­
ٹی آر پی گھوٹالہ: ارنب کے لیے بری خبر، ٹی آر پی کے لئے دیا تھا 40 لاکھ روپے، تحریری بیان میں پارتھو داس کا اعتراف - مسلم ٹوڈے
منگل, مئی 20, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

ٹی آر پی گھوٹالہ: ارنب کے لیے بری خبر، ٹی آر پی کے لئے دیا تھا 40 لاکھ روپے، تحریری بیان میں پارتھو داس کا اعتراف

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
جنوری 25, 2021
in بھارت
93 7
0
ٹی آر پی گھوٹالہ: ارنب کے لیے بری خبر، ٹی آر پی کے لئے دیا تھا 40 لاکھ روپے، تحریری بیان میں پارتھو داس کا اعتراف
65
SHARES
252
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ٹی آر پی گھوٹالہ کو لے کر ممبئی پولس کی تفتیش جاری ہے اور اس درمیان ’ریپبلک ٹی وی‘ کے ایڈیٹر اِن چیف ارنب گوسوامی کے لیے بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بارک کے سابق چیف ایگزیکٹیو افسر پارتھو داس گپتا نے ممبئی پولس کو دیئے گئے ایک تحریری بیان میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ارنب نے انھیں ریٹنگ سے چھیڑ چھاڑ کے لیے لاکھوں روپے دیئے تھے۔
انگریزی روزنامہ ’انڈین ایکسپریس‘ میں اس تعلق سے ایک تفصیلی رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پارتھو داس گپتا نے جو تحریری بیان ممبئی پولس کو دیا ہے اس میں ارنب گوسوامی سے 12 ہزار ڈالر ملنے اور پھر تین سال کے دورانیہ میں مجموعی طور پر 40 لاکھ روپے ملنے کا اعتراف کیا گیا ہے۔ ٹی آر پی میں چھیڑ چھاڑ کی یہ جانکاری اس سپلیمنٹری چارج شیٹ سے ملی ہے جو کہ ٹی آر پی گھوٹالہ معاملہ میں پولس کے ذریعہ داخل کی گئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ممبئی پولس نے 11 جنوری کو 3600 صفحات پر مبنی سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی تھی جس میں بارک فورنسک آڈٹ رپورٹ بھی شامل تھی۔ علاوہ ازیں پارتھو داس گپتا اور ارنب گوسوامی کے درمیان ہی واٹس ایپ چیٹ بھی اس چارج شیٹ میں شامل ہے۔ چارج شیٹ میں بارک کے سابق ملازمین کے علاوہ کیبل آپریٹر سمیت کل 59 لوگوں کے بیانات شامل کیے گئے ہیں۔
انڈین ایکسپریس میں شائع خبر کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں کئی نیوز چینل، مثلاً ریپبلک ٹی وی، ٹائمز ناؤ اور آج تک کے لیے بارک کے سرکردہ افسران کے ذریعہ مبینہ ٹی آر پی چھیڑ چھاڑ اور ریٹنگ کی فکسنگ کی بات کی گئی ہے۔ پارتھو داس گپتا، رومل رام گڑھیا، وکاس کھنچندانی کے خلاف سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل ہوئی ہے، اس سے قبل 12 لوگوں کے خلاف نومبر میں چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔ دوسری چارج شیٹ کے مطابق داس گپتا کا بیان کرائم انٹلیجنس یونٹ نے 9 دسمبر کو ریکارڈ کیا تھا۔
داس گپتا کے بیان کے مطابق ’’ میں ارنب گوسوامی کو سال 2004 سے جانتا ہوں۔ ہم ’ٹائمز ناؤ‘ میں ایک ساتھ کام کیا کرتے تھے۔ میں نے بارک کے سی ای او کے طور پر 2013 میں جوائن کیا تھا اور ارنب گوسوامی نے سال 2017 میں ’ریپبلک ٹی وی‘ لانچ کیا تھا۔ ریپبلک لانچ کرنے سے پہلے اس نے مجھ سے کئی بار منصوبہ کو لے کر بات کی تھی اور ریٹنگ کے لیے مدد کرنے کی بات بھی کہی تھی۔ گوسوامی کو پتہ تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ ٹی آر پی سسٹم کیسے کام کرتا ہے۔‘‘
داس گپتا نے مزید بتایا کہ ’’ میں اپنی ٹیم کے ساتھ کام کرتا تھا اور ٹی آر پی میں چھیڑ چھاڑ کرتا تھا، جس سے کہ ’ریپبلک ٹی وی‘ کو نمبر ایک ریٹنگ مل سکے۔ یہ تقریباً 2017 سے 2019 تک جاری رہا۔ 2017 میں ارنب گوسوامی نے مجھے تقریباً 6000 ڈالر کیش دیئے۔ اس کے بعد 2019 میں بھی انھوں نے مجھے اتنی ہی رقم دی۔ 2017 میں بھی گوسوامی نے مجھ سے ملاقات کی اور مجھے 20 لاکھ روپے نقد دیئے۔ 2018 اور 2019 میں انھوں نے پھر مجھے 20 لاکھ روپے دیئے۔‘‘ داس گپتا کے مطابق گوسوامی نے جو 12 ہزار ڈالر انھیں دیئے تھے وہ ’فیملی ٹرپ‘ کے نام پر دیئے تھے۔

Tags: بھارت
Previous Post

بامبے ہائی کورٹ کا حیران کن فیصلہ، زبردستی چھونا جنسی استحصال نہیں

Next Post

دارالعلوم دیوبند اور جمعیۃ علماء ہند کا ذکر کئے بغیر آزادیٔ ہند کی تاریخ نامکمل

Next Post
دارالعلوم دیوبند اور جمعیۃ علماء ہند کا ذکر کئے بغیر آزادیٔ ہند کی تاریخ نامکمل

دارالعلوم دیوبند اور جمعیۃ علماء ہند کا ذکر کئے بغیر آزادیٔ ہند کی تاریخ نامکمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -