اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

چین سے نہیں بیٹھنے دے گی مودی سرکار ، تنخواہ کٹوتی کے بعد پھر جیب کاٹنے کی تیاری

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
اپریل 29, 2020
in بھارت
0 0
0
چین سے نہیں بیٹھنے دے گی مودی سرکار ، تنخواہ کٹوتی کے بعد پھر جیب کاٹنے کی تیاری
0
SHARES
79
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کورونا وائرس کی وجہ سے کروڑوں لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہندوستان کی تقریباً سبھی کاروباریاں سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہوئی ہیں۔ اس درمیان مودی حکومت کی طرف سے عوام کو دوہری مار برداشت کرنی پڑ رہی ہے۔ مرکزی اور کئی ریاستی حکومتوں نے ملازمین کی تنخواہ میں پہلے ہی کٹوتی کر دی ہے، اب سیس وصولنے کی قواعد بھی شروع ہو گئی ہے ۔تنخواہ

کئی ریاستیں پٹرول-ڈیزل پر سیس لگانے کی تیاری میں ہیں۔ کچھ ریاستوں نے تو اس کی شروعات بھی کر دی ہے۔ ناگالینڈ حکومت پٹرول-ڈیزل پر سیس وصول رہی ہے۔ ناگالینڈ میں 28 اپریل کو نصف شب سے ہی ڈیزل اور پٹرول پر سیس نافذ ہو گیا ہے۔

یہ سیس موجودہ ٹیکس اور سیس کے علاوہ ہوگا۔ صوبہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اور فائنانس کمشنر سینٹیانگیر امچین کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اب ڈیزل پر 5 روپے اور پٹرول پر 6 روپے کا اضافی کورونا سیس وصولا جائے گا۔

مرکز معاملہ: مولانا سعد کے فارم ہاوس پر کرائم برانچ کا چھاپہ !

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ “ٹیکسیشن ایکٹ 1967 کے تحت سیکشن 3 اے کے سب سیکشن 3 کا استعمال کرتے ہوئے ناگالینڈ کے گورنر نے ریاست میں کووڈ-19 سیس کو بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔

” بتا دیں کہ اس مہینے کی شروعات میں ہی ناگالینڈ کی پڑوسی ریاستوں آسام اور میگھالیہ نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس میں اضافہ کر دیا تھا۔ یہی نہیں مرکزی حکومت نے بھی خزانہ بڑھانے کے  تنخواہ مقصد سے گزشتہ مہینے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی 3 روپے فی لیٹر بڑھا دی تھی۔ قابل ذکر یہ ہے کہ دنیا بھر میں خام تیل کی قیمتیں ریکارڈ گراوٹ کے دور میں ہیں، پھر بھی ہندوستانی عوام اضافی قیمت دینے کے لیے مجبور ہے۔

ایک طرف جہاں دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں گراوٹ آئی ہے، وہیں ہندوستان میں اس کے برعکس تیل کی قیمتیں بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ گزشتہ مہینے ہی حکومت نے پٹرول و ڈیزل پر پروڈکشن چارج میں 8 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کرنے کا اختیار حاصل کر لیا تھا۔ اس ترمیم کے بعد حکومت کبھی بھی پٹرول پر اضافی اسپیشل پروڈکشن چارج کو فی لیٹر 10 روپے سے بڑھا کر 18 روپے اور ڈیزل پر 4 روپے سے بڑھا کر 12 روپے فی لیٹر تک کر سکتی ہے۔

حالانکہ اس کے بعد بھی حکومت ہند اور ریاستی حکومتیں عوام کو ڈیزل و پٹرول کی خرید میں کوئی راحت دینے کے موڈ میں نہیں ہیں۔ اس کی جگہ حکومتیں ٹیکس میں اضافہ کر اپنی جھولی بھرنے کی کوشش میں ہیں تاکہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ضروری فنڈ کا انتظام کیا جا سکے۔

کورونا انفیکشن: ممبئی شہر پر ٹوٹ رہا سب سے زیادہ قہر، اب تک 219 ہلاکتیں

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے اپنے 1.5 کروڑ ملازمین اور پنشنروں کے ڈی اے میں اضافہ کے فیصلے پر پہلے ہی روک لگا دی ہے۔ اس کے علاوہ جولائی 2021 تک بھتے میں اضافہ نہ کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

مرکز کے اس اعلان کے بعد اتر پردیش سے لے کر کیرالہ تک میں حکومتوں نے تنخواہ کاٹنے اور مہنگائی بھتے میں روک لگانے جیسے فیصلے کیے ہیں۔ گویا کہ بے چارے عوام مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی دوہری مار برداشت کرنے کے لیے مجبور ہیں۔

Tags: بھارتبی جے پی
Previous Post

نہیں رہے اداکار عرفان خان، ممبئی کے اسپتال میں لی آخری سانس، چند روز قبل والدہ کی ہوئی تھی وفات

Next Post

پرینکا گاندھی نے مودی حکومت پر اٹھائی انگلی، کہا ’پی ایم کیئر فنڈ کے لیے ہو رہی وصولی‘

Next Post
پرینکا گاندھی نے مودی حکومت پر اٹھائی انگلی، کہا ’پی ایم کیئر فنڈ کے لیے ہو رہی وصولی‘

پرینکا گاندھی نے مودی حکومت پر اٹھائی انگلی، کہا ’پی ایم کیئر فنڈ کے لیے ہو رہی وصولی‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist