مظفرپور: حال ہی میں مظفر پور ریلوے اسٹیشن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ایک خاتون مہاجر مزدور کی لاش کی چادر سے اس کا بچہ کھیلتا نظر آ رہا تھا۔اس واقعہ نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور مہاجر کارکنوں کی مصیبت کو نمایاں کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا تھا۔اس ویڈیو کے بعد شاہ رخ خان اور ان کے میر فاؤنڈیشن نے بچے کی مدد اور مالی مدد کی پیشکش کی ہے،
جس کی دیکھ بھال اب دادا۔ دادی کریں گے۔میر فاؤنڈیشن نے پوسٹ کیاکہ میر فاؤنڈیشن ان سب کا شکرگزار ہے، جنہوں نے اس بچے تک پہنچنے میں ہماری مدد کی، جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو، جس میں وہ اپنی ماں کو بیدارکرنے کی کوشش کرتا ہے، نے سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا،اب ہم اس کی مدد کر رہے ہیں اور وہ اپنے دادا کی نگرانی میں ہے۔
ویڈیو میں بہار کے مظفر پور ریلوے اسٹیشن پر ایک بچہ اپنی مردہ ماں کے اوپر اڑھائے گئے چادرسے کھیلتا نظر آ رہا ہے۔اروینہ خاتون نامی 35 سالہ خاتون پلیٹ فارم پر مردہ حالت میں نظر آ رہی ہے، اور اس کے سامان سے بھرے دو بیگ بھی اس کے پاس رکھے ہوئے ہیں۔خاتون اور اس کے دو چھوٹے بچے 25 مئی کو احمد آباد سے شرمک اسپیشل ٹرین سے آئے تھے۔شاہ رخ خان اس مشکل وقت میں ملک کے ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے آگے رہتے ہیں۔حال ہی میں کولکاتہ امپھان طوفان سے متاثر ہوا تھا اور شاہ رخ خان، اپنی بیوی گوری خان کے ساتھ اپنی ٹیم کولکاتا نائٹ رائڈرس کے ساتھ لوگوں کی مدد کرنے کے لئے آگے آئے۔