اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

تبلیغی جماعت سے وابستہ12 انڈونیشیائی اراکین کی ضمانت منظور !

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
مئی 9, 2020
in بھارت
0 0
0
تبلیغی جماعت سے وابستہ12 انڈونیشیائی اراکین کی ضمانت منظور !
0
SHARES
26
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی: (پریس ریلیز) انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے تبلیغی جماعت سے وابستہ 12 احباب جن پر پاسپورٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے غیر قانونی طریقہ سے انڈیا میں داخل ہونے،کرونا وائرس پھیلانے، اقدام قتل دفعہ 307 اور دفعہ 304 انڈین پینل کورٹ دفعہ 14 اور سیکشن کوڈ 19 سینٹرل ایکٹ کے الزام میں گذشتہ پندرہ دنوں سے قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے والے جماعت کے ساتھیوں کی آج یہاں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے لیگل ٹیم کی کامیاب پیروی کے نتیجہ میں ممبئی کی خصوصی عدالت سے پولیس کی جا نب سے ابھی تک ان کے خلاف عدالت میں کوئی ثبوت فراہم نہ کئے جانے کی بنیاد پر ضمانت کی منظوری عمل میں آئی ہے،جس سے جماعت سے وابستہ انڈونیشائی اراکین اور ممبئی جماعت کے ذمہ داروں کو کافی راحت حاصل ہوئی ہے۔ اس بات کی اطلاع آج یہاں اس مقدمہ کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے دی ہے۔

واضح رہے کہ 29 فروری 2020 کو تبلیغی جماعت کے طریقہ کار کو دیکھنے کے لئے انڈونیشا کا ایک وفد انڈیا کے مرکز نظام الدین دہلی آیاچند دن قیام کے بعد ۶/مارچ کو انڈو نیشا کا وہ وفد بذریعہ ٹرین ممبئی پہونچا اور نوی ممبئی کے مختلف علاقوں میں قیام پذیر رہا،ملک میں اچانک لاک ڈاؤن کے اعلان اور پھر مرکز کا معاملہ سامنے آنے کے بعد انہیں حراست میں لے کرکے باندرہ میں کورنٹائن کر دیا گیاتھا،ا ن کا ٹسٹ کرایا گیا جن میں سے10 لوگوں کی رپورٹ نگیٹیو آئی،کورنٹائن کی مدت مکمل ہوتے ہی پولیں نے انہیں گرفتار کرکے ان پر مختلف الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ ان کی ضمانت کے لئے جمعیۃ لیگل سیل نے پہلے باندرہ میٹرو پولٹین مجسٹریٹ کورٹ میں درخواست ضمانت داخل کی، وہاں سے مسترد ہونے کے بعد ضمانت عرضداشت ممبئی سیشن کورٹ میں داخل کی گئی لیکن گرفتاری سے لے کر پولیس ان کے خلاف عدالت میں آج تک اپنے دعوی کے مطابق کوئی خاطر خواہ ثبوت پیش نہیں کر سکی ہے جس کی بنیاد پر ممبئی سیشن کورٹ نے ان کی ضمانت منظور کردی ہے۔

صدر جمہوریہ اور اتر پردیش گورنر سے انڈین یونین مسلم لیگ نے ڈاکٹر کفیل خان کو رہا کرنے کی اپیل کی !

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حافظ ندیم صدیقی نے انڈونیشاء سے تعلق رکھنے والے جماعت کے ساتھیوں کی ضمانت پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ مقدمہ ہمارے پاس پیروی کے لئے آیا تھا تو ہم نے اپنے ذرائع سے ان بارے میں مکمل معلومات حاصل کی، جس سے ہمیں معلوم ہوا کہ یہ لوگ بے قصور ہیں اور پولیس نے ان پر زیادتی کرتے ہوئے بیجا گرفتار کیا ہے۔ ہم نے اپنے وکلاء سے صلاح ومشورہ کے بعد اس مقدمے کی پیروی کا فیصلہ کیا۔الحمدا للہ ہمارے وکلاء نے انتہائی محنت اور ایمانداری سے اس کی پیروی کی جس کے نتیجے میں عدالت نے ان کی ضمانت کو منظور کر لیا ہے۔اور دیگر دو انڈونیشائی جماعت کے ساتھیوں گرفتاری سے قبل ہی ضمانت منظور کی جاچکی ہے جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی جا نب سے اس مقدمہ کی پیروی جمعیۃ لیگل کے سکریٹری ایڈوکیٹ پٹھان تہور خان کی نگرانی میں ایڈوکیٹ عشرت علی خان اور ایڈوکیٹ طارق سید کررہے تھے۔

Tags: بھارت
Previous Post

صدر جمہوریہ اور اتر پردیش گورنر سے انڈین یونین مسلم لیگ نے ڈاکٹر کفیل خان کو رہا کرنے کی اپیل کی !

Next Post

ارطغرل غازی کون تھے ؟

Next Post
ارطغرل غازی کون تھے ؟

ارطغرل غازی کون تھے ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist