ہریانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد بی جے پی کو غیر مشروط حمایت دینے والے ہریانہ لوکہت پارٹی کے ممبر اسمبلی گوپال کانڈا نے کہا ہے کہ ان کے اوپر آج تک کوئی الزام نہیں لگا ہے۔انہوں نے 306 کے کیس کو فرضی کیس بتایا ہے۔بتا دیں کہ ایئرہوسٹس گیتکا شرما خودکشی کیس میں گوپال کانڈا اہم ملزم ہیں۔گوپال کانڈا نے یہ بھی کہا کہ ان کا خاندان آر ایس ایس کے ساتھ ہے، ان کی رگوں میں آر ایس ایس کا خون بہتا ہے۔گوپال کانڈا نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ میرا خاندان آراےس ایس سے منسلک ہے،میرے خلاف گھوٹالے کی باتیں غلط ہیں،میری زندگی میں ایک ہی جھوٹا کیس درج ہوا۔کانگریس سرکار نے 306 کا کیس کیا تھا،بی جے پی کو غیر مشروط حمایت دے رہا ہوں۔مودی جی کی قیادت میں ملک کی ترقی ہو رہی ہے۔ گوپال کانڈا نے یہ بھی کہا کہ ان کے والد نے 1926 میں آر ایس ایس جوائن کی تھی اور ان کا پورا خاندان آر ایس ایس کے ساتھ ہے۔بتا دیں کہ متنازعہ لیڈر گوپال کانڈا ایئرہوسٹس گیتکا شرما خودکشی کیس میں ملزم ہیں۔گیتکا نے اپنے خودکشی نوٹ میں گوپال کانڈا کا نام لکھا تھا۔دہلی پولیس نے اس معاملے میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔گوپال کانڈا نے دعوی کیا کہ تمام آزاد ممبر اسمبلی بی جے پی کو غیر مشروط حمایت دینے کو تیار ہیں۔اس سے پہلے انہوں نے جمعرات کو بی جے پی صدر امت شاہ اور جے پی نڈا سے ملاقات کی تھی۔2009 میں آزاد امیدوار کے طور پر جیت درج کرکے گوپال کانڈا ہڈا حکومت میں وزیر بنے تھے۔2012 میں ان کی ایئر لائن کمپنی اےم ڈی اےل آر میں کام کرنے والی خاتون ملازمہ گیتکا شرما نے خود کشی کر لی تھی۔گیتکا نے اپنے خودکشی نوٹ میں گوپال کانڈا کا نام لکھا تھا۔