­
دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 20 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کرگئی - مسلم ٹوڈے
جمعرات, مئی 22, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 20 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کرگئی

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
اپریل 16, 2020
in دنیا
0 0
0
duniya

duniya

0
SHARES
23
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باوجود اب تک کورونا کے کیسز میں کمی نہیں دیکھی جا رہی اور اب تک دنیا کے 185 ممالک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 20 لاکھ 81 ہزار 969 ہو چکی ہے۔

چین سے پھیلنے والی اس وبا سے یورپی خطہ بری طرح متاثر ہوا ہے جہاں اب تک 90 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 487 ہوگئی ہے۔

یورپ

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صرف یورپ میں کورونا وائرس سے 90 ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوچکے ہیں جو دنیا بھر میں مرنے والوں کا 65 فیصد سے زائد ہے۔

اس وائرس سے چین کے بعد سب سے زیادہ متاثر یورپ ہوا تھا اور وہاں ابھی تک 10 لاکھ 47 ہزار 279 افراد متاثر جبکہ مجموعی طور پر 90 ہزار 180 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکا

امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاشی سرگرمیوں کے دوبارہ کھلنے کے لیے گائیڈلائنز جاری کرنے کی تیاری شروع کردی۔

امریکا دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہفتے میں دوگنی ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: گجرات کے ہسپتال میں عقائد کی بنیاد پر کورونا مریضوں کے الگ وارڈز کا انکشاف

امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 30 ہزار سے زائد رہی جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہوگئی۔

اسپین

اسپین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کرگئی تاہم ریاست کیٹالونیا کے اعداد و شمار سے عندیہ ملتا ہے کہ اموات کی اصل مجموعی تعداد کئی ہزار زیادہ ہوسکتی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق اسپین کی وزارت صحت نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں مزید 5 سو 51 ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 19ہزار ایک سو 30 ہوگئی اور کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار 8 سو 16 ہوگئی۔

جرمنی

کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں جرمنی چوتھے نمبر پر ہے جہاں کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 753 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتیں 3 ہزار 850 ہوگئی ہیں۔

وائرس سے بری طرح متاثر ہونے کے باوجود جرمنی کی عدالت نے ملک میں عوام کو سیاسی احتجاج کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔

مظاہرین کی جانب سے عدالت میں جرمنی کے مغربی شہر گیاسین ہیسے میں مظاہرے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی جہاں 2 سے زیادہ لوگوں کے اکٹھا ہونے پر پابندی عائد ہے۔

تاہم عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مظاہرے کی اجازت دیتے ہوئے احتجاج کے دوران سماجی فاصلے پر عمل کرنے کا حکم جاری کیا۔

برطانیہ

برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 861 ہلاکتوں کے بعد کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 729 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد تقریباً 20 لاکھ، اموات ایک لاکھ 28 ہزار سے متجاوز

وزارت صحت کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔

ایران

ایران میں کورونا وائرس سے مزید 92 ہلاکتیں ہوگئیں جس کے بعد اموات کی تعداد 4 ہزار 869 ہوگئی۔

ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیناؤش کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 606 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 77 ہزار 995 ہوگئی۔

افریقہ

افریقہ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) 10 لاکھ کٹس تقسیم کرے گی تاکہ خطے کے ممالک میں ٹیسٹنگ کے شارٹ فال پر قابو پایا جاسکے۔

سی ڈی سی ڈائریکٹر جون نکینگاسونگ کا کہنا تھا کہ ‘خطے میں ٹیسٹنگ میں بہت بڑا خلا ہے، اس کے لیے کچھ کرنا ہوگاٗ۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘افریقہ بھر میں آئندہ 3 ماہ کے لیے ڈیڑھ کروڑ ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی’۔

خطے میں اب تک 17 ہزار 247 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 911 ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔

Tags: اسپینافریقہایرانبرطانیہپاکستانجرمنی
Previous Post

گجرات کے ہسپتال میں عقائد کی بنیاد پر کورونا مریضوں کے الگ وارڈز کا انکشاف

Next Post

لیڈی ہیلتھ ورکرز حفاظتی لباس کے بغیر 30 روپے میں کام کرنے پر مجبور

Next Post
corona

لیڈی ہیلتھ ورکرز حفاظتی لباس کے بغیر 30 روپے میں کام کرنے پر مجبور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -