اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

کورونا سے ڈر نہیں، سیاہ قوانین ہٹائے بغیر دھرنا ختم نہیں ہوگا: سبزی باغ مظاہرین

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
مارچ 20, 2020
in بھارت
0 0
0
کورونا سے ڈر نہیں، سیاہ قوانین ہٹائے بغیر دھرنا ختم نہیں ہوگا: سبزی باغ مظاہرین
0
SHARES
29
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پٹنہ: پوری دنیا میں مہلک وبائی مرض کورونا نے جہاں تباہی مچا رکھی ہے وہیں اس وبا کا اثر ہمارے ملک ہندوستان میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پوری دنیا میں اس وقت لاک ڈاؤن جیسی کیفیت ہے اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ لوگ خود سے اپنے اوپر کرفیو کا نفاذ کر لیں۔

اس کے باوجود عوام سی اے اے ین آر سی اور این پی آر کے خلاف کئی مقامات پر دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور مظاہرین کا ماننا ہے کہ جب تک مطالبات پورے طور پر تسلیم نہیں کر لئے جاتے ہیں اس وقت تک ہم اپنی جگہوں سے ہٹنے والے نہیں ہیں۔

اسی ضمن میں بہار کے دار الحکومت پٹنہ کے سبزی باغ میں بھی دھرنا و مظاہرہ مسلسل جاری ہے آج دھرنے کو69 دن ہوگئے ہیں اور لوگ سی اے اے ، این آر سی ، این پی آر کی مخالفت کر رہے ہیں۔ سبزی باغ میں بیٹھے مظاہرین کا کہنا ہے کہ سیاہ قانون کے اختتام کے بغیر وہ دھرنا ختم نہیں کریں گے۔

دھرنے میں موجود سلطان گنج سے آئے محمد ارشاد کا کہناہے کہ امت شاہ نے جو یہ کہا کہ این پی آر میں کوئی کاغذ دکھانے کی ضرورت نہیں ہے تو یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ شروع سے ہی کہا جا رہا تھا کہ این پی آر میں کوئی کاغذ نہیں مانگا جائے گا۔ صرف معلومات حاصل کی جائیں گی،

وہ بھی لازمی نہیں ہوں گی۔ کوئی چاہے تو بتائے اور چاہے تو نہ بتائے۔ اس لیے ان کی اس بات کا کوئی مطلب نہیں ہے کہ ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ہاں انھوں نے یہ جو بات کہی کہ این پی آر میں کسی کے نام کے آگے”ڈی“ نہیں لکھا جائے گا یعنی کسی کو مشکوک ووٹر نہیں مانا جائے گا،

یہ ضرور نئی بات ہے۔حالانکہ اتنا کہنا بھی کافی نہیں ہے۔لوگوں کے اندیشے ختم نہیں ہوئے ہیں۔حکومت نے متعدد مرتبہ کہا ہے کہ این پی آر این آر سی کا پہلا قدم ہے۔ اس لیے امت شاہ نے جو بیان دیا وہ کافی نہیں ہے۔ ان کو اعلان کرنا چاہیے تھا کہ این پی آر اور این آر سی دونوں نہیں ہوں گے۔ساتھ ہی حکومت کو بتانا چاہئے کہ این پی آر کا مقصد کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جتنے بھی تعلیم یافتہ اور سنجیدہ لوگ ہیں وہ سب کہہ رہے ہیں ملک گیر این آر سی کی کوئی ضرورت ہے ہی نہیں۔

وہیں دھرنا میں شامل محمد علی کا کہنا ہے کہ این پی آر ہی این آر سی کا پہلاقدم ہے اور حکومت کے دستاویزات سے بھی یہ پتہ چلتاہے کہ این پی آر سے ہی این آر سی کی تیاری ہوگی اس لئے ہم تمام لوگوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ این آر سی اور این پی آر اور سی اے اے سب کی مخالفت کرتے رہیں۔ اور مظاہرین نے بھی بتایا دیاکہ ان سیاہ قوانین کے ختم ہونے تک وہ چین سے نہیں بیٹھیںگے۔

اگر حکومت دھرنا ختم کرانا چاہتی ہے تو تحریری طور پر لوگوں سے یہ وعدہ کرے کہ این آر سی ، این پی آر اور سی اے اے نہیں ہوگا تب ہی ہم لوگ اس سے پیچھے ہٹیں گے ور نہ نہیں۔

مودی کا قوم کے نام خطاب: 22 مارچ کو ملک کے تمام باشندگان ’ جنتا کرفیو ‘ کا اہتمام کریں

دھرنا میں روزانہ لوگ دعاﺅں کا اہتمام کرتے ہیں ۔نہایت متحرک اورفعال افروز فانی کی روزانہ بڑی ہی رقت آمیز دعائیں ہوتیں ہیں جہاں کثیر تعداد میںافراد جمع ہوکر دعائیں کرتے ہیں کرونا سمیت تمام آفات وبلیات سے ملک کی حفاظت کیلئے دعائیں مانگی جاتی ہیں اور ساتھ ہی ملک کی اتحاد و سالمیت اور اس کالے قانون کے ختم ہونے کیلئے بھی دعائیں کی جاتی ہیں۔

دھرنا کو 69 دن ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک دھرنا پرامن جاری ہے راہگیروں کو بھی کسی طرح کی کوئی پریشانی کا سامنا کرنا نہیں پڑرہاہے ۔ دھرنا کوکامیاب بنانے میں سبزی باغ سمیت قرب وجوار کے افراد بالخصوص نوجوان پیش پیش ہیں۔ ان کی کوششوں سے دھرنا کامیابی سے جاری ہے اور اپنے 69 ویںمیں داخل ہوگیا ہے ۔

د میں آئے دن کوئی نہ کوئی بڑی شخصیت شامل ہوتی ہے اور لوگوں کو این آر سی اور ھرنااین پی آر ، سی اے اے کی خطرناکیوں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ جو لوگ دھرنا میں پیش پیش ہیں ان میں سابق میئر افضل امام ،

خطیب، وارڈ کونسلر اسفر احمد ،محمد افضل ،گولڈن ، سابق وارڈ پارشد شہزادی بیگم انورالہدی یوسف ، گلزاراحسن ،سا جد،عظیم ،پٹنہ یونیورسیٹی کے طلباءسمیت دیگر افراد قابل ذکر ہیں۔

Tags: بھارت
Previous Post

مودی کا قوم کے نام خطاب: 22 مارچ کو ملک کے تمام باشندگان ’ جنتا کرفیو ‘ کا اہتمام کریں

Next Post

کورونا سے جنگ کے لیے جامعہ طلبا نے ’سی اے اے مخالف مظاہرہ‘ کیا ملتوی

Next Post
jamia

کورونا سے جنگ کے لیے جامعہ طلبا نے ’سی اے اے مخالف مظاہرہ‘ کیا ملتوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist