اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

ہندوستان آئے 44 ہندو عقیدتمندوں کے وفد نے سی اے اے کو بتایا ’سیاسی کھیل‘

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
فروری 18, 2020
in بھارت
0 0
0
CAA

CAA

0
SHARES
44
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ہندوستان میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف زبردست مظاہروں کے درمیان پاکستان سے 44 ہندو عقیدتمندوں پر مبنی ایک وفد ہریدوار پہنچا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وفد میں شامل کئی ہندوؤں نے سی اے اے سے متعلق ایک ایسا بیان دیا جو مودی حکومت پر سوالیہ نشان کھڑے کرتا ہے۔

پاکستان سے آئے ان ہندوؤں کا کہنا ہے کہ سی اے اے صرف سیاسی کھیل ہے، کیونکہ جس طرح یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں ہندوؤں پر مظالم ہو رہے ہیں، وہ قطعی درست نہیں۔ پاکستانی وفد میں شامل ہندوؤں سے جب میڈیا نے بات کی تو انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’پاکستان میں ہم بہت خوش ہیں۔ کوئی پریشانی نہیں ہے۔ سی اے اے صرف سیاست کا کھیل معلوم پڑتا ہے۔ ہمیں اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔‘‘

پاکستانی ہندوؤں کا یہ بیان مودی حکومت کے لیے پریشان کرنے والا ہے، کیونکہ پی ایم مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ لگاتار یہی بیان دیتے رہے ہیں کہ پاکستان میں ہندوؤں پر مظالم ہو رہے ہیں اور انھیں سی اے اے کے ذریعہ ہندوستان کی شہریت دینا ضروری ہے۔ لیکن اتوار (16 فروری) کے روز اتراکھنڈ کے ہریدوار میں گنگا اسنان کرنے اور مندروں

میں بھگوان کا دَرشن کرنے کے بعد جو کچھ پاکستانی ہندوؤں نے میڈیا کو بتایا، وہ قابل غور ہے۔ پاکستانی وفد میں شامل مکیش شنکر نامی ایک عقیدتمند نے کہا کہ ’’ہندوؤں کے استحصال جیسی کوئی بات آج تک ہمارے شہر میں کسی کے ساتھ نہیں ہوئی ہے۔

یہ ضرور ہے کہ ہندوستان میں جس طرح تہوار کی دھوم سڑکوں پر دیکھنے کو ملتی ہے، ویسے پاکستان میں نظر نہیں آتا۔ سچ تو یہ ہے کہ فورس کو چھوڑ کر سبھی محکموں میں ہندوؤں کو ملازمت بھی دی جاتی ہے۔‘‘

وفد میں شامل کانتا موہن لال نے سی اے اے سے کسی پاکستانی ہندو کو فائدہ ہونے کی بات پر حیرانی ظاہر کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’کوئی ہندو پاکستان میں پریشان ہے، یہ سوچنا ٹھیک نہیں۔ سبھی خوشی کے ساتھ وہاں رہ رہے ہیں۔ اگر پریشانی ہے تو صرف یہ کہ ہندوستان کے لیے ویزا ملنے میں دقتیں آتی ہیں۔‘‘ شیام نامی ایک دیگر عقیدتمند کا کہنا ہے کہ ’’ہم لوگ گنگا اسنان اور تیرتھ استھلوں کی زیارت کرنے آئے ہیں۔ ہمارے آبا و اجداد کا تعلق گجرات سے ہے، لیکن وہاں جانے کی اجازت نہیں مل پائی۔ پھر بھی ہریدوار آ کر کافی اچھا لگا ہے۔

لیکن پاکستان ہماری جائے پیدائش ہے، ہم سب وہاں خوش ہیں۔ یہاں (ہندوستان) کی شہریت لینے جیسا ہمارے ذہن میں کوئی خیال ہی نہیں ہے۔‘‘

دراصل پاکستان کے کراچی واقع سلطان آباد نیا حاجی کیمپ علاقہ کے 44 ہندو عقیدتمندوں کا وفد ہفتہ (15 فروری) کی شام کنکھل واقع ایک دھرم شالہ میں پہنچا۔ وفد کی قیادت مکیش شنکر کر رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ گزشتہ 13 فروری کو پاکستان سے وہ ہندوستان کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

باگھہ بارڈر پہنچنے کے بعد امرتسر سے بذریعہ بس وہ ہریدوار پہنچے۔ اس وفد میں چونکہ پاکستانی ہندو شامل تھے، اس لیے میڈیا نے سی اے اے کے تعلق سے ان کا نظریہ جاننے کی کوشش کی۔ لیکن وفد میں شامل جتنے لوگوں سے سوال کیا گیا، انھوں نے سی اے اے کو ’سیاسی کھیل‘ ہی ٹھہرایا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پاکستان بننے کے بعد سے ان کے خاندان پاکستان میں ہی رہتے ہیں، پھر ہندوستان آنے کے بارے میں کیوں سوچیں۔

ایک شخص نے کہا کہ ’’سبھی مذاہب کے لوگ ایک جیسے نہیں ہوتے، لیکن سبھی ساتھ مل کر ایک دوسرے کے تہوار یا خاندانی تقاریب میں شامل ہوتے ہیں۔ محض کچھ لوگ سیاست کی وجہ سے آپسی رشتوں میں زہر گھولنے کا کام کرتے ہیں۔‘‘

Tags: بھارتپاکستان
Previous Post

دارالعلوم دیوبند پر گری راج کا فرقہ وارانہ بیان, پارٹی سے برخاست کا مطالبہ

Next Post

رام مندر ٹرسٹ کی طرح ہی ایودھیا میں مسجد تعمیر کے لیے ٹرسٹ بنانے کا اعلان!

Next Post
رام مندر ٹرسٹ کی طرح ہی ایودھیا میں مسجد تعمیر کے لیے ٹرسٹ بنانے کا اعلان!

رام مندر ٹرسٹ کی طرح ہی ایودھیا میں مسجد تعمیر کے لیے ٹرسٹ بنانے کا اعلان!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist