دہلی کے تمام فلم ہال ، راشٹرپتی بھون اور اسکول 31 مارچ تک بندکر دیے گئے ہیں۔ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے جمعرات کویہ اعلان کیا ہے۔
دہلی کے وہ تمام اسکول اور کالج بھی 31 مارچ تک بندکنئی دہلی: (آئی این ایس انڈیا) دارالحکومت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیےر دیے گئے ہیں جن میں امتحانات ختم ہو چکے ہیں۔ دہلی میں وائرس کو وبا قرار دے دیا گیا ہے۔ اس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے کیجریوال حکومت نے وسیع تیاری شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی فرقہ وارانہ فسادات میں ایک ہزار لوگ لیے گئے حراست میں، 300 مقدمے، مگر کپل مشرا پر اب تک نہیں ہوا ایف آئی آر درج
وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کے لیے احتیاط برتتے ہوئے اب مؤثر قدم اٹھائے جا رہے ہیں۔ اسی تناظر میں دہلی حکومت نے 31 مارچ تک قومی دارالحکومت کے تمام سنیما تھیٹر بند کرنے کا سخت فیصلہ لیاہے۔ڈبلیوایچ اونے وائرس کو وبا قرار دیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی دہلی حکومت نے بھی اس کووبااعلان کردیاہے۔ دہلی کے تمام اسکول اور کالج جن کے اےگزام ختم ہو گئے ہیں، 31 مارچ تک بند رہیں گے۔ دہلی حکومت نے تمام عوامی مقامات، یعنی سرکاری اور پرائیویٹ دفاتر، دکانوں، مال وغیرہ کو روز سے نے ٹائز کرنے کاحکم دیاہے۔