کھنو: آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے آج سپریم کورٹ کے فیصلے پر رویو پٹیشن دائر کر نے کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ بورڈ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ پانچ ایکڑ زمین قبول نہیں کرے گا ۔
آج لکھنو میں بورڈ کے مجلس عاملہ کی میٹنگ ہوئی جس میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ بابری مسجد. رام مندر تنازع پر سپریم کورٹ کے فیصلے میں کئی ساری خامیاں ہے اس لئیے ہم ریویو پٹیشن دائر کریں گے. اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ مسجد کے بدلے میں زمین نہیں چاہیے۔
مقدمہ کے ایک فریق ہاشم انصاری کے بیٹے اقبال انصاری نے اپنی نظرثانی درخواست داخلکرنے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کریں گے’۔تاہم سینئر وکیل ظفریاب جیلانی نے اس فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وہ آل انڈیا بابری مسجد ایکشن کمیٹی (اے آئی بی ایم اے سی) کے کنوینر بھی ہیں۔ اس سے قبل وہ یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ کے وکیل تھے اور اب وہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی نمائندگی کررہے ہیں۔