اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

دلی اسمبلی میں بھی این پی آر کے خلاف قرارداد منظور۔ کیجریوال نے کہا : ہماری پارٹی کے 61 ممبران کے پاس نہیں ہے برتھ سرٹیفکیٹ

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
مارچ 13, 2020
in بھارت
0 0
0
دلی اسمبلی میں بھی این پی آر کے خلاف قرارداد منظور۔ کیجریوال نے کہا : ہماری پارٹی کے 61 ممبران کے پاس نہیں ہے برتھ سرٹیفکیٹ
0
SHARES
21
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: دہلی اسمبلی میں جمعہ کے روز این پی آر اور این آر سی کے خلاف قرار داد منظور کر لی گئی ہے۔ اس حوالہ سے تجویز وزیر ماحولیات گوپال رائے نے پیش کی تھی۔ دہلی حکومت نے جمعہ کے روز این پی آر پر بحث کے لئے اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب گیا تھا

وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ان کے اور ان کی اہلیہ اور ان کے ماں باپ کے پاس بھی برتھ سرٹی فیکیٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 70 اراکین اسمبلیوں میں سے 9 اراکین نے کہا ہے کہ ان کے پاس برتھ سرٹی فیکیٹ ہے جبکہ 61 کا کہنا ہےکہ ان کے پاس یہ نہیں ہے تو کیا ان سبھی کو ڈٹینشن سینٹر بھیج دیا جائے گا! کیجریوال نے کہا کہ 11 ریاستوں میں بھی این پی آر اور قومی شہریت رجسٹر (این سی آر) کا نفاذ نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ’’مرکزی حکومت کو این پی آر اور این آر سی کو واپس لینا چاہئے۔ اسمبلی میں تجویز قرارداد پاس کیا گیا ہے اور اسے دہلی میں نافذ نہیں کریں گے۔‘‘

انہوں نے کہا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں کہا تھا کہ این پی آر میں کوئی دستاویز نہیں مانگا جائے گا لیکن انہوں نے یہ نہیں کہا ہے کہ این آر سی میں دستاویز نہیں مانگے جائیں گے۔ و

زیراعلی نے کہا کہ اس غلط فہمی میں مت رہنا کہ این آر سی نہیں ہوگا۔ پہلے این پی آر ہوگا اور اس کے بعد این آر سی کروایا جائے گا۔ صدر رام ناتھ کووند اور امت شاہ نے واضح کیا تھا کہ این آر سی ہوکر رہے گا۔

اس تجویز پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت سے پوچھا کہ ملک میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے اور معیشت خراب حالت میں ہے۔ ان تمام مسائل سے کنارہ کشی کر کے آخر کیوں سی اے اے، این پی آر اور این آر سی پر زور دیا جا رہا ہے؟

کیجریوال نے کہا، ’’صدر نے اپنے خبطہ میں کہا تھا کہ میری حکومت این آر سی لائے گی۔ وزیر داخلہ بھی ایسا کہہ چکے ہیں۔ جب 2010 میں این پی آر ہو چکا ہے تو اب تنازعہ کیوں ہے! تنازعہ وزیر داخلہ کے بیان پر ہے جنہوں نے کہا تھا کہ پہلے سی اے اے آئے گا،

پھر این پی آر اور پھر این آر سی۔ یہ قانون پاکستان کے ہندوؤں کے حق میں ہے یا اپنے ملک کے ہندوؤں کے خلاف، سمجھ سے بالاتر ہے۔ کاغذ نہیں دکھانے پر ڈٹینشن کیمپ میں بھیج دیا جائے گا۔‘‘

دہلی میں سنیما ہال، راشٹرپتی بھون اور اسکول و کالجز 31 مارچ تک کے لیے بند

انہوں نے کہا، ’’صرف ایک دستاویز موزوں ہوگا، سرکاری ایجنسی کے ذریعہ جاری کردہ برتھ سرٹیفکیٹ۔ میرے پاس برتھ سرٹیفکیٹ موجود نہیں ہے۔ پوری کابینہ کے پاس نہیں ہے۔ اسمبلی اسپیکر کے پاس بھی نہیں ہے۔ کیا مجھے اور کابینہ کو بھی ڈٹینشن سنٹر بھیج دیا جائے گا؟‘‘

قبل ازیں، بحث کا آغاز کرتے ہوئے گوپال رائے نے کہا کہ اگر این پی آر پر عمل درآمد ہوتی ہے تو اسے 2010 کے عمل کے تحت کیا جانا چاہئے۔ رائے نے کہا کہ این پی آر اور این آر سی سے کوئی مخصوص طبقہ متاثر نہیں ہوگا بلکہ ملک کی آبادی کی اکثریت اس سے متاثر ہوگی۔

گوپال رائے نے کہا، ’’اس طرح کی چیزیں برطانوی راج میں بھی نہیں ہوئیں۔ یہ قانون ہر شخص کی شہریت پر سوال اٹھا رہا ہے۔ این پی آر کو دہلی میں نافذ نہیں کیا جانا چاہئے اور اگر اس پر عمل درآمد ہوتا ہے تو اسے 2010 میں اختیار کیے جانے والے طریقہ کار کے تحت ہونا چاہئے۔‘‘

دریں اثنا، کالکاجی سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کی رکن اسمبلی آتشی مرلینا نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ این پی آر کا مقصد صرف اسے این آر سی میں بدلنے کا ہے اور این پی آر کے ذریعہ مرکزی حکومت پیچھے کے دروازے سے این آر سی لانے کی کوشش میں ہے۔

Tags: بھارتکیجریوالنئی دہلی
Previous Post

دہلی میں سنیما ہال، راشٹرپتی بھون اور اسکول و کالجز 31 مارچ تک کے لیے بند

Next Post

کورونا وائرس اور نزلہ زکام میں فرق کیا ہے اور کیسے پتا چلے گا کہ یہ بیماری کورونا ہے یا عام فلُو

Next Post
corona

کورونا وائرس اور نزلہ زکام میں فرق کیا ہے اور کیسے پتا چلے گا کہ یہ بیماری کورونا ہے یا عام فلُو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist