اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

مقدمہ واپس لینے کی تجویز اور مصالحت کی کوششیں ہمیں بالکل منظور نہیں، مسلم فریقوں نے سپریم کورٹ میں داخل کیا مشترکہ حلف نامہ

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
اکتوبر 18, 2019
in بھارت
0 0
0
supreme court~babri masjid
0
SHARES
21
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: بابری مسجد ملکیت مقدمہ کے تعلق سے سپریم کورٹ میں مسلم پارٹیو ں کی طرف سے ایک مشترکہ حلف نامہ داخل کیا گیا ہے جس میں مندرجہ ذیل باتیں کہی گئی ہیں۔
۱- ہمیں ایڈوکیٹ شاہد رضوی کی طرف سے میڈیا کو جاری کردہ اس رپورٹ پر سخت حیرت اور تعجب ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ بعض شرطوں کے ساتھ اپنا کیس واپس لینے کے لئے آمادہ ہے۔
۲- تمام میڈیا ایجنسیوں، اخبارات اور ٹی وی چینلوں کے ذریعہ یہ خبر نشر کی گئی کہ یوپی سنی سینٹرل وقف بورڈ بعض شرطوں کے ساتھ اپنا مقدمہ واپس لینے کے لئے تیار ہے۔
۳- ایسا لگتا ہے کہ میڈیا کو یہ خبر یا تو ثالثی پینل یا نرواہی اکھاڑہ کے ذریعہ جاری کی گئی جو مسجد پر اپنا دعوی رکھتا ہے۔
II ۔ ہمیں بتایا گیا تھا کہ جب سپریم کورٹ میں بابری مسجد مقدمہ اپنے آخری مرحلہ میں تھا اس دوران ثالثی پینل کے ساتھ چند مخصوص لوگ بات چیت کررہے تھے ، جن میں نرواہی اکھاڑہ کے دھرم داس، یوپی وقف بورڈ کے چیر مین زفر احمد اور ہندو مہا سبھا کے چکر پانی اور ہمیں یہ بھی پتہ چلا کہ دو اور افراد بھی ان مذاکرات میں شامل ہوئے تھے۔
III ۔ یہاں یہ بات بھی سمجھنی چاہیے کہ یہ کیسی ثالثی ہے جس میں کوئی بھی ہندو فریق (مقدمہ میں شامل) شامل نہیں ہے اور مسلمان فریقوں میں سے بھی صرف سنی سنٹرل بورڈ کے چیر مین شامل ہیں اور مقدمہ کے دوران تمام فریقون نے یہ واضح کردیا تھا کہ وہ مقدمہ لڑنا چاہتے ہیں اور ثالثی سے ہمیں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
IV ۔ اس موقعہ پر یہ بات بھی واضح کر دینا ضروری ہے کہ ثالثی کمیٹی کے ایک اہم ممبر ایڈوکیٹ سری رام پنچو نے چیف جسٹس آف انڈیا کو خط لکھ کر کہا تھا کہ زفر احمد، چیر مین وقف بورڈ کو سیکیوریٹی فراہم کی جائے اور سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ انھیں تحفظ فراہم کریں۔ 16؍ اکتوبر کو جب مقدمہ چل رہا تھا مسٹر پنچو کی طرف سے عدالت عظمی کو ایک دوسرا خط ملا لیکن اس کے مندرجات کو خفیہ رکھا گیا۔
V۔ ہم دستخط کنندگان عوام کے سامنے اس بات کو واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ
الف – اس وقت ثالثی کمیٹی کے سامنے جو مذاکرات ہوئے وہ نمائندہ مذاکرات نہیں تھے۔
ب – پریس کو یہ خبر یا تو خود ثالثی کمیٹی نے راست افشاء کی یا ان لوگوں نے جو اس مذاکرات میں حصہ لے رہے تھے۔ ( یہاں یہ بات بھی واضح کر دینا ضروری ہے کہ سپریم کورٹ نے ثالثی کمیٹی کو یہ ہدایت دی تھی کہ وہ جس بھی نتیجہ پر پہنچے اسے بند لفافے میں کورٹ کو دے دے اسے افشاء کرنے یا کسی کو بتانے کی اجازت نہیں تھی۔ کورٹ نے یہ واضح کیا تھا کہ یہ معلومات خفیہ رہیں گی۔)
ج۔ ایسا لگتا ہے کہ اس خبر کو افشاء کرنے اور مسٹر رضوی کے ذریعہ17 ؍اکتوبر جب کہ کورٹ کی کارروائی ختم ہورہی تھی بہت سوچ سمجھ کر اس موقعہ کو منتخب کیا گیا۔ ثالثی کمیٹی کے ممبر مسٹر پنچو 16 ؍اکتوبر کو نہ صرف عدالت عظمی میں موجود تھے بلکہ وہ زفر احمد صاحب سے برابر رابطے میں بھی تھے۔
اس موقع پر سپریم کورٹ میں اپیل کنندگان بہت صاف الفاظ میں یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہمیں یہ تجاویز جو پریس کے ذریعہ افشاء کی گئی ہیں ہرگز ہرگز بھی منظور نہیں ہیں، اس طرح جس انداز میں ثالثی کی کوشش ہوئی وہ بھی ہمارے نزدیک قابل قبول نہیں ہے۔ اس طرح مقدمہ واپس لینے کے لئے جو چیز بطور سمجھوتہ پیش کی جارہی ہے اسے بھی ہم قبول کرنے کے ہرگز بھی تیار نہیں ہیں۔
دستخط کنندگان
ایڈوکیٹ آن ریکارڈ برائے اپیل کنندگان
۱- ایڈوکیٹ اعجاز مقبول
۲- ایڈوکیٹ شکیل احمد سید
۳- ایڈوکیٹ ایم آر شمشاد
۴- ایڈوکیٹ ارشاد احمد
۵- ایڈوکیٹ فضیل احمد ایوبی

Tags: اتر پردیشبھارت
Previous Post

شدت پسند لیڈر کملیش تیواری کا قتل، شان رسالت میں بھی گستاخی کا مجرم تھا یہ لیڈر

Next Post

بھارت: دہلی اسمبلی کے اسپیکر کو غیر قانونی طور پر گھر میں گھسنے پر سزا

Next Post
بھارت: دہلی اسمبلی کے اسپیکر کو غیر قانونی طور پر گھر میں گھسنے پر سزا

بھارت: دہلی اسمبلی کے اسپیکر کو غیر قانونی طور پر گھر میں گھسنے پر سزا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist