اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

رام مندر ٹرسٹ کی طرح ہی ایودھیا میں مسجد تعمیر کے لیے ٹرسٹ بنانے کا اعلان!

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
فروری 20, 2020
in بھارت
0 0
0
رام مندر ٹرسٹ کی طرح ہی ایودھیا میں مسجد تعمیر کے لیے ٹرسٹ بنانے کا اعلان!
0
SHARES
66
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ایودھ یا میں ایک طرف عظیم الشان رام مندر تعمیر کرنے کے لیے تیاریاں زوروں پر چلرہی ہیں اور اس کے لیے تشکیل کردہ ’شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر‘ ٹرسٹ کی پہلی میٹنگ 19 فروری کو ہو بھی چکی ہے، اور دوسری طرف ایودھیا میں مسجد تعمیر کے لیے بھی ایک ٹرسٹ بنائے جانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں باضابطہ اعلان 24 فروری کو کیا جائے گا اور بتایا جائے گا کہ اس ٹرسٹ کا نام کیا ہوگا اور اس میں کون کون لوگ شامل ہوں گے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق سنی وقف بورڈ کی جانب سے مسجد ٹرسٹ بنائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس کا نام ’ انڈو – اسلامک کلچر فاؤنڈیشن ‘ ہوگا۔ یہ ٹرسٹ ایودھیا میں مسجد تعمیر کے ساتھ ساتھ اس کے انتظام و انصرام سے متعلق ضروری فیصلے بھی لے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ 24 فروری کو سنی وقف بورڈ کی میٹنگ ہونے والی ہے جس میں ٹرسٹ کے اراکین کے نام پر مہر لگے گی۔

ایسی خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ ٹرسٹ میں مسجد کے تعلق سے ثالثی کرنے والے لوگوں کے علاوہ سنی وقف بورڈ کے اراکین بھی شامل ہوں گے۔

جس طرح کی باتیں سامنے آ رہی ہیں اس کے مطابق مسجد تعمیر کے لیے بننے والے ٹرسٹ میں کل 7 اراکین شامل ہوں گے اور سنی وقف بورڈ کے سربراہ ہی اس ٹرسٹ کے نامزد سربراہ ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ اس وقت سنی وقف بورڈ کے چیئرمین ظفر فاروقی ہیں۔ بہر حال،

اس ٹرسٹ کا کام صرف مسجد تعمیر ہی نہیں ہوگا بلکہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق جو 5 ایکڑ زمین ملے گی اس پر اسپتال، اسکول، اسلامک کلچرل سرگرمیوں کو بڑھانے والے انسٹی ٹیوٹ، لائبریری، پبلک یوٹیلٹی انفراسٹرکچر بنانے سے لے کر دوسری طرح کی سماجی سرگرمیوں کو فروغ دینا بھی ہوگا۔

خصوصی ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ سنی وقف بورڈ کی جانب سے ٹرسٹ کے متعلق خاکہ پوری طرح سے تیار کر لیا گیا ہے۔ ساتھ ہی حکومت کی طرف سے ملنے والی 5 ایکڑ زمین کا مالکانہ حق لینے کی کوششیں بھی شروع ہو چکی ہیں۔ واضح رہے کہ اتر پردیش کی یوگی کابینہ نے سنی وقف بورڈ کو زمین دینے کی تجویز منظور کر لی ہے۔

ایودھیا کے سوہاول تحصیل واقع دھنّی پور گاؤں میں سنی وقف بورڈ کو زمین دی جائے گی۔ حکومت کے ترجمان سدھارتھ سنگھ نے بتایا تھا کہ 5 ایکڑ زمین کی تجویز پاس ہو گئی ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ ’’ہم نے 3 متبادل مرکزی حکومت کے پاس بھیجے تھے، جس میں سے ایک پر اتفاق ہو گیا ہے۔ مسجد کے لیے دھنّی پور میں زمین دی جائے گی۔‘‘ یہ علاقہ ایودھیا ہیڈکوارٹر سے تقریباً 18 کلو میٹر دور ہے۔

Tags: اتر پردیشایودھ یا
Previous Post

ہندوستان آئے 44 ہندو عقیدتمندوں کے وفد نے سی اے اے کو بتایا ’سیاسی کھیل‘

Next Post

دہلی تشدد: 50 تک ہو سکتی ہے مہلوکین کی تعداد، لاش کے لیے اِدھر اُدھر بھٹک رہے اہل خانہ

Next Post
DELHI

دہلی تشدد: 50 تک ہو سکتی ہے مہلوکین کی تعداد، لاش کے لیے اِدھر اُدھر بھٹک رہے اہل خانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist