہ توکسی قسم کی زورزبردستی کی گئی اورنہ ہی گروپ کی شکل میں سڑکوں پرنکل کر دکانیں بند کروائی گئیں بلکہ آقائے دوجہاںؐ کی ذات پاک کاحوالہ دے کر اپیلیں کی گئیں جو رنگ لائیں۔
یوں تو بند کی اپیل شروع میں رضا اکیڈمی اورسنّی جمعیۃ العلماء کی جانب سے کی گئی تھی اس کےبعد آل انڈیا علماء کونسل، جماعت اسلامی ہند، جماعت اہل سنّت ، صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی ، ملّی کونسل، ممبئی امن کمیٹی، اسٹوڈنٹس اِسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا ، آل انڈیاخلافت کمیٹی،رضا فاؤنڈیشن، انجمن خادم حُسین ٹرسٹ،موومنٹ فار ہیومن ویلفیئر وغیرہ نے بھی حمایت کا اعلان کیا ۔اس کے علاوہ ونچت بہوجن آگھاڑ ی اورآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے بھی بند کی حمایت کرتے ہوئے بیانات جاری کئے گئے۔
رضااکیڈمی کےجنرل سیکریٹر ی محمدسعید نوری نے بتایا کہ ’’ شہر اورمضافات کے تقریباًتمام علاقو ں میںمسلمانوں نے اپنے کاروبار بند رکھ کرسرکار دوعالمؐ کی ذات والاصفات سے اپنی قلبی اورروحانی وابستگی کاثبوت دیا ۔ ‘‘ انہوں نےیہ اعتراف کیا کہ ’’ اس بند کی کامیابی میںہمارا کوئی دخل نہیں ہے بلکہ یہ توسرکارکا کرم ہے ، سرکارنے اپنے غلاموں سےکام لے لیا اورآپ ؐکے غلاموںنےیہ ثابت کردیا کہ غلامیٔ مصطفےٰ پرایک نہیں ہزاروںجانیں اورکاروبار قربان ہیں۔ ‘‘محمدسعید نوری نے یہ بھی کہا کہ ’’بند کے تعلق سے مسلسل کی گئی اپیلوں اورتمام ملی تنظیموں وسیاسی جماعتوں کی حمایت کے بعد جب ایک دن قبل جنوبی ممبئی میں لوگوں سے ملاقات کی گئی تو یہ اندازہ ہورہا تھا کہ انشاء اللہ بند کامیاب ہوگا

Previous Post

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تیسرے سال کے طالب علم نےای وائی کا فٹا کیس چمپئن شپ کی پہلی پوزیشن حاصل کی ہے

Next Post

بالی ووڈ ادا کارہ، کنگناراناوت کا متنازع بیان

Next Post
بالی ووڈ ادا کارہ، کنگناراناوت کا متنازع بیان

بالی ووڈ ادا کارہ، کنگناراناوت کا متنازع بیان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist