اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

دہلی تشدد: 50 تک ہو سکتی ہے مہلوکین کی تعداد، لاش کے لیے اِدھر اُدھر بھٹک رہے اہل خانہ

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
فروری 28, 2020
in بھارت
0 0
0
DELHI

DELHI

0
SHARES
74
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

دہلی میں ہوئے فسادات میں مہلوکین کی تعداد 50 تک ہو سکتی ہے، کیونکہ ابھی تک صرف ’آفیشیل نمبر‘ ہی بتایا جا رہا ہے۔ اندیشہ ہے کہ یہ تعداد زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ دہلی کے دوسرے اسپتالوں میں بھی زخمیوں کو علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔

ابھی تک تنہا شمال مشرقی دہلی کے دلشاد گارڈن واقع گرو تیغ بہادر اسپتال نے 33 اموات کی تصدیق کی ہے، بقیہ اسپتالوں سے ہلاکتوں کے تعلق سے کوئی خبر نہیں آئی ہے۔
جی ٹی بی اسپتال کے ایک افسر نے بتایا کہ ’’جی ٹی بی اسپتال میں 33 لوگوں کی موت آفیشیل ریکارڈ میں درج کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پیر سے اب تک 225 سے زیادہ لوگوں کے علاج کےلیے اسپتال لایا گیا ہے، ان میں سے 55 لوگ اب بھی اسپتال میں داخل ہیں جن میں سے 3 آئی سی یو میں ہیں۔‘‘
ان آفیشیل اعداد و شمار میں دہلی کے لوک نایک جے پرکاش نارائن (ایل این جے پی) اسپتال،

جگ پرویش چندرا اسپتال اور مصطفیٰ آباد، کراول نگر، لونی، جعفر آباد اور سیلم پور علاقوں کے اسپتالوں اور نرسنگ ہوم میں لائے گئے یا مرے ہوئے لوگوں کی تعداد شامل نہیں ہے۔ اس کے علاوہ فساد متاثرہ علاقے کے نالوں وغیرہ سے بھی لاش ملنے کی خبریں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رام مندر ٹرسٹ کی طرح ہی ایودھیا میں مسجد تعمیر کے لیے ٹرسٹ بنانے کا اعلان!

اس دوران جمعرات کو بھی کراول نگر سے ٹارگیٹیڈ حملوں کی خبریں آتی رہیں۔ لوگوں نے بتایا کہ جمعرات شام تقریباً 6.30 بجے 15 سال کے ثاقب کو سنگین چوٹوں کے ساتھ اسپتال لایا گیا۔ وہ شادی وگیرہ میں روٹی-چپاتی بنانے کا کام کرتا ہے اور وہ کام کر کے شام کو گھر واپس جا رہا تھا، تبھی اس پر کچھ لوگوں نے حملہ کر دیا۔

اس کے علاوہ فساد کے چار دن بعد بھی کئی خاندان ہیں جو ابھی تک اپنے رشتہ داروں کی لاشوں کو حاصل کرنے کے لیے جی ٹی بی اسپتال کے باہر انتظار کر رہے ہیں۔ ان لاشوں کا ابھی تک پوسٹ مارٹم نہیں ہوا ہے، اس لیے لاشوں کو گھر والوں کے حوالے نہیں کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جی ٹی بی اسپتال میں جن 33 لوگوں کی موت ہوئی ہے،

ان میں سے صرف 9 لاشوں کا ہی پوسٹ مارٹم ہو پایا ہے۔ ایسے میں متاثرہ خاندان دہلی حکومت کے ماتحت آنے والے اسپتال اور دہلی پولس کے درمیان پھنس کر رہ گئے ہیں۔ ایسی بھی کئی لاشیں ہیں جو پیر سے ہی اسپتال میں ہیں، لیکن پوسٹ مارٹم نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک گھر والوں کو نہیں سونپے جا سکے ہیں۔

دراصل ضابطہ کے مطابق اگر کسی شخص کی غیر قدرتی موت ہوتی ہے تو اس کی خبر مقامی پولس تھانہ میں دینا ضروری ہوتا ہے۔ اس کے بعد پولس کی طرف سے ایک جانچ افسر ایک سلپ لکھ کر دیتا ہے جس میں مہلوک کے بارے میں ساری جانکاری ہوتی ہے۔ اس سلپ کو اسپتال کے بورڈ کے سامنے رکھا جاتا ہے۔

اس بورڈ کو دہلی سرکار کے سکریٹری برائے صحت طے کرتے ہیں او راس میں ایسے تین میڈیکل پروفیسر ہوتے ہیں جو فورنسک ایکسپرٹ بھی ہوں۔ دہلی پولس سے سلپ ملنے کے بعد ہی بورڈ اس لاش کا پوسٹ مارٹم کرتا ہے۔ دراصل اس بورڈ کی تشکیل میں ہی تاخیر ہوئی اور منگل کو ہی اس کی تشکیل ہو پائی۔

اسپتال کے ایک افسر نے بتایا کہ ’’اسپتال تبھی کسی لاش کا پوسٹ مارٹم کرتا ہے جب دہلی پولس کا جانچ افسر رپورٹ دیتا ہے۔ لیکن دہلی پولس کی طرف سے لاشوں کی سلپ ملنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔‘‘ لیکن بورڈ کی تشکیل میں تاخیر پر سوال پوچھنے پر یہ افسر سوال کو ٹال گیا۔
اپنے بھائی کی لاش کے لیے انتظار کر رہی فرحانہ بے حد دکھ اور غصے میں ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ’’ہم منگل سے یہاں ہیں۔ میرے بھائی کو 24 فروری کو پیٹ پیٹ کر مار دیا گیا۔ بھگیرتی وِہار میں تقریباً 40 لوگوں کی بھیڑ ہمارے گھر میں گھس آئی تھی۔ انھوں نے میرے شوہر کو پیٹا اور بھائی کو باہر کھینچ کر لے گئے۔ اگلے دن ہمیں ان کی لاش گھر کے قریب نالے میں ملی۔ ہم 25 فروری کو انھیں اسپتال لائے تھے۔ لیکن ابھی تک پوسٹ مارٹم نہیں ہوا ہے۔ ہمیں نہیں پتہ کہ ابھی کتنا انتظار کرنا پڑے گا۔‘‘

اسی طرح سائرہ بیگم بھی اپنے 22 سالہ ذہنی طور سے معذور بھائی مہتاب کی لاش کا انتظار کرتے ہوئے بے تحاشہ رو رہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ’’مہتاب گھر سے باہر گیا تھا لیکن پھر نہیں لوٹا۔ ہم نے اسے ڈھونڈا تو وہ خون سے لت پت پڑا ملا۔ ہم اسے مہر نرسنگ ہوم لے کر گئے اور منگل کو یہاں لے کر آئے۔ اب افسر اس کی کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہے اور ہم سے چکر لگوا رہے ہیں۔‘‘

اس درمیان عام آدمی پارٹی لیڈر رام نواس بھی جی ٹی بی اسپتال کا دورہ کرنے پہنچے تھے۔ لیکن ان کے پاس بھی لاشوں کے پوسٹ مارٹم میں تاخیر کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’آئی او کی سلپ ملنے کے بعد ہی لاشوں کا پوسٹ مارٹم ہوگا۔ دہلی پولس جان بوجھ کر اس میں تاخیر کر رہی ہے۔‘‘

اس سلسلے میں جب پولس سے پوچھا گیا تو خود کا نام تیاگی بتانے والے دہلی پولس کے ایک انسپکٹر نے کہا کہ ’’ہم سلپ تیار کر رہے ہیں۔ اس میں وقت لگتا ہے۔ بدھ کو 4 پوسٹ مارٹم ہوئے تھے، آج بھی (جمعرات کو) 5 پوسٹ مارٹم ہوئے ہیں۔ ہمیں بھی وقت چاہیے ہوتا ہے۔‘‘

Tags: بھارتنئی دہلی
Previous Post

رام مندر ٹرسٹ کی طرح ہی ایودھیا میں مسجد تعمیر کے لیے ٹرسٹ بنانے کا اعلان!

Next Post

پولیس کا کام شرپسندوں اور سماج دشمن عناصر سے لوگوں کی حفاظت کرنا ہے: ڈاکٹر ارچنا

Next Post
shaheen bagh

پولیس کا کام شرپسندوں اور سماج دشمن عناصر سے لوگوں کی حفاظت کرنا ہے: ڈاکٹر ارچنا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist