اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home Uncategorized

دارالعلوم دیوبند نے احتجاجی مظاہرہ ختم کرنے کی کوئی اپیل جاری نہیں کی ۔ وائرل ویڈیو کا تعلق دیوبند کے امن وامان سے ہے حتمی رائے نہیں : مفتی ابو القاسم نعمانی

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
فروری 7, 2020
in Uncategorized
0 0
0
دیوبند

دیوبند

0
SHARES
51
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

دیوبند :
سی اے اے اور این آرسی کے خلاف جاری احتجاج کو ختم کرنے کے سلسلے میں جو ویڈیو آج صبح سے وائرل ہورہی ہے اس پر دارالعلوم دیوبند نے وضاحت کی ہے کہ ایسی کوئی اپیل دارالعلوم دیوبند نے جاری نہیں کی ہے اور ویڈیو کا تعلق باہمی گفت وشنید سے ہے حتمی رائے نہیں ہے ۔

دارالعلوم دیوبند کے لیٹر ہیڈ پر وہاں کے مہتمم مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی نے ایک بیان جاری کیاہے جس میں انہوں نے کہاکہ متنازع شہریت قانون اور این آرسی کے خلاف جو ملک گیر تحریک چل رہی ہے دارالعلوم دیوبند اس کی قدر کرتاہے اور اسے جاری رہنا چاہیئے ۔

دارالعلوم دیوبند بھی اس سلسلے میں صدر جمہوریہ ہنداور چیف جسٹس آف انڈیا کو میمورنڈم پیش کرچکاہے کہ یہ آئین اور دستور کے خلاف ہے ۔اس بیان میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے وائرل ہورہی ویڈیو پر صفائی دیتے ہوئے کہاہے کہ میرے حوالے سے جو ویڈیو وائرل کی جارہی ہے وہ شہر دیوبند کے معززافراد اور اعلی افسران کے ساتھ دیوبند میں امن وامان برقرار رکھنے کے سلسلے میں ایک مشاورتی میٹنگ تک محدود تھی جس میں باہمی گفت وشنید کو میری حتمی رائے مان کر یہ تاثر دینا کہ دارالعلوم دیوبند خواتین کی اس تحریک کو ختم کرانا چاہتاہے سراسر بے بنیاد اور غلط ہے ۔

میرے بیان کو غلط انداز سے پیش کیا جارہاہے ۔ واضح کیا جاتاہے کہ دارالعلوم دیوبند نے احتجاجی مظاہرے کو ختم کرنے کی کوئی اپیل جاری نہیں کی ہے ۔ ہم تمام پرامن جدوجہد کرنے والوں کے حق میں دعاءگو اور ان کی کامیابی کے متمنی ہیں ۔
واضح رہے کہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابو القاسم نعمانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور اس کی بنیاد ان کی تنقید کی جارہی ہے ۔ سوشل میڈیا پر ایک منٹ 56 سیکنڈ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ خواتین کو فی الحال احتجاج بند کردینا چاہیئے کیوں کہ این آرسی پر ایک طرح سے فی الحال مطالبہ پورا ہوگیاہے اور وزرات داخلہ نے یقین دہانی کرادی ہے کہ فی الحال این آرسی نہیں نافذ ہوگی اس لئے فی الحال احتجاج بھی بند کردینا چاہیئے۔

دیوبند میں گذشتہ ایک ہفتہ سے دہلی کے شاہین باغ کی طرح خواتین کا احتجاج مسلسل جاری ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس احتجاج میں دیوبند کی کسی اہم مذہبی ،ملی تنظیم اور مدرسہ کی نمائندگی نہیں ہے نہ ان کا سپورٹ ہے بلکہ عام خواتین خود سے احتجاج کررہی ہیں۔ سرکاری انتظامیہ اس احتجاج سے پریشان ہے اور کئی مرتبہ ختم کرنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی۔ 6

فروری کو سہارنپور کے ڈی ایم اور دیگر افسران نے دیوبند کے سرکاری گیسٹ ہاس میںدوپہر کو ایک میٹنگ طلب کی جس میں انہوں نے دیوبند کے تمام سیاسی ،سماجی ،ملی اور مذہبی سرکردہ افراد کو مدعو کیا۔ اس میٹنگ میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابو القاسم نعمانی۔

نائب مہتمم مولانا عبد الخالق مدارسی۔ دیوبند کے سابق ایم ایل اے معاویہ علی۔ دیوبند کے سابق چیرمین ضیائ الدین انصاری۔ مولانا مزمل مہتمم جامعة الشیخ سمیت تقریبا سبھی مدارس کے مہتمم بھی موجود تھے۔ اس میٹنگ میں ڈی ایم نے کہاکہ وزرات داخلہ نے پارلیمنٹ میں واضح کردیاہے کہ ابھی این آرسی لانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اس لئے آپ خواتین سے اپیل کریں کہ وہ اپنا احتجاج ختم کردیں اور ہماری مدد کریں۔ہم نے ہمیشہ آپ لوگوں کا ساتھ دیاہے اور دیوبند کا ماحول خراب نہیں ہونے دیاہے۔

اس میٹنگ میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس میں بدر کاظمی۔ مولانا مزمل آسامی۔ضیا ئ الدین انصاری وغیرہ کو ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ خواتین سے بات چیت کریں گے۔اسی میٹنگ میں مفتی ابو القاسم نعمانی نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہاکہ ”وزرات داخلہ کی طرف سے جو یقین دہانی کرائی گئی ہے اس میں ابھی اور تبھی کا جو فرق ہے اسکی وجہ سے بہت سارے لوگ مطمئن نہیں ہیں لیکن فی الحال اتنا ہوگیا کہ ابھی نافذ نہ کرنے کی یقین دہانی حکومت کی طرف سے ہوگئی ہے جس کو کسی نہ کسی درجہ میں کامیابی سمجھنی چاہیئے۔

اس کامیابی کی بنیاد پر خواتین سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ فی الحال دھرنا ختم کردیں۔آگے جو مسائل باقی رہ گئے ہیں وہ عدالت میں زیر غور ہیں کچھ سی اے اے سے متعلق ہیں۔ اگر وہ بھی حل ہوجاتے ہیں تو پھر آپ کو ضرروت نہیں رہے گی اور اگرحل نہیں ہوتا ہے تو پھر آپ کو قانونی حق برقرار ہے اور اس بارے میں غورکیجئے گا۔ شہرکے افراد کو یہ کام کرنا چاہیئے کیوں کہ ہمارا اور ہمارے ادارے کا ان خواتین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ شہر کے افراد اگربات کرتے ہیںتو خواتین کو ان کی بات مان لینی چاہیئے“۔

سرکاری گیسٹ ہاﺅس میں جو بات چیت ہوئی اس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے 6 فروری کی شام کو دیوبند کے محمود ہال میں خواتین کے ساتھ ایک میٹنگ بھی ہوئی لیکن بات نہیں بنی اس کے بعد ضیائ الدین انصاری۔ مولانا مزمل اور دیگر حضرا ت عید گاہ پہونچے جہاں خواتین کا احتجاج جاری ہے اور انہیں سمجھانے کی کوشش کی کہ آپ ااحتجاج ختم کردیں لیکن خواتین نے ان کی نہیں سنی اور گو بیک کا نعرہ لگایا۔ کچھ عورتوں نے اپنی چوڑیاں ان پر پھینک دی اور کہایہاں سے بھاگ جاﺅ۔ جب تک سی اے اے کو واپس نہیں لیاجائے گا ہم اپنااحتجاج جاری رکھیں گے۔

ماہرین این پی آرکو ہی این آرسی کا پہلا قدم بتارہے ہیںاور حکومت کے اس جواب کو گمراہ کرنے سے تعبیر کررہے ہیں۔دوسری اہم بات یہ ہے کہ ملک بھر میں ہونے والا احتجاج بنیادی طور پر متنازع شہریت قانون کے خلاف ہے کیوں کہ یہ بھارت کے آئین اور دستور کے خلاف ہے۔

ہندوستان کے آئین میں مذہب کی بنیاد پر شہریت دینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ یہ ایک سیکولر ملک ہے جبکہ موجودہ قانون کی وجہ سے مذہب شہریت کی بنیاد بنادی گئی ہے اور اس طرح یہ ملک کے سیکولر اقدار کی خلاف وزری ہے۔

Tags: دیوبند
Previous Post

کورونا وائرس، چین میں ایک ہزار بستر کا ہسپتال 10 دن میں تعمیر

Next Post

تمام چینلوں کے ایگزٹ پول میں عام آدمی پارٹی کی شاندار جیت ۔ بی جے پی کی بدترین شکست

Next Post
تمام چینلوں کے ایگزٹ پول میں عام آدمی پارٹی کی شاندار جیت ۔ بی جے پی کی بدترین شکست

تمام چینلوں کے ایگزٹ پول میں عام آدمی پارٹی کی شاندار جیت ۔ بی جے پی کی بدترین شکست

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist