جمعہ, مارچ 6, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

بالی ووڈ ادا کارہ، کنگناراناوت کا متنازع بیان

Rubina by Rubina
نومبر 14, 2021
in بھارت, سنیما
0 0
0
بالی ووڈ ادا کارہ، کنگناراناوت کا متنازع بیان
122
SHARES
175
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
  1. متنازع بیانا ت دے کر اپنے لئے اور مودی حکومت کے لئے جگ ہنسائی کا سامان کرنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نےگزشتہ دنوں جنگ آزادی کے تعلق سے جو انتہائی متنازع بیان دیا ہے وہ اس پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہیں اور معافی مانگنے سے نہ صرف انکار کررہی ہیں بلکہ پوچھ رہی ہیں کہ ۱۹۴۷ء میں آزادی ملنے کے وقت کون سی جنگ ہوئی تھی؟ جو میں اسے جنگ آزادی مان لوں ؟چونکہ ان کا ٹویٹر اکائونٹ ایسے ہی احمقانہ اور اشتعال انگیز بیانات کی وجہ سے بلاک کیا جاچکا ہے ، اس لئے انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک کتاب کے کچھ عکس جاری کرتے ہوئے اور مجاہدین آزادی لوکمانیہ تلک ، بپن چندرپال اور اربندو گھوش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’ مجھے ۱۸۵۷ء کی جنگ آزادی کے بارے میں معلوم ہے کیوں کہ میں نے جھانسی کی رانی پر بنائی گئی اپنی فلم کے لئے کافی ریسرچ کی تھی اور یہ واضح تھا کہ اس وقت باقاعدہ جنگ لڑی گئی تھی لیکن کوئی مجھے یہ بتادے کہ۱۹۴۷ ء میں کون سی جنگ لڑی گئی تھی تو میں اپنے بیان پر معافی مانگنے کے لئے بھی تیار ہوں اور پدم شری واپس کرنے کے لئے بھی تیار ہوں۔‘‘
    کنگنا نے اپنی اشتعال انگیزی ،ڈھٹائی لیکن اس کے ساتھ ہی کم عملی کا مزید مظاہرہ کرتے ہوئے کئی سوال بھی داغ دئیے ۔ انہوں نے پوچھا کہ گاندھی جی نے بھگت سنگھ کو شہید کیوں ہونے دیا ؟ انہوں نے سبھاش چندر بوس کا ساتھ کیوں نہیں دیا ؟ تقسیم ہند کا فیصلہ انگریزوں نے کیوں کیا؟ ۱۹۴۷ء میں آزادی کا جشن منانے کے بجائے ہندوستانی ایک دوسرے کے خلاف صف آراء کیوں ہو گئے تھے ؟ کنگنا نے یہ بھی کہا کہ انگریز حکومت ۱۹۴۰ء کے بعد سے انتہائی کمزور ہو چکی تھی اور سبھاش چندر بوس کی فوج ہی ان سے اقتدار چھین لیتی اور خود بوس وزیر اعظم بن سکتے تھے لیکن گاندھی اور نہرو نے ایسا نہیں ہونے دیا۔ اسے لئے میں نے کہا کہ ہمیں ۱۹۴۷ء میں آزادی بھیک میں ملی ہے۔ کنگنا کے مطابق ملک کا دایاں بازو(بھگوا تنظیمیں) انگریزوں سے لڑنے اور اقتدار حاصل کرنے کے لئے تیار تھا لیکن ایسا نہیں ہونے دیا گیا، کیوں نہیں ہونے دیا گیا اس سوال کا کوئی اگر جواب دے دے تو میں معافی مانگنے کو تیار ہوں۔
    ادھر کنگناکے خلاف پورے ملک میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ خاص طور پرکانگریس لیڈروں نے کنگنا رناوت کے خلاف کیس درج کرکے مناسب قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس تعلق سے نینی تال کوتوالی میں دی گئی شکایت میں کانگریس لاء سیل کے ضلع صدر کملیش کمار تیواری اور انوپم کبڈوال کے علاوہ کانگریس لاء سیل کے سابق سینئر ریاستی نائب صدر رویندر بشٹ سمیت دیگر لیڈروں نے کہا کہ کنگنا راناوت کا بیان عوام کو بھڑکانے اور نفرت کو ہوا دینے والا ہے۔ یہ مجاہدین آزادی اور اپنی جانیں قربان کرنے والےشہداء کی توہین ہے۔ یہی نہیں ان کا یہ بیان ناقابل معافی جرم کے زمرے میں بھی آتا ہے۔ ایسے میں پولیس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مناسب کارروائی کی جائے۔ ادھر چنڈی گڑھ پردیش کانگریس اور یوتھ کانگریس نے بھی کنگنا کے ذریعہ ملک کی آزادی کے بارے میں کئے گئے قابل اعتراض تبصرے کے سلسلے میں پولیس میں شکایت درج کرائی ہے ۔
    یاد رہے کہ حال ہی میں صدر جمہوریہ نے کنگنا راناوت کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا ہے۔ اس کے بعد ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں انہوں نے متنازع بیان دے کر اپنے لئے مصیبت مول لی ہے۔ ان کے بیان کی چوطرفہ مذمت کی جارہی ہے ا ور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی ہو رہا ہے۔ یہاں تک کہ بی جے پی بھی ان کے اس بیان سے پلہ جھاڑنے کی کوشش کررہی ہے۔ مہاراشٹر بی جے پی کے صدر چندر کانت پاٹل نے بھی کہہ دیا کہ کنگنا کا یہ بیان قابل قبول نہیں ہے۔ اس سے مجاہدین آزادی کی توہین ہو تی ہے۔
Previous Post

تریپورہ تشدد : ممبئی میں تاریخی بند

Next Post

Next Post

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist