راجستھان کے اجمیر ضلع کے نصیرآباد تھانہ علاقہ میں کچھ شرارتی عناصر نے گاندھی چوک میں لگی بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو توڑ دیا۔پولیس انسپکٹر لکشمن سنگھ نے پیر کو بتایا کہ اتوار کی رات کو گاندھی چوک میں لگی بابائے قوم مہاتما گاندھی کی مورتی کو نامعلوم شرارتی عناصر نے توڑدی ۔انہوں نے بتایا کہ نامعلوم افراد کے خلاف عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور تعزیرات ہند کی دفعہ 509 کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جا رہی ہے۔سنگھ نے بتایا کہ گاندھی چوک کے ارد گرد لگے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مجسمہ توڑنے والے شرارتی عناصر کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔ فی الحال اس معاملے میں ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔